قاصر پہلے اِک شخص میری ذات بنا ۔ غلام محمد قاصر

پہلے اِک شخص میری ذات بنا​
اور پھر پوری کائنات بنا​
حُسن نے خود کہا مصور سے​
پاؤں پر میرے کوئی ہاتھ بنا​
پیاس کی سلطنت نہیں مٹتی​
لاکھ دجلے بنا، فرات بنا​
غم کا سورج وہ دے گیا تجھ کو​
چاہے اب دن بنا کہ رات بنا​
شعر اِک مشغلہ تھا قاصرؔ کا​
اب یہی مقصدِ حیات بنا​
غلام محمد قاصر​
خوبصورت غزل۔۔۔۔​
میں نے اس غزل کو رمل کے وزن سے پڑھنا شروع کیا تھا۔ :grin:
پہلے اِک شخص میری ذات بنا​
میری کی جگہ مری پڑھا تو دوسری بحر میں پہنچ گیا۔​
اسی طرح:​
پاؤں پر میرے کوئی ہاتھ بنا​
یہ بھی رمل۔​
 
فاتح

لائبریرین
خوبصورت غزل۔۔۔ ۔​
میں نے اس غزل کو رمل کے وزن سے پڑھنا شروع کیا تھا۔ :grin:
پہلے اِک شخص میری ذات بنا​
میری کی جگہ مری پڑھا تو دوسری بحر میں پہنچ گیا۔​
اسی طرح:​
پاؤں پر میرے کوئی ہاتھ بنا​
یہ بھی رمل۔​
:)
جی بے شمار مصرعے ذو البحرین ہوتے ہیں۔ :)
'ذوالبحرین' یا 'مساوی الاوزان' جیسی اصطلاحات ہم اس بحر پر عاید نہیں کر سکتے۔ یوں بھی کوئی مصرع تو'ذوالبحرین' ہو سکتا ہے لیکن کوئی بحر کیوں کر ہو گی۔ ہاں یوں کہا جا سکتا ہے کہ فلاں مصرع 'ذوالبحرین' ہے اور فلاں بحر 'مساوی الاوزان'۔

ذوالبحرین مصرع کی مثال:
خوابِ غفلت کا گزر چشمِ نگہباں میں نہ تھا
اس مصرع کی تقطیع کی جائے تو اشباع کے ساتھ یہ بحر رمل مثمن محذوف یا مقصور (فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن یا فاعلات) بھی بنتی ہے:
فاعلاتن - فاعلاتن - فاعلاتن - فاعلن یا فاعلات
خابِ غفلت ۔ کا گزر چش ۔ مے نگہبا ۔ مے نَ تا
جب کہ اشباع کی بجائے اگر تخفیف کے ساتھ پڑھیں تو یہ بحر رمل مثمن مخبون مقصور یا محذوف (فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن یا فعلات) بنتی ہے:
فاعلاتن - فعلاتن - فعلاتن - فعلن یا فعلات
خابِ غفلت ۔ کَ گزر چش ۔ مِ نگہبا ۔ مِ نَ تا

اب آتے ہیں 'مساوی الاوزان' بحور کی جانب۔
دائرہ مختلفہ میں 'مدید'، 'عریض' اور 'عمیق' جب کہ دائرہ موافقہ یا دائرہ موتودہ کی 'مقتضب' بلکہ 'مجتث' کو بھی دو یا تین طرح سے تقطیع کر سکتے ہیں لیکن۔۔۔ ارکان قیاسی نہیں ہونے چاہییں۔مثلاً
فاعلاتن فاعلن فاعلاتن فاعلن یا فاعلن مستفعلن فاعلن مستفعلن (بحر مدید)
مفاعیلن فعولن مفاعیلن فعولن یا فعولن فاعلاتن فعولن فاعلاتن (بحر عریض)
فاعلن فاعلاتن فاعلن فاعلاتن یا فاعلاتن فعولن فاعلاتن فعولن (بحر عمیق)
فاعلات فاعلتن فاعلات فاعلتن یا فاعلن مفاعلتن فاعلن مفاعلتن (بحر مقتضب)
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلاتن یا مفاعلات مفاعیل فاعلات فعولن (بحر مجتث)
اور یہی حال 'ضروع'، 'خفیف'، 'اثلم' اور 'ترانہ' کی کچھ بحور کا بھی ہے۔
 
عسکری

معطل
:)
جی بے شمار مصرعے ذو البحرین ہوتے ہیں۔ :)
فاعلاتن فاعلن فاعلاتن فاعلن یا فاعلن مستفعلن فاعلن مستفعلن (بحر مدید)
مفاعیلن فعولن مفاعیلن فعولن یا فعولن فاعلاتن فعولن فاعلاتن (بحر عریض)
فاعلن فاعلاتن فاعلن فاعلاتن یا فاعلاتن فعولن فاعلاتن فعولن (بحر عمیق)
فاعلات فاعلتن فاعلات فاعلتن یا فاعلن مفاعلتن فاعلن مفاعلتن (بحر مقتضب)
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلاتن یا مفاعلات مفاعیل فاعلات فعولن (بحر مجتث)
یار یہ کونسا الجبرا پڑھایا جا رہا ہے مجھے تو وہ کوٹ کیے ہوئے پیغام کسی آسمانی زبان کے لگے :laughing:
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
اس کا آسان الفاظ میں مطلب بھی سمجھا دیں

تیری تصویر گر دریدہ ہوئی
اب کے ہم سے رفو نہیں ہو گی
اس سے ملتا جلتا ایک شعر ہمیں یاد آیا
ہاتھ تو کاٹ دئیے کوزہ گروں کے ہم نے
معجزے کی وہی امید مگر چاک سے ہے
اب مطلب کی بات ہو جائے تو ہمارے خیال میں (ہمارے خیال میں کا اضافہ اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ مطلب کچھ نکل آئے تو بچنے کا محفوظ راستہ بھی موجود رہے) اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر تمہاری تصویر اس بار بھی ہم سے پھٹ گئی تو ہم اسے جوڑ نہیں پائیں گے۔۔۔
جبکہ دوسرا شعر جو پروین شاکر کا ہے وہ پھر ہمارے خیال میں (نوٹ فرمائیے، بچائو کا راستہ محفوظ ہے) یہ مطلب رکھتا ہے کہ ہم نے کمہاروں کے ہاتھ تو کاٹ دئیے مگر ہمیں امید یہ ہے کہ باقی جو بازو بچا ہے، شاید اسی سے کام چلانے کی کوئی صورت پیدا ہوسکے۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
یار یہ کونسا الجبرا پڑھایا جا رہا ہے مجھے تو وہ کوٹ کیے ہوئے پیغام کسی آسمانی زبان کے لگے :laughing:
ہر الجھگڑا ہر کسی کے لیے نہیں ہوتا بھائی میرے :) اب آپ جو بندوقوں طمنچوں کی تفصیلات بیان کرتے ہیں وہ مجھ جیسے صلح جُو اور امن پسند کے سر پر سے گزر جاتی ہے۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
بہت اچھی غزل ہے لیکن یہ شعر پڑھا تو مشورہ دینے سے رہ نہیں سکی
آپ سے نہیں رفو ہوتی تو درزی سے کرا لیں نا
غزل پر پسندیدگی کا شکریہ اور مشورہ اگر قابلِ عمل ہوتا تو اس کا بھی شکریہ ادا کر دیتے۔ :)
آپ اس "درزی" کا پتا بتا دیجیے جو "تصویریں" رفو کرتا ہو۔۔۔ ہم کروا لیں گے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
غزل پر پسندیدگی کا شکریہ اور مشورہ اگر قابلِ عمل ہوتا تو اس کا بھی شکریہ ادا کر دیتے۔ :)
آپ اس "درزی" کا پتا بتا دیجیے جو "تصویریں" رفو کرتا ہو۔۔۔ ہم کروا لیں گے۔
درزی کا نہیں جناب، یہ موچی کا کام ہے لیکن وہ جوتوں کی تصویریں مانگے گا۔۔۔ اب شعر آپ نے اپنے جوتے سے مخاطب ہو کر کہا ہوتا تو بات بھی بنتی۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
درزی کا نہیں جناب، یہ موچی کا کام ہے لیکن وہ جوتوں کی تصویریں مانگے گا۔۔۔ اب شعر آپ نے اپنے جوتے سے مخاطب ہو کر کہا ہوتا تو بات بھی بنتی۔۔۔ ۔
جو مذاق شائستگی کی حد سے نکل جائے وہ اچھا نہیں لگتا۔
محمد بلال اعظم آپ کو اس غیر شائستہ جگت میں متفق ہونے کا کیا مقام نظر آیا تھا۔۔۔ کچھ سمجھائیں ذرا
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
غزل پر پسندیدگی کا شکریہ اور مشورہ اگر قابلِ عمل ہوتا تو اس کا بھی شکریہ ادا کر دیتے۔ :)
آپ اس "درزی" کا پتا بتا دیجیے جو "تصویریں" رفو کرتا ہو۔۔۔ ہم کروا لیں گے۔
درزی کا نہیں جناب، یہ موچی کا کام ہے لیکن وہ جوتوں کی تصویریں مانگے گا۔۔۔ اب شعر آپ نے اپنے جوتے سے مخاطب ہو کر کہا ہوتا تو بات بھی بنتی۔۔۔ ۔
جو مذاق شائستگی کی حد سے نکل جائے وہ اچھا نہیں لگتا۔
محمد بلال اعظم آپ کو اس غیر شائستہ جگت میں متفق ہونے کا کیا مقام نظر آیا تھا۔۔۔ کچھ سمجھائیں ذرا

جناب اصل میں آپ دونوں اپنی اپنی باتیں کر رہے تھے تو میں سوچا۔۔۔۔
کہ اچھا ہے مسئلہ خود ہی سلجھا لیں لہٰذا میں دونوں کو متفق کر کے چلا گیا۔
 
فاتح

لائبریرین
جناب اصل میں آپ دونوں اپنی اپنی باتیں کر رہے تھے تو میں سوچا۔۔۔ ۔
کہ اچھا ہے مسئلہ خود ہی سلجھا لیں لہٰذا میں دونوں کو متفق کر کے چلا گیا۔
بیٹا! بات یہ ہے کہ ان خاتون نے مذاق شائستگی کی حد میں رہتے ہوئے کیا تھا جب ان حضرت نے شائستگی کی حدیں پھلانگ لیں جو ہمیں پسند نہیں آیا۔
 
Top