پشاور حملہ : دہشت گرد طالبان کی کمر پر ٹیٹو

زید حامد کی تھیوری یہ ہے کہ یہ شخص دہشت گردوں کا Handlerتھا ۔آپریشن میں اس نے خود حصہ نہیں لینا تھا۔۔۔لیکن ISI کے چھاپے کی وجہ سے یہ قابو میں آگیا۔۔۔واللہ اعلم :)
 

قیصرانی

لائبریرین
زید حامد کی تھیوری یہ ہے کہ یہ شخص دہشت گردوں کا Handlerتھا ۔آپریشن میں اس نے خود حصہ نہیں لینا تھا۔۔۔ لیکن ISI کے چھاپے کی وجہ سے یہ قابو میں آگیا۔۔۔ واللہ اعلم :)
ہینڈلر ہو یا کچھ بھی ہو۔ کل کے جنگ کے مطابق آئی ایس آئی (میرا خیال ہے کہ ملٹری انٹیلی جینس) نے ان افراد کی کمیونیکیشن کو پکڑا اور انہیں لوکیٹ کیا تھا۔ یعنی یہ افراد وہ تھے جو حملے کی ناکامی کے بعد فرار ہو کر اس زیرِ تعمیر عمارت میں چھپ گئے تھے اور وہاں سے اپنے بیس سے رابطے میں تھے کہ "چھاپہ"

ویسے مجھے یہ بات بہت پسند آئی ہے کہ خیبر پختونخواہ کی پولیس اب کافی تربیت یافتہ ہوتی جا رہی ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
زید حامد کی تھیوری یہ ہے کہ یہ شخص دہشت گردوں کا Handlerتھا ۔آپریشن میں اس نے خود حصہ نہیں لینا تھا۔۔۔ لیکن ISI کے چھاپے کی وجہ سے یہ قابو میں آگیا۔۔۔ واللہ اعلم :)
اس تھیوری کا کوئی لنک دیجئے گا تاکہ تفصیل سے پڑھا جا سکے؟
 

سید ذیشان

محفلین
پہلے تو ہمارا خیال تھا کہ نالاں مسلمان بھائی ڈرون حملوں کی وجہ سے ہماری فوج سے نبرد آزما ہیں، جس کی وجہ سے ہم آپریشن کرنے میں متامل تھے۔ اب تو ہمیں پکا ثبوت مل گیا کی یہ سب مسلمان نہیں ہیں بلکہ کفار ہیں۔ اب تو ان کے خلاف اپریشن کی سب پاکستانیوں کو حمایت کرنی چائیے۔

کیا کہتے ہیں آپ سب؟
 
پہلے تو ہمارا خیال تھا کہ نالاں مسلمان بھائی ڈرون حملوں کی وجہ سے ہماری فوج سے نبرد آزما ہیں، جس کی وجہ سے ہم آپریشن کرنے میں متئمل تھے۔ اب تو ہمیں پکا ثبوت مل گیا کی یہ سب مسلمان نہیں ہیں بلکہ کفار ہیں۔ اب تو ان کے خلاف اپریشن کی سب پاکستانیوں کو حمایت کرنی چائیے۔

کیا کہتے ہیں آپ سب؟
یہ بات تو طالبان کے سپورٹرز بھی کہتے ہیں۔۔۔جو بھی کارروائی ہوتی ہے وہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ کفار کا کام ہے مسلمانوں کا نہیں۔ :)
 
پہلے تو ہمارا خیال تھا کہ نالاں مسلمان بھائی ڈرون حملوں کی وجہ سے ہماری فوج سے نبرد آزما ہیں، جس کی وجہ سے ہم آپریشن کرنے میں متامل تھے۔ اب تو ہمیں پکا ثبوت مل گیا کی یہ سب مسلمان نہیں ہیں بلکہ کفار ہیں۔ اب تو ان کے خلاف اپریشن کی سب پاکستانیوں کو حمایت کرنی چائیے۔

کیا کہتے ہیں آپ سب؟

اپریشن کدھر کردیں؟ کفار تو افغانستان میں بیٹھے ہیں۔ کیا کابل پر اپریشن کردیں؟
وزیرستان میں رہنے والے سب مسلمان ہیں۔
میرا خیال ہے جذبات میں اکر وزیری مسلم بھائیوں کے اسلام پر ضرب نہیں لگانی چاہیے
 

سید ذیشان

محفلین
اپریشن کدھر کردیں؟ کفار تو افغانستان میں بیٹھے ہیں۔ کیا کابل پر اپریشن کردیں؟
وزیرستان میں رہنے والے سب مسلمان ہیں۔
میرا خیال ہے جذبات میں اکر وزیری مسلم بھائیوں کے اسلام پر ضرب نہیں لگانی چاہیے

افغانستان میں رہتے ہیں، تو یا تو پشاور کا جہاز کا ٹکٹ کٹوایا ہوگا یا پھرمیزائل پر بیٹھ کر آئے ہوں گے۔ اس کے علاوہ جو راستہ ہے وہ قبائلی علاقوں سے گزرتا ہے۔
 

سید زبیر

محفلین
بیٹا ظفری ! بہت خوشی ہوئی آپ نے میرا مراسلہ پڑھا یہ بحث تو اپنی اصلاح کے لیے ہوتی ہے اس سے نئی جہتیں کھلتی ہیں۔ میں شائد اپنی بات وا ضح نہیں کرسکا میرا تو یہی کہنا ہے کہ اول تو ہم سب نے For Sale کے ٹیگ گلے میں ڈالے ہوئے ہیں ' ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں ' دوسرے ہم آلہ کار ہیں ڈوریں کہیں اور سے ہل رہی ہیں نیٹو کی ڈوریں اور تحریک طالبان پاکستان کی ڈوریں ہلانے والا ایک ہی ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
یہ بات تو طالبان کے سپورٹرز بھی کہتے ہیں۔۔۔ جو بھی کارروائی ہوتی ہے وہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ کفار کا کام ہے مسلمانوں کا نہیں۔ :)

لیکن ان "کفار" کے خلاف اپریشن کی مخالفت کرتے ہیں۔ یعنی دماغ کا ایک خلیہ(ان کے دماغ میں بس ایک ہی خلیہ ہوتا ہے) تو اس بات پر استعمال کر لیتے ہیں کہ لوگ کہیں مسلمانوں کو کچھ نہ کہہ بیٹھیں۔ چونکہ ان کے دماغ کا واحد خلیہ استعمال ہو چکا ہوتا ہے تو بھول جاتے ہیں کہ جب یہ سب کفار ہیں تو ان کے خلاف اپریشن کا جواز تو پہلے سے زیادہ ہے ;)
 
افغانستان میں رہتے ہیں، تو یا تو پشاور کا جہاز کا ٹکٹ کٹوایا ہوگا یا پھرمیزائل پر بیٹھ کر آئے ہوں گے۔ اس کے علاوہ جو راستہ ہے وہ قبائلی علاقوں سے گزرتا ہے۔
جیسے امریکہ نے نائن الیون کا بدلہ افغانستان میں اکر کیا۔ کہ اس کے خیال میں جڑیں افغانستان میںتھیں
ویسے ہی پاکستان میں موجود دھشت گردی کی جڑیں کہیں اور ہیں
 
لیکن اسکے باوجود طالبان دائرہ اسلام کے اندر ہیں اور کچھ فیصد نہیں بلکہ 100 فیصد کیونکہ وہ ختم نبوت کے قائل ہیں۔ دہشتگردی کرنے والوں کو ہم پارلیمانی سطح پر دائرہ اسلام سے خارج کیوں نہیں کر دیتے جیسا کہ قادیانی موومنٹ کیساتھ کیا گیا؟
میرے بھائی سمجھیں یہ طالبان کا نام استعمال ہو رہا ہے۔
 
تمام تبصرے جو کہ " غیرملکی پشت پناہی " کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔ پڑھ کر بہت ہنسی آرہی ہے ۔ ( زبیر انکل سے معذرت کیساتھ ۔ امید ہے میری یہ گستاخی معاف فرمادیں گے ) ۔
ذرا غور فرمائیں کہ یہ تو بلکل ایسا ہے کہ کوئی اپنی جیب میں شناختی کارڈ ڈال کر ایسی کاروائی کرے ۔ اسی محفل پر جب اجمل قصاب اور اس کے ساتھیوں کے پاس سے پاکستانی شناختی کارڈ نکلے تو ہر کسی نے اسی محفل پر انڈین ایجنسی کے انکشاف کا مذاق اڑایا تھا ۔ اب یہی صورتحال دوبارہ ہے مگر بال اس دفعہ یہاں کے کورٹ میں ہے ۔ اگر ایسی کاروائی مقصود تھی تو کیا بعید تھا کہ اس میں ایسے دہشت گرد استعمال کرنے پڑگئے جو غیرملکی ہونے کیساتھ اپنے ساتھ ایسی نشانیاں بھی لیکر پھریں کہ ان کے غیر مسلم ہونے کے خدشات بھی ساتھ ظاہر ہوں ۔ جب دہشت گردی اتنی منظم طریقے سے ہو رہی ہے اور ایسی منظم تنظیم اس میں فعال ہے، تو یہ ہونہیں سکتا کہ وہ ایسی غلطی کرسکیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ ایسے ٹیٹو عموما مغرب میں ایک خاص قسم کے رحجان والے لوگ بہت شوق سے کندواتے ہیں ۔ اور روس اور اس سے محلقہ ریاستوں میں بھی یہ رحجان عام ہے ۔ عموماً یہ کام غیر مسلم ہی کرتے ہیں ۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی ایسے ٹیٹو والا بعد میں مسلم ہوگیا ہو ۔ ( ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن میں مغربی نومسلم ایسی دہشت کی کاروائی میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ گو کہ بعد میں ان کی نعشوں میں ایسی علامتیں پائی نہیں گئیں ) ۔ مگر یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ یا ایسا واقعہ پہلی بار منظرِ عام پر آیا ہے ۔جس میں اس طرح کا ٹیٹو سامنے آیا ہے ۔ اور ہم جانتے ہیں کہ ایسے ٹیٹو ایک بار جسم پر کھدوادیئے جائیں تو پھر یہ رفع نہیں ہوسکتے ۔ لہذا بہت ممکن ہے کہ ایسا کوئی نو مسلم اس کاروائی میں شریک ہوا اور ما راگیا ۔ اب اسے جس طرح نیٹو اور دیگر حوالوں سے امریکہ سے نتھی کیا جا رہا ہے ۔ وہ واقعی بہت مضحیکہ خیز ہے ۔ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ کہ سازشیں غیر ملکی اشاروں پر ہوتیں ہونگیں مگر آلہ کار آپ ، میں اور ہم سب ہیں ۔ مگر ہم اس حقیقت سے اپنی آنکھیں چراتے ہیں ۔
یہ صرف ایک شوشہ ہے ۔ جس سے صرف لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے مگر سنجیدہ نہیں ۔ :idontknow:
ہر ایک کی اپنی سوچ ہے۔ اتنی لمبی بات کہنے سے اچھا تھا سیدھا کہتے کہ نومسلم کا کام ہے؟ بھائی جی ٹیٹو رفع بھی ہو جاتے ہیں۔ اور آپ نے اپنی سوچ کے مطابق اچھی تحریر لکھی۔
 

سید ذیشان

محفلین
جیسے امریکہ نے نائن الیون کا بدلہ افغانستان میں اکر کیا۔ کہ اس کے خیال میں جڑیں افغانستان میںتھیں
ویسے ہی پاکستان میں موجود دھشت گردی کی جڑیں کہیں اور ہیں

اور کہیں اور سے وہ پاکستان پر میزائل داغتے ہیں یا جہازوں سے بمباری کرتے ہیں؟ِ
 
Top