پشاور حملہ : دہشت گرد طالبان کی کمر پر ٹیٹو

ساجد

محفلین
پہلے تو ہمارا خیال تھا کہ نالاں مسلمان بھائی ڈرون حملوں کی وجہ سے ہماری فوج سے نبرد آزما ہیں، جس کی وجہ سے ہم آپریشن کرنے میں متامل تھے۔ اب تو ہمیں پکا ثبوت مل گیا کی یہ سب مسلمان نہیں ہیں بلکہ کفار ہیں۔ اب تو ان کے خلاف اپریشن کی سب پاکستانیوں کو حمایت کرنی چائیے۔

کیا کہتے ہیں آپ سب؟
جی ہاں زیش یہی بات میں بہت عرصہ سے کہتا رہا ہوں کہ طالبان کا وجود بھی ہے اور ان کے بارے میں ہمیں کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہئیے کہ اسلام سے ان کا کوئی واسطہ ہے ۔ یہ ایک عالم گیر قاتل گروہ ہے جس نے یہاں کے مقامیوں میں رسوخ پیدا کیا ہے اور ان کے خلاف پاکستانی قوم کو ہر طریقے سے متحد ہو جانا چاہئیے اور اب ایک بار پھر موقع ہے کہ وہ مذہبی حلقے جو ابھی تک انہیں اسلامی نظام کے مبلغ سمجھتے ہیں ان کی اصلیت سے آگاہ ہو جائیں۔ یہ غیر ملکی اشارے پر کام کرتے ہیں اور ہمارے ملک کے دشمن ہیں۔ ان کے بارے میں کسی قسم کی ہمدردی ہمیں بہت مہنگی پڑتی ہے۔
ضمنی طور پہ یہ بھی دیکھیں کہ اگر یہ طالبان اسلامی نظام کے مبلغ ہیں تو مساجد و خانقاہوں کو تباہ اور بے گناہ عوام کو کیوں قتل کرتے ہیں؟۔
 
سید ذیشان

ویسے میں نے جو بات کہی تھی وہ طنزاً کہی تھی۔ لیکن میں اتفاق کرتا ہوں کہ اب ان کے خلاف دو ٹوک ایکشن لینا ضروری ہو گیا ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
چلیے قیاسات پر ایک دفعہ پھر نظر ڈالتے ہیں:

1) یہ سی آئی اے، بلیک واٹر کے لوگ تھے۔ یہ بندہ انہیں ہینڈل کر رہا تھا مگر غلطی سے گھیرے میں آگیا اور مارا گیا۔
2) یہ کوئی نو مسلم طالبان سچا پکا مسلمان ہوگا کہ جو جہاد کے لیے آیا ہوگا۔
3) یہ آئی ایس آئی کی چال ہے، ٹیٹو بنا کر پھینک دیا تاکہ طالبان کو بدنام کر کے ان کے خلاف مکمل اوپریشن کیا جا سکے۔

مجھے ان میں سے کوئی بھی بات معقول نہیں نظر آتی۔

میں اگر کہیں انڈر کور (undercover) کام کروں گا تو ایسا تو ہرگز نہیں کروں گا کہ مارا جاؤں تو بھید کھل جائے۔ مزید یہ کہ امریکی افواج اور ایجنسیوں کے لوگ اپنے ہاتھ پر ٹیٹو بناتے ہیں اتنا بڑا سارا ٹیٹو کمر پر لے کر نہیں گھومتے (یہ میرا ذاتی خیال بھی ہو سکتا ہے)۔

خیررررر۔۔۔۔کیا کہا جائے۔ اس درگھٹنا کی گمبھیرتا نے ہمارے پاس شبد نہیں چھوڑے ہیں :giggle:
 
چلیے قیاسات پر ایک دفعہ پھر نظر ڈالتے ہیں:

1) یہ سی آئی اے، بلیک واٹر کے لوگ تھے۔ یہ بندہ انہیں ہینڈل کر رہا تھا مگر غلطی سے گھیرے میں آگیا اور مارا گیا۔
2) یہ کوئی نو مسلم طالبان سچا پکا مسلمان ہوگا کہ جو جہاد کے لیے آیا ہوگا۔
3) یہ آئی ایس آئی کی چال ہے، ٹیٹو بنا کر پھینک دیا تاکہ طالبان کو بدنام کر کے ان کے خلاف مکمل اوپریشن کیا جا سکے۔

مجھے ان میں سے کوئی بھی بات معقول نہیں نظر آتی۔

میں اگر کہیں انڈر کور (undercover) کام کروں گا تو ایسا تو ہرگز نہیں کروں گا کہ مارا جاؤں تو بھید کھل جائے۔ مزید یہ کہ امریکی افواج اور ایجنسیوں کے لوگ اپنے ہاتھ پر ٹیٹو بناتے ہیں اتنا بڑا سارا ٹیٹو کمر پر لے کر نہیں گھومتے (یہ میرا ذاتی خیال بھی ہو سکتا ہے)۔

خیررررر۔۔۔ ۔کیا کہا جائے۔ اس درگھٹنا کی گمبھیرتا نے ہمارے پاس شبد نہیں چھوڑے ہیں :giggle:

اپ بہت معصوم ہیں
یہ لوگ کہاں کہاں ٹیٹو بناتے ہیں ہم اور اپ تصور نہیں کرسکتے
 
عثمان

محفلین
پہلی بات تو یہ کہ ٹیٹو کو ختم کرانے کا عمل انتہائی آسان ہے آج کل۔
یہ اتنا آسان بھی نہیں ہے۔ رنگ دار ٹیٹو نسبتا آسانی سے رفع ہوجاتا ہے۔ ٹیٹو اگر بڑا ہے تو اس کو رفع کروانے یا مدھم کروانے کا عمل بھی کافی طویل ہے۔
بڑے اور بلیک اینڈ وائٹ ٹیٹو کو رفع کروانے کا عمل طویل اور خطرے سے خالی نہیں۔ اکثر لوگ صحت کے خطرے کے پیش نظر اس سے اجتناب برتتے ہیں۔
واضح رہے بڑا ٹیٹو بنانے میں بھی کئی ہفتے کا عمل درکار ہوتا ہے۔
ویسے آپ کو کیسے ٹیٹو پسند ہیں۔ ایک دھاگہ کھول لیں۔ :)
 
قیصرانی

ہممم۔۔۔ مجھے ذاتی طور پر ٹیٹو پسند نہیں۔ اگر دوسروں کے جسم پر بنے ہوں تو اور بات ہے۔ ٹیٹو کو ختم کرانے کے لئے عام طور پر سب دیسی نسخہ استعمال ہوتا ہے اس میں وہی تیزاب استعمال ہوتا ہے جو چہرے کی جھریاں وغیرہ ختم کرنے کے کام آتا ہے کاٹن سواب سے لگاتے جائیں اور تین چار دن بعد وہ جگہ صاف۔ تاہم ایک وقت میں محض چند سینٹی میٹر ہی صاف ہوتا ہے اور وہ بھی لمبائی میں، چوڑائی زیادہ نہیں ہونی چاہیئے :)
 
سویدا

محفلین
جی ہاں زیش یہی بات میں بہت عرصہ سے کہتا رہا ہوں کہ طالبان کا وجود بھی ہے اور ان کے بارے میں ہمیں کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہئیے کہ اسلام سے ان کا کوئی واسطہ ہے ۔ یہ ایک عالم گیر قاتل گروہ ہے جس نے یہاں کے مقامیوں میں رسوخ پیدا کیا ہے اور ان کے خلاف پاکستانی قوم کو ہر طریقے سے متحد ہو جانا چاہئیے اور اب ایک بار پھر موقع ہے کہ وہ مذہبی حلقے جو ابھی تک انہیں اسلامی نظام کے مبلغ سمجھتے ہیں ان کی اصلیت سے آگاہ ہو جائیں۔ یہ غیر ملکی اشارے پر کام کرتے ہیں اور ہمارے ملک کے دشمن ہیں۔ ان کے بارے میں کسی قسم کی ہمدردی ہمیں بہت مہنگی پڑتی ہے۔
ضمنی طور پہ یہ بھی دیکھیں کہ اگر یہ طالبان اسلامی نظام کے مبلغ ہیں تو مساجد و خانقاہوں کو تباہ اور بے گناہ عوام کو کیوں قتل کرتے ہیں؟۔

میں بھی ایک طویل عرصے سے یہی رائے رکھتا ہوں :battingeyelashes:
 
عثمان

محفلین
ہممم ۔۔۔ مجھے ذاتی طور پر ٹیٹو پسند نہیں۔ اگر دوسروں کے جسم پر بنے ہوں تو اور بات ہے۔ ٹیٹو کو ختم کرانے کے لئے عام طور پر سب دیسی نسخہ استعمال ہوتا ہے اس میں وہی تیزاب استعمال ہوتا ہے جو چہرے کی جھریاں وغیرہ ختم کرنے کے کام آتا ہے کاٹن سواب سے لگاتے جائیں اور تین چار دن بعد وہ جگہ صاف۔ تاہم ایک وقت میں محض چند سینٹی میٹر ہی صاف ہوتا ہے اور وہ بھی لمبائی میں، چوڑائی زیادہ نہیں ہونی چاہیئے :)
اس طریقہ سے شائد ٹیٹو مدھم ہوجائے۔ لیکن اکثر تیز اور بڑے ٹیٹو اس طریقہ سے شائد ختم مشکل ہی ہوتے ہیں۔ ٹیٹو ویسے بھی وقت کے ساتھ مدھم ہوجاتا ہے۔
جدید طریقہ لیزر ٹریٹمنٹ ہے۔ لیکن اس کے سائڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
اس پوسٹ میں تین تکنیکی غلطیاں ہیں۔ (1)پہلی بات تو یہ کہ ٹیٹو کو ختم کرانے کا عمل انتہائی آسان ہے آج کل۔ ( 2 )دوسری بات جو بندہ نہ صرف مسلمان ہو رہا ہے اور مسلمان بھی ایسا "کٹر" کہ اس کی مسلمانی کی بنیاد ہی جہاد سے شروع ہو رہی ہے تو وہ کبھی بھی کسی بھی قیمت پر ٹیٹو لے کر نہیں پھرے گا۔ ( 3 )تیسری بات یہ بھی اہم ہے پروفیسر بھائی کہ آپ اپنی بات کی تردید کر رہے ہیں۔ پہلے کہا کہ نو مسلم اس کاروائی میں شریک ہو کر مارا گیا، ہو سکتا ہے کہ وہ سابقہ روسی ریاستوں کا ہی بندہ ہو۔ اب یہ بتائیں کہ آلہ کار تو پھر بھی مقامی نہ ہوا؟ یعنی بیرونی سازش اور بیرونی آلہ کار ہی ہیں :)

( 4 ) اگر نیٹو ایساف وغیرہ شامل نہیں تو پھر سیدھا سا سوال ہے کہ کون سی ایشیائی ریاست کا پاکستان سے بارڈر ملتا ہے؟ یہ سارے دہشت گرد افغانستان سے ہی آتے ہیں، چاہے وا خان کو ہی کیوں نہ عبور کرتے ہوں۔ اس وقت افغانستان پر نیٹو اور ایساف کا ہی قبضہ ہے اس لئے الزام تو ان کے سر پر ہی لگے گا

اعتراض برائے اعتراض :)
( 1 ) ٹیٹو جو کھدوائے جاتے ہیں عموما پکے رنگوں کیساتھ ،ان کو مٹانا ایک اور تکلیف دہ عمل ہے ۔ عموما اس کے لیئے جو سرجری کی جاتی ہے وہ بھی خاصی مہنگی ہے اور اس کی سو فیصد گارنٹی بھی نہیں ہوتی کہ رنگ تو ختم ہوجاتا ہے مگر ٹیٹو کی لکیریں پھر بھی ختم نہیں ہوتیں ،معدم رہتیں ہیں ۔ ( میں نے اپنے کچھ دوستوں کیساتھ یہاں دیکھا ہے )
( 2 ) یہی بات تو میں نے بھی کہی ہے ۔ :)
(3 ) ارے بھائی میری پوسٹ تو غور سے پڑھو ۔ میں نے تو خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نو مسلم ہو اور اس کاروائی میں حصہ لے لیا ہو ۔ اگر مقامی بھی نہیں ہے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ وہ براہ راست ویزا لیکر تو نہیں آیا ہوگا ۔ کسی مقامی نے ہی تو اس کی راہ ہموار کی ہوگی ناں ۔ اور اس کے باقی ساتھیوں کی بھی ،غیر ملکی کے طور پر شناخت ہوئی ہے ۔ ؟
دراصل آپ میری بات کا مدعا ہی نہیں سمجھے ۔ مگر جہاں تک میں آپ کی بات سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ اس ساری دہشت گردی میں سب ہی غیر ملکی آلہ کار اور سازش کے ذمہ دار ہیں ۔
( 4 ) یہ اچھی زبردستی ہے کہ الزام انہی کے سر لگے گا ۔ :grin:
بارڈر کے حوالے سے بحث بلکل ایک الگ موضو ع ہے ۔ اگر شروع ہوئی تو ڈانڈے پھر بھی گھر تک ہی پہنچے گے ۔ ;)
دیکھیں آج بھی پاکستان فوج میں ایسے عناصر ہیں جو کئی دھائیوں سے افغانستان پر تسلط کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔ شمالی اتحاد اور طالبان کے درمیان طویل عرصے تک خانہ جنگی بھی اسی خواب کا ایک تسلسل تھا ۔ 30 سال سے زائد عرصے میں اس طویل بارڈر پر وہ کھچڑی پکی ہے کہ آپ سوچ نہیں سکتے ۔ کون یہاں سے تخریب کار افغانستان بھیجتا ہے اور کون وہاں سے یہاں پاکستان ۔ یہ بہت توجہ طلب ہے ۔ یہاں کے کچھ جرنیلوں کا یہ عمل وہاں کے کچھ لوگوں کو پسند نہیں آتا ۔ وہ بھی اس کنگا میں ہاتھ دھو لیتے ہیں ۔ اگر آپ ایساف اور نیٹو کے اس حوالے سے دیکھتے ہیں کہ وہ بارڈر کے اُس طرف ہیں تو پھر دراندازی کیسی ۔ مگر بارڈر کے اس طرف تو پاکستانی سیکورٹی فورسز ہیں ۔ کیا وہ آنکھوں پر بلائندز باندھ کر بارڈر کی رکھوالی کرتیں ہیں ۔ بات ہے سمجھنے کی ،مگر سمجھے اگر کوئی ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
اس طریقہ سے شائد ٹیٹو مدھم ہوجائے۔ لیکن اکثر تیز اور بڑے ٹیٹو اس طریقہ سے شائد ختم مشکل ہی ہوتے ہیں۔ ٹیٹو ویسے بھی وقت کے ساتھ مدھم ہوجاتا ہے۔
جدید طریقہ لیزر ٹریٹمنٹ ہے۔ لیکن اس کے سائڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں۔

اس معلومات کے لیئے شکریہ دوست ۔ یہاں لوگوں نے سنا ہے مگر میں نے ٹیٹو رفع کرواتے ہوئے لوگوں کو دیکھا ہے ۔ سو پین فُل مگر پھر بھی صحیح طور پر ختم نہیں ہوتے ۔ خاص کر ایسے ٹیٹو جو یہاں ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے ۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
زید حامد کی تھیوری یہ ہے کہ یہ شخص دہشت گردوں کا Handlerتھا ۔آپریشن میں اس نے خود حصہ نہیں لینا تھا۔۔۔ لیکن ISI کے چھاپے کی وجہ سے یہ قابو میں آگیا۔۔۔ واللہ اعلم :)
محمود احمد غزنوی بھائی یقین مانیں ۔۔۔۔ یہ شخص مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ یہاں سے بیٹھ کر ہماری ساری کاروائی دیکھ رہا ہے اور دہشت گرد بھی اس کو کرسی پر بیٹھا کر اپنی ساری کاروائی کا باقاعدہ نظارہ کرواتے ہیں ۔یقین نہ آئے تو آپ اسی تھیوری سے میری بات کی تصدیق کرلیں ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
مشرف نے بےوقوفی کے کام کیے تھے جس کے نتائج بھگت رہے ہیں
موجود قیادت اتنی بے وقوف نہیں

دوسرا یہ کہ 38 ملک افغانستان کو شکست نہیں دے سکے نہ ہی اس مدد کو روک سکے جو وزیرستان سے ہوتی ہے۔ پاکستان کیسے روک سکتا ہے؟ اگر روک سکتا ہے تو روک لے۔
یہ کام صرف مفاہمت سے ہوسکتا ہے
دیکھو ۔۔۔ قیصرانی ۔۔۔۔ یہ ہمت علی بارڈر کے حوالے سے کیا کہہ رہے ہیں ۔ ;)
مگر یہ بات ہمت علی نے کہی ہے تو مجھے اپنی بات کی طرف رجوع کرنا پڑے گا ۔ :idontknow:
 
افلاطون

محفلین
ٹیٹو میں ایسی کیا خاص بات ہے جو سبھی اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ طالبان ایک منظم عسکری تنظیم ہے اور ایسی تنظیم کے کسی کمانڈو کے جسم پر ٹیٹو کا نشان کوئی عجب بات تو نہیں ہے۔ یہ شدید مذہبی پن تو طالبان کے دکھانے کے دانت ہیں، میڈیا کیلئے اور بچوں کی برین واشنگ کیلئے۔
 
شائد کچھ لوگ یہ بھول گئے کہ چند سال قبل سوات آپریشن کے دوران کچھ ایسےجنگجوؤں کی لاشیں ملیں جو غیرمختون تھیں۔۔۔اور اب یہ ٹیٹو والا قصہ ۔۔یہ سب باتیں اس چیز کی طرف راہنمائی کرتی ہیں کہ طالبان میں بہت سے غیر مسلم لوگ بھی infiltrateکر چکے ہیں۔۔اور یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ یہاں بہت سی قوتیں involveہین جنکے اپنے مفادات ہیں اور اس پتلی تماشے کا کنٹرول اور دھاگوں کے سرے انہی قوتوں کے ہاتھ میں ہیں۔۔۔چنانچہ اب یہ کہنا کہ یہ جنگ پاکستان کی نہیں ہے، پرلے درجے کی حماقت و غباوت بلکہ ہٹ دھرمی ہے۔ پاکستان اب حالتِ جنگ میں ہی ہے اور یہ جنگ پاکستان کی ہی ہے۔
 
ٹیٹو میں ایسی کیا خاص بات ہے جو سبھی اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ طالبان ایک منظم عسکری تنظیم ہے اور ایسی تنظیم کے کسی کمانڈو کے جسم پر ٹیٹو کا نشان کوئی عجب بات تو نہیں ہے۔ یہ شدید مذہبی پن تو طالبان کے دکھانے کے دانت ہیں، میڈیا کیلئے اور بچوں کی برین واشنگ کیلئے۔
یہ عسکری کو کیوں بدنام کر رہے ہیں آپ؟:laugh:
وہ محب وطن پاکستانی ہیں۔۔:pak1:
 
منصور مکرم

محفلین
پہلے تو ہمارا خیال تھا کہ نالاں مسلمان بھائی ڈرون حملوں کی وجہ سے ہماری فوج سے نبرد آزما ہیں، جس کی وجہ سے ہم آپریشن کرنے میں متامل تھے۔ اب تو ہمیں پکا ثبوت مل گیا کی یہ سب مسلمان نہیں ہیں بلکہ کفار ہیں۔ اب تو ان کے خلاف اپریشن کی سب پاکستانیوں کو حمایت کرنی چائیے۔

کیا کہتے ہیں آپ سب؟
جناب عالی پہلے ان ایجنتوں کو روکو،جن کو پاکستانی ایمبیسی ویزے جاری کروا چکی ہے۔
ریمند ڈیوس فوج پر حملے میں ملوث تھا، لیکن کہاں سے وزیرستان سے۔
اب ایک ریمنڈ ڈیوس کی وجہ سے اپنے پورے گھر کو مسمار کر رہے ہو۔ ان ریمنڈ ڈیوسوں کو کیوں نہیں نکال لیتے۔ملوگ چوہے کو مارتے ہین ،چوہے کی وجہ سے گھر کی بنیادئیں نہیں گراتے
 
منصور مکرم

محفلین
یہ بات تو طالبان کے سپورٹرز بھی کہتے ہیں۔۔۔ جو بھی کارروائی ہوتی ہے وہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ کفار کا کام ہے مسلمانوں کا نہیں۔ :)
اب تو انکے دعوے کی تصدیق بھی ہوگئی۔ کہ یہ کفار کا کام ہے مسلمانوں کا نہیں

آپ لوگوں کو یاد نہیں ہے کہ امریکی پاگل نے بینک میں فائرنگ کی تھی تو اسکی ذمہ داری بھی ٹی ٹی پی نے لی تھی۔گویا انکے ذمہ داریوں کا کوئی اعتبار نہیں۔
دوسری بات یہ کہ کس نے دیکھا ہے کہ فون کے اس طرف کون بول رہا ہے۔
 
Top