Search box

محمد وارث

لائبریرین
مشورہ معقول انداز غیر مناسب۔

آؤ کیچڑ سے کنول چن لیں۔

میرے خیال میں کوئی 'معقول' آدمی کوئی 'معقول' مشورہ، کبھی 'غیر مناسب' انداز میں نہیں دے سکتا۔ ایک جملے میں سینکڑوں لوگوں کے جذبات کے ساتھ 'کھلواڑ' کرنے والا، کوئی بھی ہو اور کچھ بھی ہو، کم از کم 'معقول' نہیں۔
 
ویسے موصوف میں اتنی جراءت تو ہونی چاہیے تھی کہ وہ اپنے اس بیان کی وضاحت تو پیش کریں کہ انہیں محفل میں‌ایسی کیا " بے سودگی " دکھائی دی ہے، ہم بھی تو جانیں۔
I think that this Mister should have enough courage to at least explain his views as to what kind of "uselessness" he has witnessed, we have the right to know.
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ویسے میں جیسبادی کی باتوں کا برا نہیں مناتا۔ ان کا بات کرنے کا انداز کچھ ایسا ہی ہے لیکن وہ اردو کمپیوٹنگ میں بہت معتبر نام ہیں، اس لیے میں ان کی بات دھیان سے سنتا ہوں۔ جیسبادی بھی ذرا خیال کر لیں تو ہم ناخوشگوار صورتحال سے بچ سکیں گے۔
جیسبادی کی تجویز بری نہیں ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اس پر عملدرآمد کر سکوں۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
شکریہ نبیل بھائی کہ آپ نے آخر میں بدمزگی سے بچالیا.
میرے خیال سے بھی جیسبادی بھائی کو اردو یا انگلش زبان لکھنے یا سمجھنے میں مسئلہ ہوتا ہے. ورنہ بھائی اکثر بہت اچھے تبصرے کرنے کی کوشش کرتے ہیں.لیکن الفاظ بہت مشکل اور عجیب سے ہوتے ہیں.
 
شمشاد

لائبریرین
انیس بھائی یہ صاحب اردو محفل کے اس وقت کے رکن ہیں جب اردو محفل نے جنم لیا تھا۔ خیر سے پرانی جان پہچان ہے ان کی۔ بس ذرا کھسک ۔۔۔۔ میرا مطلب تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے۔
 
جیسبادی

محفلین
نبیل، آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ گوگل سے پہلے www تقریباً بیکار تھا کہ کام کی مطلوبہ چیز تلاش پر ملتی نہیں تھی۔ اسی نکتہ سے یہاں بھی بیکاری ہے۔

کافی حساس قسم کے لوگ یہاں آ بسے ہیں۔ زبان دانی کے دعوے داروں کو یہ دیکھنا چاہیے کہ اردو کی جتنی مٹی پلید اس چوپال پر ہوتی ہے کم ہی کہیں نظر آئے گی۔ خواہ مخواہ اردو رسم الخط میں انگریزی لکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس سے تو یہی بہتر ہے کہ انگریزی میں ہی لکھا جاوے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی آپ کی زبان دانی تو یہاں ہی نظر آ گئی ہے۔

ویسے کیا وہاں جا کر انسان کی مٹی بھی پلید ہو جاتی ہے۔ نہیں غصہ نہیں کرنا، بس ذرا معلومات کے لیے پوچھا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل، آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ گوگل سے پہلے www تقریباً بیکار تھا کہ کام کی مطلوبہ چیز تلاش پر ملتی نہیں تھی۔ اسی نکتہ سے یہاں بھی بیکاری ہے۔

کافی حساس قسم کے لوگ یہاں آ بسے ہیں۔ زبان دانی کے دعوے داروں کو یہ دیکھنا چاہیے کہ اردو کی جتنی مٹی پلید اس چوپال پر ہوتی ہے کم ہی کہیں نظر آئے گی۔ خواہ مخواہ اردو رسم الخط میں انگریزی لکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس سے تو یہی بہتر ہے کہ انگریزی میں ہی لکھا جاوے۔

جیسبادی، فورمز پر سرچ عام طور پر صرف لاگ ان کرنے والوں کی لیے قدرے آسان بنائی جاتی ہے کیونکہ سرچ فنکشن فلڈ اٹیکس کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ لاگ ان ہوئے ہوئے ہیں تو آپ نیویگیشن بار پر بآسانی سرچ باکس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اردو کی مٹی پلید ہونے کا جہاں تک تعلق ہے تو لوگ اردو وکی پیڈیا کے بارے میں بھی کچھ ایسی ہی باتیں کرتے ہیں۔
 
اگر آپکو حملے کا اتنا ہی ڈر ہے، تو گوگل خان کا ڈبہ ہی اوپر لگا دیں۔ سُنا ہے کہ گوگل روز کے روز آپ کے چوپال کا چکر لگاتی ہے، اس لیے نتائج کوئی اتنے بُرے نہیں ہونگے۔

دوسرا موضوع جو یہاں شروع ہو گیا ہے: آپ کے پہلے جملے میں انگریزی کلمہ نویسی کے الفاظ ملاحظہ ہوں:
1۔ فورمز = forums
2۔ سرچ = search
3۔ لاگ ان = log in
4۔ فنکشن = function
5۔ فلڈ = flood
6۔ اٹیکس = attacks

Apparently pluralization rules from English also apply in Urdu
 
برادرم جیسبادی۔

انگریزی کلمہ نویسی کا معاملہ یوں ہے کہ کسی بھی زبان میں عام بول چال، نثری ادب و شعر و شاعری، دوستوں کی خوش گپیاں، گھریلو مباحثے اور تکنیکی و سائنسی بات چیت و مضامین میں زبان و بیان کا علیحدہ رنگ ہوتا ہے۔ اور عوام میں جس موقع پر زبان کا جو استعمال رائج ہو وہی اس موقعے کی مناسبت سے فصیح ہے۔ یہی سبب ہے کہ تکنیکی گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف انگریزی کے الفاظ بلکہ انگریزی کے نحوی و صرفی اصول بھی در آتے ہیں۔

والسلام
 
کیا آپ کی بات سے یہ نتیجہ نکالا جائے کہ اس چوپال کو بنانے کا کوئی تعمیری مقصد نہیں تھا (یا اب نہیں رہا)۔ عام لوگ تو جس طرح بولتے ہیں بولنے دیں۔ منتظم اعلٰی صاحب تو اس سے بہتر اردو لکھنے کا اہل ہے۔
 
Top