قاصر پہلے اِک شخص میری ذات بنا ۔ غلام محمد قاصر

فاتح

لائبریرین
واہ بہت خوب غزل ہے بہت اچھا انتخاب ہے۔
لیکن سر جی دوسرے شعر کی تشریح درکار ہے پلیز
حُسن نے خود کہا مصور سے
پاؤں پر میرے کوئی ہاتھ بنا
پاؤں سے کیا کام لیا جاتا ہے؟ چلنے کا، جانے کا۔۔۔
اور ہاتھ سے روکنے کا، ٹھہرانے کا۔۔۔
عشق استعارہ ہے عاشق کا جب کہ حسن محبوب کا اور یہاں محبوب خود نہیں جانا چاہ رہا اور مصور سے کہہ رہا ہے کہ میرے پاؤں پر ہاتھ کی تصویر بنا دے کہ یہ بہانہ موجود رہے کہ مجھے مسلسل روکا جا رہا ہے۔
دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ حسن خدمت کروانا چاہ رہا ہے۔
 
Top