تازہ کیفیت نامے

مصطفٰے جان رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام۔۔۔
سیما علی
سیما علی
صاحبِ رَجعتِ شمس و شقُ القمر
نائبِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام
اردو کا ایک عہد تمام ہونے کو ہے... دل افسردہ ہے مگر ہونی کو کون ٹال سکتا ہے...
ع. قسمت کا لکھاپورا ہوا کرتا ہے آخر!
متظمین کو بیس سال اس بزم کو سجائے رکھنے پر بے انتہا خراج تحسین... اردو کی اس بے لوث خدمت پر اردو آپ کی تاابد احسان مند رہے گی!
خواب کیا کوئی دیکھے، نیند کے انجام کے بعد
کس کو جینے کی ہوس، حشر کے ہنگام کے بعد

پروین شاکر
گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہے
رہنے دو ابھی ساغر و مینا مرے آگے
غالب
خدارا لحاظ اور مروت کا دامن ہاتھ سے نا جانے دیں۔یہ محفل ہم سب محفلین کے دم سے ہے۔بہتر تو یہی ہے کہ تیکھے اور تلخ لہجے کو نظر انداز کریں۔محفل کے ان اختتامی دنوں کو یادگار بنائیں۔پرانی کہی ان کہی باتوں کو فراموش کرتے ہوئےخوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔
جزاك اللّٰه خيرًااجر کثیرا۔
مریم افتخار
مریم افتخار
میں تو کہوں گی کہ محفل binge-worthy ہوئی ہوئی ہے، چھٹی ایپلائے کر دیں!
محمداحمد
محمداحمد
ہم تو سوچ رہے ہیں کہ اپنی پگڑی بچا کر نکل جائیں ۔ یعنی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لینے میں ہی عافیت ہے۔

لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم نے کبھی پگڑی باندھی نہیں۔ :) :)
مریم افتخار
مریم افتخار
یعنی پگڑی آپ سے ہی بچ کے نکل لی؟
اس كے نام:
صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے
ہر گھڑی تیرے نام ہوتی ہے
تجھ سے آگے نہیں مری دنیا

تجھ پہ دنیا تمام ہوتی ہے
فاخر
محمداحمد
محمداحمد
تجھ سے آگے جہاں نہیں‏ میرا
تجھ پہ دنیا تمام ہوتی ہے

ایسے کریں، تو کیسا رہے گا؟
غیر معینہ مدت کے لیے خدا حافظ
کہا سنا معاف
اردو محفل اور احباب محفل میری زندگی کا اہم حصہ تھے۔ کبھی بھول نہ پاؤں گی
واہ بھئی واہ۔ ایہہ تے چلے ای چلے۔ ان شاءاللہ۔۔۔
علی وقار
علی وقار
خدا آپ کا حافظ و ناصر ہو۔ آمین۔
الشفاء
الشفاء
علی بھائی، ہم تو محفل کی گہما گہمی دیکھ کر اس کے چل پڑنے کی بات کر رہے تھے، آپ کیا سمجھے؟
علی وقار
علی وقار
صاحب! آپ کے متعلق ہمیشہ خوش گمانی ہی رہی ہے۔ بے فکر رہیے۔ خدا آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ تبصرہ کہیں اور کرنا تھا، یہاں کر دیا۔ وہ کیا ہے نا کہ آج کل خوب رونق لگی ہوئی ہے۔ :)
ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق
نوحۂ غم ہی سہی ، نغمۂ شادی نہ سہی!
محمداحمد
محمداحمد
اگر سب فسادی بحال ہو جاتے ہیں تو ان شاء اللہ روز ہنگامے ہوا کریں گے، اور رونق لگی رہے گی۔ :ROFLMAO: :ROFLMAO:
محمداحمد
محمداحمد
ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق
نوحۂ غم ہی سہی ، نغمۂ شادی نہ سہی!

کسی جگہ سے نقل شدہ مواد کے لئے paste as plain text کا آپشن استعمال کیا کیجے۔
السلامُ علیکم
خدا خافظ اُردو محفل بجانب ظفری صاحب ۔ ابھی جب اُردو محفل پر login کیا تو یہ لڑی دیکھنے کو ملی۔

کیا واقعی اُردو محفل فورم کو ختم کیا جارہا ہے ، اگر ختم کیا جارہا ہے تو کیوں؟
علی وقار
علی وقار
وعلیکم السلام! ختم تو نہیں، ریڈ اونلی موڈ میں جا رہی ہے محفل۔
ظفری
ظفری
بس ، "بول کہ لب آزاد ہیں تیرے"والی بات نہیں رہے گی ۔
مریم افتخار
مریم افتخار
یعنی صرف لب سینے کا عندیہ ہے!
اردو محفل کے نام جو ریٹائر منٹ کے بعد ہمارا دوسرا گھر بن گئی ؀
غیرممکن کچھ نہیں دنیا میں لیکن احترامؔ
آپ کی صحبت بھلا کیسے بھلا دی جائے گی
دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن
عمر بھر کون جواں کون حسیں رہتا ہے

احمد مشتاق
فرمان رسول اکرم ﷺ:
میری تمام امت کو (گناہوں پر) معافی ملے گی۔سوائے ان لوگوں کے جو (اپنے گناہوں کا) اعلان کرنے والے ہیں۔ اعلان میں یہ ہے کہ بندہ رات کو ایک کام کرے پھر صبح ہو تو اللہ نے اس کا پردہ رکھا ہوا ہو اور وہ خود کہے اے فلاں!میں نے پچھلی رات ایسا ایساکام کیا حالانکہ اس نے رات گزاردی اس کے رب نے اس پر پردہ ڈالے رکھا اور وہ صبح کرتا ہے تو اپنے رب کا ڈالا ہوا پردہ خود ہی اتاردیتا ہے۔
(متفق علیہ)
الشفاء
الشفاء
سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو اس حدیث کے حوالے سے خاص طور پر احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔
Top