پشاور حملہ : دہشت گرد طالبان کی کمر پر ٹیٹو

سویدا

محفلین
پشاور ائیرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری سیکورٹی فورسز نے بروقت اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان تمام حملہ آور کو جہنم میں پہچادیا - اس دہشت گردی کی ذمہ داری تحریک طالبان کے ترجمان احسان الله احسان نے نہ صرف قبول کی بلکہ پاکستان کے معروف صحافی جناب سلیم صافی کو فون کرکے کہا کہ اس کروائی میں دس مجاہد حصہ لے رہے ہیں اور اس تمام آپریشن کی نگرانی ( مانٹرنگ ) خود ttp کے امیر حکیم الله محسود کرہے ہیں یاد رہے کہ یہ فون ہفتہ کی رات کو کیا تھا اس وقت تک کسی کو معلوم نہیں تھا کہ اس آپریشن میں کتنے دہشت گرد حصہ لےرہے ہیں .
مگر حیران کرنے والی بات یہ ہے کے ان دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی کمر پر ٹیٹو بنا ہوا ہے جو کہ مسلمانوں میں اس طرح کی ممانعت ہے اور کسی کی اشکال جسم پر بنوانے سے نماز بھی نہیں ہوتی - اب کیا تحریک طالبان اور -------- ایک ہیں .

میرے پاس تصویر شامل کرنے کا ذریعہ نہیں ہے اگر کسی اور رکن کے پاس وہ تصویر اور ذریعہ موجود ہو تو از راہ کرم وہ تصویر یہاں شامل کردے
 
نایاب

لائبریرین
پشاور پولیس کے ایس پی آپریشنز عمران شاہد نے نامہ نگار عزیز اللہ خان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی صبح پشاور ہوائی اڈے کے قریب پاؤکہ گاؤں میں دو مختلف مقامات پر چھپے ہوئے شدت پسندوں کے خلاف پولیس نے بھرپور آپریشن کیا ہے۔
ایس پی آپریشنز نے مزید بتایا کہ’ ہلاک ہونے والے تمام حملہ آور ازبک تھے اور ان سب کی پشت پر خاص قسم کے ’ٹیٹو‘ یعنی نشانات بنے ہوئے تھے جن میں انسانی کھوپڑی اور کچھ اور نشانات نمایاں تھے جو کہ ان کی پوری کمر پر بنے ہوئے ہیں۔ اس طرح کے ٹیٹوز عام طور پر غیر ملکی یعنی روسی علاقوں کے افراد اپنے جسم پر کندہ کراتے ہیں۔‘
ربط

اللہ ہی جانے یہ تصویر اصلی ہے یا کہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
18682_463650220360034_858018222_n.jpg
 
سویدا

محفلین
پشاور میں مارے گئے ایک دہشتگرد کی کمر پر بنے خوفناک ٹیٹو اور حملے کی نئی طرز کی حکمت عملی تفتیشی اداروں کے لئے ایک پہیلی بن گئی ہے۔

پشاور: ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور پی اے ایف ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کا اختتام اتوار کے روز اس وقت ہوا جب پولیس نے باقی 5 ازبک خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ حملہ آوروں میں سے ایک کی کمر پر بنے خوفناک ٹیٹو نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ ٹیٹو میں دہشت کی علامت کھوپڑی اور ایک پنجے کا نشان نمایاں ہے۔ کھوپڑی پر چھ سینگ بھی بنے ہوئے ہیں۔ عام طور پراس قسم کے ٹیٹو کسی جہادی گروپ کے ارکان نہیں بنواتے تاہم کئی غیر اسلامی ممالک میں جسم پر ٹیٹو بنوانا عام بات ہے۔ حملے کے لئے بھی نئی طرز کی حکمت عملی اپنائی گئی تھی جس نے تفتیشی اداروں کو چکرا دیا ہے۔ پہلے راکٹ داغے گئے تاکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی توجہ راکٹوں کی طرف ہوجائے۔ اس کے بعد دوسری سمت سے بڑا حملہ کیا گیا تاہم ریڈ الرٹ سیکیورٹی کے باعث حملہ آوروں کو بیرونی حفاظتی لائن سے 20 میٹر کے فاصلے پر ہی روک کر ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کالعد م تحریک طالبان نے اگرچہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم دہشتگرد کی کمر پر بنے غیر شرعی ٹیٹو نے کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ حملے کی منفرد حکمت عملی اور ٹیٹو ایک ایسی الجھی ہوئی گتھی ہے جسے تفتیشی اداروں کو سلجھانا ہو گا۔ اس سوال کا جواب تلاش کرنا ہو گا کہ حملہ آوروں کی کمان کس کے ہاتھ میں تھی اور پھر اتنے حساس علاقے میں داخل ہونے اور قیام کرنے میں ان کی مدد کس نے کی۔

سویدا

محفلین
تصاویر اصلی ہی ہیں
فیس بک اور گوگل پر بہت ساری تصاویر ہیں مختلف پوز اور زاویوں سے
 
arifkarim

معطل
لیکن اسکے باوجود طالبان دائرہ اسلام کے اندر ہیں اور کچھ فیصد نہیں بلکہ 100 فیصد کیونکہ وہ ختم نبوت کے قائل ہیں۔ دہشتگردی کرنے والوں کو ہم پارلیمانی سطح پر دائرہ اسلام سے خارج کیوں نہیں کر دیتے جیسا کہ قادیانی موومنٹ کیساتھ کیا گیا؟
 
سویدا

محفلین
اس قسم کے ٹیٹوز کے متعلق درج ذیل معلومات بھی قابل مطالعہ ہے
http://www.facebook.com/photo.php?f...2601981141.359786.135756026140&type=1&theater
This Blackwater handler of the TTP's suicide squad was not supposed to die in the attack. He was directing the terrorists from a safe house near Peshawar airport. Last night, the TTP
attacked the airport but were all killed. Because of the heavy police and army presence, these terrorists handlers from CIA could not escape and were still holed up till this morning but their communication was interc
epted by ISI and their location was targeted this morning in a special raid. All five were killed and amongst them was this group leader from the CIA/Blackwaters -- the Devil worshipers. What more proof do we need that TTP are a CIA backed terrorist gangs and their war against Pakistan has nothing to do with Drones.

So are they taliban attacking pakistan just because pakistan helped usa or something else is going on behind the scene ??? to all those who thinks that bomb blast happens in pakistan because pak army helped nato attack afghanistan see this these are not muslims !! a muslim wont have a tattoo like that specially when u call him an extremist because such tattoos are not allowed in islam
 
مجاہدہین کو پاکستانی آئی ایس آئی اور امریکی سی آئی اے نے ضیاءالحق کے دور میں تخلیق کیا جو بعد میں طالبان کا رنگ اختیار کر گئے۔ اسمیں کوئی چھپی ہوئی بات نہیں۔ یہ تو پوری دنیا کو معلوم ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس اژدہا کو ختم کیسے کیا جائے؟ آپ ہتھیاروں سے تو انکی سوچ کا مقابلہ کر نہیں سکتے، اور نہ ہی انکے صدیوں پرانے مطالبات اس جدید دور میں قبول کر سکتے ہیں، پھر اس مسئلہ کا کیا حل ہے؟

ISI are believed to have access to Osama bin Laden in the past.[15] ISI played a central role in the U.S.-backed guerrilla war to oust the Soviet Army from Afghanistan in the 1980s. That Central Intelligence Agency (CIA)-backed effort flooded Pakistan with weapons and with Afghan, Pakistani and Arab "mujahideen". The CIA relied on the ISI to train fighters, distribute arms, and channel money. The ISI trained about 83,000 Afghan mujahideen between 1983 and 1997, and dispatched them to Afghanistan. B. Raman of the South Asia Analysis Group, an Indian think-tank, claims that the Central Intelligence Agency through the ISI promoted the smuggling of heroin into Afghanistan in order to turn the Soviet troops into heroin addicts and thus greatly reducing their fighting potential.[16] The factions that were backed by the ISI wereGulbuddin Hekmatyar's Hezb-i Islami, and the forces fighting for Jalaluddin Haqqani.
 
سید زبیر

محفلین
اس سے تو یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اسلامی نہیں بلکہ نیٹو کی بی ٹیم ہے جس میں پاکستانیوں سمیت دنیا بھرکے اسلام دشمن کرائے کے ایجنٹ ہیں اورگائد لائن ایساف ، نیٹو یا پھر امریکی دیتے ہیں ۔ تحریک طالبان پاکستان ان کا ہراول دستہ جو بے چینی ، دہشت گردی ،مایوسی جیسے حالات پیدا کرتی ہے پھر اس کا مداوا کرنے امریکی پہنچ جاتے ہں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جونسا رخ جہاں چل گیا چلا دیا۔
 
ظفری

لائبریرین
ہمارے پرو امریکن بھائی کہاں ہیں سارے اس وقت :cool:
تمام تبصرے جو کہ " غیرملکی پشت پناہی " کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔ پڑھ کر بہت ہنسی آرہی ہے ۔ ( زبیر انکل سے معذرت کیساتھ ۔ امید ہے میری یہ گستاخی معاف فرمادیں گے ) ۔
ذرا غور فرمائیں کہ یہ تو بلکل ایسا ہے کہ کوئی اپنی جیب میں شناختی کارڈ ڈال کر ایسی کاروائی کرے ۔ اسی محفل پر جب اجمل قصاب اور اس کے ساتھیوں کے پاس سے پاکستانی شناختی کارڈ نکلے تو ہر کسی نے اسی محفل پر انڈین ایجنسی کے انکشاف کا مذاق اڑایا تھا ۔ اب یہی صورتحال دوبارہ ہے مگر بال اس دفعہ یہاں کے کورٹ میں ہے ۔ اگر ایسی کاروائی مقصود تھی تو کیا بعید تھا کہ اس میں ایسے دہشت گرد استعمال کرنے پڑگئے جو غیرملکی ہونے کیساتھ اپنے ساتھ ایسی نشانیاں بھی لیکر پھریں کہ ان کے غیر مسلم ہونے کے خدشات بھی ساتھ ظاہر ہوں ۔ جب دہشت گردی اتنی منظم طریقے سے ہو رہی ہے اور ایسی منظم تنظیم اس میں فعال ہے، تو یہ ہونہیں سکتا کہ وہ ایسی غلطی کرسکیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ ایسے ٹیٹو عموما مغرب میں ایک خاص قسم کے رحجان والے لوگ بہت شوق سے کندواتے ہیں ۔ اور روس اور اس سے محلقہ ریاستوں میں بھی یہ رحجان عام ہے ۔ عموماً یہ کام غیر مسلم ہی کرتے ہیں ۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی ایسے ٹیٹو والا بعد میں مسلم ہوگیا ہو ۔ ( ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن میں مغربی نومسلم ایسی دہشت کی کاروائی میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ گو کہ بعد میں ان کی نعشوں میں ایسی علامتیں پائی نہیں گئیں ) ۔ مگر یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ یا ایسا واقعہ پہلی بار منظرِ عام پر آیا ہے ۔جس میں اس طرح کا ٹیٹو سامنے آیا ہے ۔ اور ہم جانتے ہیں کہ ایسے ٹیٹو ایک بار جسم پر کھدوادیئے جائیں تو پھر یہ رفع نہیں ہوسکتے ۔ لہذا بہت ممکن ہے کہ ایسا کوئی نو مسلم اس کاروائی میں شریک ہوا اور ما راگیا ۔ اب اسے جس طرح نیٹو اور دیگر حوالوں سے امریکہ سے نتھی کیا جا رہا ہے ۔ وہ واقعی بہت مضحیکہ خیز ہے ۔ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ کہ سازشیں غیر ملکی اشاروں پر ہوتیں ہونگیں مگر آلہ کار آپ ، میں اور ہم سب ہیں ۔ مگر ہم اس حقیقت سے اپنی آنکھیں چراتے ہیں ۔
یہ صرف ایک شوشہ ہے ۔ جس سے صرف لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے مگر سنجیدہ نہیں ۔ :idontknow:
 
قیصرانی

لائبریرین
اس سے تو یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اسلامی نہیں بلکہ نیٹو کی بی ٹیم ہے جس میں پاکستانیوں سمیت دنیا بھرکے اسلام دشمن کرائے کے ایجنٹ ہیں اورگائد لائن ایساف ، نیٹو یا پھر امریکی دیتے ہیں ۔ تحریک طالبان پاکستان ان کا ہراول دستہ جو بے چینی ، دہشت گردی ،مایوسی جیسے حالات پیدا کرتی ہے پھر اس کا مداوا کرنے امریکی پہنچ جاتے ہں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جونسا رخ جہاں چل گیا چلا دیا۔
پُر مزاح کی ریٹنگ اس لئے دی کہ

سکہ تو پھر بھی کھوٹا ہی ہے نا۔ چاہے جس طرف سے دیکھ لیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
تمام تبصرے جو کہ " غیرملکی پشت پناہی " کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔ پڑھ کر بہت ہنسی آرہی ہے ۔ ( زبیر انکل سے معذرت کیساتھ ۔ امید ہے میری یہ گستاخی معاف فرمادیں گے ) ۔
ذرا غور فرمائیں کہ یہ تو بلکل ایسا ہے کہ کوئی اپنی جیب میں شناختی کارڈ ڈال کر ایسی کاروائی کرے ۔ اسی محفل پر جب اجمل قصاب اور اس کے ساتھیوں کے پاس سے پاکستانی شناختی کارڈ نکلے تو ہر کسی نے اسی محفل پر انڈین ایجنسی کے انکشاف کا مذاق اڑایا تھا ۔ اب یہی صورتحال دوبارہ ہے مگر بال اس دفعہ یہاں کے کورٹ میں ہے ۔ اگر ایسی کاروائی مقصود تھی تو کیا بعید تھا کہ اس میں ایسے دہشت گرد استعمال کرنے پڑگئے جو غیرملکی ہونے کیساتھ اپنے ساتھ ایسی نشانیاں بھی لیکر پھریں کہ ان کے غیر مسلم ہونے کے خدشات بھی ساتھ ظاہر ہوں ۔ جب دہشت گردی اتنی منظم طریقے سے ہو رہی ہے اور ایسی منظم تنظیم اس میں فعال ہے، تو یہ ہونہیں سکتا کہ وہ ایسی غلطی کرسکیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ ایسے ٹیٹو عموما مغرب میں ایک خاص قسم کے رحجان والے لوگ بہت شوق سے کندواتے ہیں ۔ اور روس اور اس سے محلقہ ریاستوں میں بھی یہ رحجان عام ہے ۔ عموماً یہ کام غیر مسلم ہی کرتے ہیں ۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی ایسے ٹیٹو والا بعد میں مسلم ہوگیا ہو ۔ ( ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن میں مغربی نومسلم ایسی دہشت کی کاروائی میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ گو کہ بعد میں ان کی نعشوں میں ایسی علامتیں پائی نہیں گئیں ) ۔ مگر یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ یا ایسا واقعہ پہلی بار منظرِ عام پر آیا ہے ۔جس میں اس طرح کا ٹیٹو سامنے آیا ہے ۔ اور ہم جانتے ہیں کہ ایسے ٹیٹو ایک بار جسم پر کھدوادیئے جائیں تو پھر یہ رفع نہیں ہوسکتے ۔ لہذا بہت ممکن ہے کہ ایسا کوئی نو مسلم اس کاروائی میں شریک ہوا اور ما راگیا ۔ اب اسے جس طرح نیٹو اور دیگر حوالوں سے امریکہ سے نتھی کیا جا رہا ہے ۔ وہ واقعی بہت مضحیکہ خیز ہے ۔ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ کہ سازشیں غیر ملکی اشاروں پر ہوتیں ہونگیں مگر آلہ کار آپ ، میں اور ہم سب ہیں ۔ مگر ہم اس حقیقت سے اپنی آنکھیں چراتے ہیں ۔
یہ صرف ایک شوشہ ہے ۔ جس سے صرف لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے مگر سنجیدہ نہیں ۔ :idontknow:
اس پوسٹ میں تین تکنیکی غلطیاں ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ ٹیٹو کو ختم کرانے کا عمل انتہائی آسان ہے آج کل۔ دوسری بات جو بندہ نہ صرف مسلمان ہو رہا ہے اور مسلمان بھی ایسا "کٹر" کہ اس کی مسلمانی کی بنیاد ہی جہاد سے شروع ہو رہی ہے تو وہ کبھی بھی کسی بھی قیمت پر ٹیٹو لے کر نہیں پھرے گا۔ تیسری بات یہ بھی اہم ہے پروفیسر بھائی کہ آپ اپنی بات کی تردید کر رہے ہیں۔ پہلے کہا کہ نو مسلم اس کاروائی میں شریک ہو کر مارا گیا، ہو سکتا ہے کہ وہ سابقہ روسی ریاستوں کا ہی بندہ ہو۔ اب یہ بتائیں کہ آلہ کار تو پھر بھی مقامی نہ ہوا؟ یعنی بیرونی سازش اور بیرونی آلہ کار ہی ہیں :)

اگر نیٹو ایساف وغیرہ شامل نہیں تو پھر سیدھا سا سوال ہے کہ کون سی ایشیائی ریاست کا پاکستان سے بارڈر ملتا ہے؟ یہ سارے دہشت گرد افغانستان سے ہی آتے ہیں، چاہے وا خان کو ہی کیوں نہ عبور کرتے ہوں۔ اس وقت افغانستان پر نیٹو اور ایساف کا ہی قبضہ ہے اس لئے الزام تو ان کے سر پر ہی لگے گا
 
Top