پشاور حملہ : دہشت گرد طالبان کی کمر پر ٹیٹو

منصور مکرم

محفلین
افغانستان میں رہتے ہیں، تو یا تو پشاور کا جہاز کا ٹکٹ کٹوایا ہوگا یا پھرمیزائل پر بیٹھ کر آئے ہوں گے۔ اس کے علاوہ جو راستہ ہے وہ قبائلی علاقوں سے گزرتا ہے۔
اور جو پشاور ٹاون مین ائیر پورٹ کے قریب حکومت نے بلیک واٹر کو پال رکھا ہے ،انکے بارئے میں کیا خیال ہے؟؟؟
قبائلی علاقہ تو پھر بھی دور ہے۔
بلیک واٹر کے اڈے اور پشاور ائر پورٹ کے درمیان نصف کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔
مسلمانوں نے حملہ کرنا ہی تھا تو ائر پورٹ پر کرنے سے کیا فائدہ قریب ہی ہائی ویلیو بلیک واٹر اڈہ جو ہے۔ااس پر کیوں نہیں کیا۔
 

منصور مکرم

محفلین
جیسے امریکہ نے نائن الیون کا بدلہ افغانستان میں اکر کیا۔ کہ اس کے خیال میں جڑیں افغانستان میںتھیں
ویسے ہی پاکستان میں موجود دھشت گردی کی جڑیں کہیں اور ہیں
کہین اور کا کیا مطلب صاف واضح ہے کہ امریکہ میں ہیں،یا بلیک واٹر کے ادوں میں۔
 
اب تو انکے دعوے کی تصدیق بھی ہوگئی۔ کہ یہ کفار کا کام ہے مسلمانوں کا نہیں

آپ لوگوں کو یاد نہیں ہے کہ امریکی پاگل نے بینک میں فائرنگ کی تھی تو اسکی ذمہ داری بھی ٹی ٹی پی نے لی تھی۔گویا انکے ذمہ داریوں کا کوئی اعتبار نہیں۔
دوسری بات یہ کہ کس نے دیکھا ہے کہ فون کے اس طرف کون بول رہا ہے۔
بات اتنی سادہ بھی نہیں کہ دو جملوں میں نمٹا دی جائے۔ اسلام کا نام لیکر کی جانے والی دہشت گردی میں مسلمان کے اندرسے سے بھی کافی لوگ ملوث ہیں اور غیر مسلموں میں سے بھی۔۔۔فرق صرف اتنا ہے کہ غیر مسلم تو اپنے ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت او سوچی سمجھی گیم کے تحت دور رس اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں اور کروارہے ہیں۔جبکہ مسلمانوں کے اندرس سے اٹھنے والے گروہ اپنی غلط تفہیمِ دین اور شیطانی و نفسانی motivesکے زیرِ اثر ایسا کام کر رہے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
اس پورے قضئے میں یہ دیکھ لیں کہ اصلی ٹریڈ مارک کے استعمال سے جعلی مال کیسے مارکیٹ میں لایا جاتا ہے۔ اگر طالبان واقعی اسلام پسند ہیں تو سب سے زیادہ ان کو اپنے ٹریڈ مارک کی فکر کرنا چاہئیے اور پاکستان کے اندر عسکری کارروائیاں بند کرنے کا اعلان کر دینا چاہئیے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہمارے بعض مذہبی حلقوں کو طالبان کی نظریاتی حمایت سے ہاتھ اٹھا لینا چاہئیے تا کہ پاکستانی قوم ان کے مقابلے میں متحد ہو سکے۔ جب ریمنڈ ڈیوس پکڑا گیا تھا تو تفتیش کے دوران اس کے بعض ایسے مدارس کے دوروں کا انکشاف ہوا تھا جو طالبان کے حمایتی ہیں اور اب اگر ٹیٹو والے ”مجاہدین“ مار گرائے گئے ہیں تو کچھ زیادہ اچنبھا نہیں ہونا چاہئیے ، ”دام بنائے کام“ والا محاورہ طالبان نے بھی پڑھ اور سن رکھا ہے۔ اس بات سے کسی طور بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ طالبان کی سرگرمیوں کے پیچھے سی آئی اے کا پورا ہاتھ ہے اور ہمارے اپنے لوگ اس کے آلہ کار ہیں۔
ہم کچھ بھی کر لیں یا کوئی بھی حکمت عملی اپنا لیں یہ یاد رکھیں کہ جب تک نیٹو اور امریکہ کے مفادات اس جنگ سے پورے نہیں ہوں گے تب تک یہ طالبانی جن قابو میں نہیں آئے گا۔ ہم ایک حد تک تو غیر ممالک کو اس جنگ مین پاکستان کی تباہی کا سبب قرار دے سکتے ہیں لیکن اصل میں تباہی کا کام تو ہمارے اپنے ہی کر رہے ہیں۔ اگر یہ باز آ جائیں تو غیر ممالک کیا فرشتوں کی افواج لے کر ہم پر حملہ آور ہوں گے؟۔
پاکستان کو ضرورت ہے کہ عرب ممالک سے اس بارے جرات سے بات کرے اور مکۃ المکرمہ مین بیٹھ کر مفتیان کا فتوی لینے کی کوشش کرے کہ جس میں مسلمانوں پر حملوں کو دو ٹوک الفاظ میں حرام قرار دیا جائے اور اس کے خلاف جانے والے کسی بھی مدرسے یا شخص کے خلاف سخت کارروائی کو لازم قرار دیا جائے۔ ایسا اس لئے ضروری ہے کہ قبائلی علاقے میں عرب ممالک سے انسیت زیادہ ہے اور قبائل کی اکثریت اسلام کے نام پر بے وقوف بنائی جاتی ہے اور ان کی نوجوان نسل کو جہاد کے نام پر گمراہ کیا جاتا ہے۔لہذا ادھر سے کہی جانے والی بات ان پر بہتر انداز میں اثر کرے گی۔
 

سید ذیشان

محفلین
جناب عالی پہلے ان ایجنتوں کو روکو،جن کو پاکستانی ایمبیسی ویزے جاری کروا چکی ہے۔
ریمند ڈیوس فوج پر حملے میں ملوث تھا، لیکن کہاں سے وزیرستان سے۔
اب ایک ریمنڈ ڈیوس کی وجہ سے اپنے پورے گھر کو مسمار کر رہے ہو۔ ان ریمنڈ ڈیوسوں کو کیوں نہیں نکال لیتے۔ملوگ چوہے کو مارتے ہین ،چوہے کی وجہ سے گھر کی بنیادئیں نہیں گراتے

پہلے ان کو نکال لو اس کے بعد اپریشن کر لو۔ اب ٹھیک ہے؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
میری کچھ دوستوں سے پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے بات ہوئی جو پاک فضائیہ میں ہیں تو اس بات چیت کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ایک نہیں بہت سی طاقتیں اور عوامل ملوث ہیں ۔ ہماری کم ہمتی اور ناطاقتی تو اس میں جزوِ لاینفک تو ہے ہی لیکن اس کے علاوہ سعودی عرب، ایران، انڈیا، افغانستان، روس، امریکہ، اسرائیل، غرض جس کا جتنا بس چلتا ہے وہ اس میں حصہ ڈال رہا ہے یعنی حصہ بقدرِ جثہ ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میری کچھ دوستوں سے پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے بات ہوئی جو پاک فضائیہ میں ہیں تو اس بات چیت کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ایک نہیں بہت سی طاقتیں اور عوامل ملوث ہیں ۔ ہماری کم ہمتی اور ناطاقتی تو اس میں جزوِ لاینفک تو ہے ہی لیکن اس کے علاوہ سعودی عرب، ایران، انڈیا، افغانستان، روس، امریکہ، اسرائیل، غرض جس کا جتنا بس چلتا ہے وہ اس میں حصہ ڈال رہا ہے یعنی حصہ بقدرِ جثہ ۔
سب سے زیادہ ایکٹو رول اس وقت جو ملک ادا کر رہا ہے وہ ہے جرمنی :) اس بارے اگر کوئی روشنی ڈال سکے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اس طریقہ سے شائد ٹیٹو مدھم ہوجائے۔ لیکن اکثر تیز اور بڑے ٹیٹو اس طریقہ سے شائد ختم مشکل ہی ہوتے ہیں۔ ٹیٹو ویسے بھی وقت کے ساتھ مدھم ہوجاتا ہے۔
جدید طریقہ لیزر ٹریٹمنٹ ہے۔ لیکن اس کے سائڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں۔
اس طریقہ سے ٹیٹو واقعی ختم ہو جاتا ہے۔ آزما کر دیکھیے :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایک اور بات میں یہاں کہنا چاہوں گا کہ ہم بہ ظاہر دہشت گردی کو تو دیکھتے ہیں لیکن معاشی طور پر ہمارے ساتھ جو دہشت گردی ہو رہی ہے نہ ہی اس پر کوئی بات کی جاتی ہے اور نہ ہی اس پر کچھ لکھا جاتا ہے۔ یہ بظاہر نظر نہ آنے والا ایسا عفریت ہے جو کسی بھی قوم کو غیر محسوس انداز میں ہڑپ کر جاتا ہے اور زیادہ ذہین اقوام اپنی مخالف اقوام کو اسی ہتھیار سے قتل کرتی ہیں۔ آج ہمارے بہترین کمانے والے ادارے جیسے پی آئی اے، پاکستان ریلوے، ٹورزم انڈسٹری وغیرہ تباہ کر دیے گئے ہیں۔ اس پر بھی ہمیں زیادہ توجہ دینا چاہیے کہ یہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
 

سید ذیشان

محفلین
ڈان بھی چھوڑو اخبار ہوگیا کیا؟

اس خبر سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ غیرملکی ایجنسیوں کی سرایت ہمارے اداروںمیں کسقدر ہے

ڈان اخبار کی ایک تاریخ ہے جس پر ہمیں اعتماد ہے۔ پتہ نہیں آپ کونسے اخبار پڑھتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اعتراض برائے اعتراض :)
یعنی جواب گول ہو جاتا تو اچھا تھا۔ خیر تمہیں ایک اور مایوسی ہوگی
( 1 ) ٹیٹو جو کھدوائے جاتے ہیں عموما پکے رنگوں کیساتھ ،ان کو مٹانا ایک اور تکلیف دہ عمل ہے ۔ عموما اس کے لیئے جو سرجری کی جاتی ہے وہ بھی خاصی مہنگی ہے اور اس کی سو فیصد گارنٹی بھی نہیں ہوتی کہ رنگ تو ختم ہوجاتا ہے مگر ٹیٹو کی لکیریں پھر بھی ختم نہیں ہوتیں ،معدم رہتیں ہیں ۔ ( میں نے اپنے کچھ دوستوں کیساتھ یہاں دیکھا ہے )
اس بارے بات ہو سکتی ہے۔ میں Expert opinion لے کر بتاتا ہوں۔ ایک لیزر سرجن میرے بہنوئی ہیں :)
( 2 ) یہی بات تو میں نے بھی کہی ہے ۔ :)
آہم۔۔۔ یعنی کھنگورا
(3 ) ارے بھائی میری پوسٹ تو غور سے پڑھو ۔ میں نے تو خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نو مسلم ہو اور اس کاروائی میں حصہ لے لیا ہو ۔ اگر مقامی بھی نہیں ہے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ وہ براہ راست ویزا لیکر تو نہیں آیا ہوگا ۔ کسی مقامی نے ہی تو اس کی راہ ہموار کی ہوگی ناں ۔ اور اس کے باقی ساتھیوں کی بھی ،غیر ملکی کے طور پر شناخت ہوئی ہے ۔ ؟
دراصل آپ میری بات کا مدعا ہی نہیں سمجھے ۔ مگر جہاں تک میں آپ کی بات سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ اس ساری دہشت گردی میں سب ہی غیر ملکی آلہ کار اور سازش کے ذمہ دار ہیں ۔
ڈان کی خبر ہے کہ نو افراد میں سے پانچ غیر ملکی خدوخال رکھتے تھے۔ میں نے تمہاری اس بات سے اختلاف کیا تھا کہ اس دھاگے کے پہلے صفحے پر تمہاری پوسٹ پر لکھا تھا کہ
تمام تبصرے جو کہ " غیرملکی پشت پناہی " کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔ پڑھ کر بہت ہنسی آرہی ہے ۔ ( زبیر انکل سے معذرت کیساتھ ۔ امید ہے میری یہ گستاخی معاف فرمادیں گے ) ۔​
یعنی ایک اور کھنگورا :)
( 4 ) یہ اچھی زبردستی ہے کہ الزام انہی کے سر لگے گا ۔ :grin:
اس پر تو نو کمنٹس :) اب تم ٹھہرے پروفیسر، میں ٹھہرا غیر پروفیسر :bighug:

کیا وہ آنکھوں پر بلائندز باندھ کر بارڈر کی رکھوالی کرتیں ہیں ۔ بات ہے سمجھنے کی ،مگر سمجھے اگر کوئی ۔ ;)

تمہیں بھی معلوم ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2640 کلومیٹر طویل پہاڑی سرحد موجود ہے جو صرف پاکستان کے لئے ممکن نہیں کہ وہ پوری سرحد کی دیکھ بھال کر سکے۔ پاکستان کے پاس نہ تو ڈرون موجود ہیں، نہ ہی مصنوعی سیارے اور نہ دیگر ٹیکنالوجی۔ اب یہی دیکھ لو کہ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان کتنا بارڈر ہے اور امریکہ اسے کتنی کامیابی سے سنبھال رہا ہے؟ باقی چونکہ تم نے پہلی بات ہی اعتراض برائے اعتراض کی کی ہے تو پھر چلو چلتے ہیں جہاں تک کی بورڈ ساتھ دیتا ہے :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
ڈان بھی چھوڑو اخبار ہوگیا کیا؟

اس خبر سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ غیرملکی ایجنسیوں کی سرایت ہمارے اداروںمیں کسقدر ہے

کبھی کبھی اپنی کمزوریوں اور کجیوں کو تسلیم کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہوتا۔ ہر غلطی دوسروں پر تھوپنے سے اپنی اصلاح نہیں کی جا سکتی۔
 

ظفری

لائبریرین
تمام تبصرے جو کہ " غیرملکی پشت پناہی " کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔ پڑھ کر بہت ہنسی آرہی ہے
میں ابھی اپنی صرف اس بات کا جواب دے رہا ہوں جو تم نے کوٹ کیا ہے ۔
اگر کوئی ملکی ،غیر ملکیوں کو اجرت پر دہشت گردی کے لیئے استعمال کرے تو یہ کیا " غیر ملکی ہاتھ " کہلائے گا ۔میں ابھی حقائق کی بات نہیں کر رہا بلکہ تیکنکی اعتبار سے " غیر ملکی پشت پناہی " کی اصطلاح کا دفاع کر رہا ہوں ۔ کیونکہ تم نے میری پوسٹ کے اعتراض میں میری تیکنکی غلطیوں کی طرف ہی نشان دہی کی تھی ۔ ;)
 
Top