Search box

جیسبادی

محفلین
اگر آپکو حملے کا اتنا ہی ڈر ہے، تو گوگل خان کا ڈبہ ہی اوپر لگا دیں۔ سُنا ہے کہ گوگل روز کے روز آپ کے چوپال کا چکر لگاتی ہے، اس لیے نتائج کوئی اتنے بُرے نہیں ہونگے۔

All newspapers (even Jang) has a serach box, so the attacks phobia does not seem to be a good reason
 
جیسبادی بھائی۔ آپ اس محفل کے زمانہ اول سے اس کے رکن ہیں۔ جب کہ میں حال میں ہی اس سے متعارف ہوا ہوں اس لئے اغراض و مقاصد سے تو آپ ہی اچھی طرح واقف ہونگے۔ ویسے میں نے جیسا یہاں احباب کو کہتے سنا ہے اس کو نگاہ میں رکھتے ہوئے یہی سمجھ میں آیا ہے کہ اس فورم کا مقصد اردو وکیپیڈیا جیسی اصطلاحات کو رواج دینا ہرگز نہیں۔ جیسا کہ میں نے پچھلے مراسلے میں عرض کیا تھا کہ ہر ماحول کی زبان کا اپنا مزاج ہوتا ہے لہٰذا آپ محفل ادب میں قدم رنجہ فرمائیں تو آپ کو فورم کا تعمیری مقصد کسی اور رنگ میں دکھائی دیگا اور وہیں اردو کمپیوٹنگ و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گوشے میں یہ رنگ تکنیک کو زبان نہیں بلکہ زبان کو تکنیک دیتا ہوا نظر آئے گا۔

منتظم اعلٰی صاحب تو اس سے بہتر اردو لکھنے کا اہل ہے۔

اور اس قسم کی ترکیب میری نظروں سے پہلی بار گذری ہے۔ گوکہ مجھے آپ کی اس صفت کا بھی علم ہوا ہے کہ آپ نے محفلین کو آپ جناب کے تکلفات سے آزاد کرنے میں نمایاں کارکردگی انجام دی ہے۔ پر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہونا چاہئے کہ زبان و ادب کا بیڑا غرق کر یا جائے۔ اور صرف اس لئے کہ منتظم اعلیٰ صاحب فرد واحد کے لئے استعمال ہوا ہے، لہٰذا ہیں کے بجائے ہے استعمال کرکے برسوں پرانی اردو ادب کا گلا گھونٹ دیا جائے۔ اللہ جانے آپ کو عربی ادب میں کتنا دخل ہے اور قرآن پاک میں اللہ وحدہ لا شریک نے اپنے لئے جو جمع کے صیغے استعمال کیئے ہیں ان پر آپ کو کس قدر تاؤ آتا ہوگا۔

اگر مذکورہ استعمال آپ سے نادانستگی میں ہوا ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
 
arifkarim

معطل
کیا آپ کی بات سے یہ نتیجہ نکالا جائے کہ اس چوپال کو بنانے کا کوئی تعمیری مقصد نہیں تھا (یا اب نہیں رہا)۔ عام لوگ تو جس طرح بولتے ہیں بولنے دیں۔ منتظم اعلٰی صاحب تو اس سے بہتر اردو لکھنے کا اہل ہے۔

آپ کی کچھ باتوں سے اتفاق کرتا ہوں کہ اردو محفل پر سرچنگ واقعی بعض اوقات بہت مشکل ہو جاتی ہے۔ مثلاً اگر تین حروف سے کم الفاظ ہوں یا جملہ ہو تو نتائج ظاہر نہیں ہوتے۔ نیز ملتے جلتے موضوعات و پوسٹس بھی ظاہر نہیں‌ہوتیں۔ اسکا حل میں‌نے یہی نکالا کہ گوگل پر سرچ کررکے ساتھ اردو ویب کا کوڈ لگا دیتا ہوں جس سے بہتر نتائج مل جاتے ہیں۔ مگر وہاں پر مسئلہ وہی ہے کہ فارمز کی سرچ کی طرح تاریخ وغیرہ درست نہیں ملتی۔

دوسرا آپنے یہ جو مٹی پلیدی یا useless فارم کا مسئلہ کھڑا کیا ہے، اسکے جواب میں صرف یہی کہوں گا کہ اگر آپکو اردو کی جدید’’ویب و ڈیسکٹاپ‘‘ ٹیکنالوجی میں ڈویلپمنٹ کسی اور فارم پر نظر آگئی ہے تو مجھے مطلع کر دیں۔ میں محفل چھوڑ دوں گا!:)

اور اوپر والے جملہ میں منتظم اعلٰی نہیں اعلیٰ ہوتا ہے۔ اعلٰی عربی طرز پر ہے!
 
جیسبادی

محفلین
دوسرا آپنے یہ جو مٹی پلیدی یا useless فارم کا مسئلہ کھڑا کیا ہے، اسکے جواب میں صرف یہی کہوں گا کہ اگر آپکو اردو کی جدید’’ویب و ڈیسکٹاپ‘‘ ٹیکنالوجی میں ڈویلپمنٹ کسی اور فارم پر نظر آگئی ہے تو مجھے مطلع کر دیں۔ میں محفل چھوڑ دوں گا!:)
!

Don't know what's so offensive about the word "useless". Ninty percent of the web is useless, so what makes you think that this stupid forum is any better? That's where efficient search comes in to weed out the chaff.

As for Desktop technology, that has come from Makki, so how is it related to this forum? OK you did some great work on fonts, but again not related to this forum.
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپکو حملے کا اتنا ہی ڈر ہے، تو گوگل خان کا ڈبہ ہی اوپر لگا دیں۔ سُنا ہے کہ گوگل روز کے روز آپ کے چوپال کا چکر لگاتی ہے، اس لیے نتائج کوئی اتنے بُرے نہیں ہونگے۔

اگر آپکو حملے کا اتنا ہی ڈر ہے، تو گوگل خان کا ڈبہ ہی اوپر لگا دیں۔ سُنا ہے کہ گوگل روز کے روز آپ کے چوپال کا چکر لگاتی ہے، اس لیے نتائج کوئی اتنے بُرے نہیں ہونگے۔

all newspapers (even jang) has a serach box, so the attacks phobia does not seem to be a good reason

جیسبادی، آپ کی تجویز اچھی ہے۔ بلکہ گوگل کے ذریعے شاید فورم کے سرچ سسٹم سے بہتر نتائج برآمد ہوں۔ میں اس بارے میں مزید تحقیق کرتا ہوں۔ اور یہ فوبیا نہیں ہے، ہم گزشتہ کچھ عرصے سے واقعی سرور کے مسائل سے دوچار ہیں، اور مزید کسی غیر متوقع پرابلم سے بچنا چاہتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین

don't know what's so offensive about the word "useless". Ninty percent of the web is useless, so what makes you think that this stupid forum is any better? That's where efficient search comes in to weed out the chaff.

نبیل بھائی آپ سے استدعا ہے کہ ان کا کچھ سدباب کریں، یہ صاحب کھسکے ہوئے لگتے ہیں، بدتمیزی پہ بدتمیزی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اس پر یہ بھی چاہتے ہیں کہ ان کی تجاویز کو سونے میں تولا جائے اور ان کو ہار پہنائے جائیں۔
 
which proves my point!
 
زین

لائبریرین
نبیل بھائی آپ سے استدعا ہے کہ ان کا کچھ سدباب کریں، یہ صاحب کھسکے ہوئے لگتے ہیں، بدتمیزی پہ بدتمیزی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اس پر یہ بھی چاہتے ہیں کہ ان کی تجاویز کو سونے میں تولا جائے اور ان کو ہار پہنائے جائیں۔

مجھے بھی اس بات پر حیرت ہے جبکہ باقی اراکین اگر ایسا کرتے تو ان کے ساتھ نبیل بھائی کا رویہ سخت ہوتا :confused:
 
خواجہ طلحہ

محفلین
خالق کائنات نے دنیا کو خیروشر دونوں سے مزین کیاہے۔ اور کیوں کیاہے؟ تاکہ انسان کا امتحان ہوسکے۔ اگر دنیا میں صرف خیر رہ جائے اور شر اٹھالیاجائے تب بھی وہ خالق اس دینا کو ختم کردے گا۔ اور اگر دنیا میں صرف شر ہوتا تب بھی یہ دنیا قائم نہ ہوتی ۔کیونکہ دونوں صورتوں میں خالق کا اس کی تخلیق سے جو مقصدہے (یعنی امتحان لینا)وہ فوت ہوجاتا ہے۔
یہ اصول دنیا کی ہر تخلیق پر لاگو ہوتاہے۔جب جب کوئی تعمیر ہوگی تو اس پر تنقید ہوگی۔
اور تنقید سے تعمیر کے نئے پہلو اجاگر ہوتے ہیں۔یعنی عقل مند اور باحوصلہ معمار نقاد کو اپنا محسن گردانتے ہوئے، اپنی تعمیر کی اصلاح کرتے ہیں۔
تنقید کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں۔ اور ساتھ ہی معمار میں حوصلے کی کچھ ضرورت۔

افسوس کہ یہاں نہ تو نقاد کو تنقید کے اصولوں کا علم ہے اور نہ ہی معماروں برداشت۔
اور براہ راست ذاتیات پر حملے شروع کیے جارہے ہیں۔

کیا آپ کو معلوم نہیں کہ پیغمبر نے رب سے پوچھا کہ کیا آپ کو اپنی مخلوق کو ختم کرتے ہوئےکوئی ملال ہوتاہے؟۔تب خالق نے پیغمبر سے فرمایا کے مٹی سے فلاں چیز بناو،اور جب وہ بن گئی تو رب نے فرمایا کہ اسے توڑ دو،اب پیغمبر کو پتہ لگا کہ خود محنت کرکے بنائی گئی چیز کی کیا قدر ہوتی ہے۔
 
اور یوں دھاگے میں مذہب کی مداخلت کے باعث اسکو مقفل کر دینا چاہئے!
 
خواجہ طلحہ

محفلین
بہت معذرت چاہتا ہوں بھائیوں کہ مجھے علم نہیں تھا ۔میں تو فقط یہ بتانے کے لیے کہ خالق کائنات کو بھی اپنی تخلیق سے محبت ہوتی ہے ،یہ واقعہ لکھ دیا۔
بہت زیادہ التجا ہے کہ یاور! پیارو! مذہب پر بحث مت شروع کرنا۔اور میری غلطیاں معاف کردینا۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
جیسبادی جو بھی ہیں لیکن ہیں دلچسپ آدمی۔ ان سے اختلاف رکھ کر بات چیت کو آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ میرا خیال ہے وارث صاحب کو جیسبادی کے بارے میں اتنا سخت رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔
:)
 
شمشاد

لائبریرین
فرخ بھائی اس میں کوئی شک نہیں، لیکن انہیں بھی چاہیے کہ نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
فرخ بھائی اس میں کوئی شک نہیں، لیکن انہیں بھی چاہیے کہ نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں۔

شمشاد بھائی بعض اوقات بزرگوں کی کڑوی باتیں بھی برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ چونکہ ایک لحاظ سے یہ محفل کے بزرگ ہیں تو اونچی نیچی باتیں برداشت کر لینا چاہئیے۔ ہو سکتا ہے ان کی تنقید سے ہم کچھ بہتری لا سکیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
بے شک آپ کی بات صحیح ہے۔ بزرگ تو پھر بزرگ ہیں۔ عام بات چیت میں ایسے الفاظ استعمال کرنا شاید ان کی عادت بن چکی ہوتی ہے۔
ان کی تجاویز سر آنکھوں پر۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جیسبادی جو بھی ہیں لیکن ہیں دلچسپ آدمی۔ ان سے اختلاف رکھ کر بات چیت کو آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ میرا خیال ہے وارث صاحب کو جیسبادی کے بارے میں اتنا سخت رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔
:)

درست فرمایا قبلہ، لیکن رواداری اور باہمی محبت و احترام ابھی شاید اس زمانے سے کلی ختم نہیں ہوئے اور نہ شاید کبھی ہونگے
 
Top