Search box

فرخ منظور

لائبریرین
درست فرمایا قبلہ، لیکن رواداری اور باہمی محبت و احترام ابھی شاید اس زمانے سے کلی ختم نہیں ہوئے اور نہ شاید کبھی ہونگے

حضور وہ بزرگ اور بچھو والی کہاوت آپ ہی فرمایا کرتے ہیں۔ بس یہاں بھی وہی سمجھیے۔ ;)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
مجھے مذہب سے کوئی نفرت نہیں ہے۔ لیکن ہر جگہ اسکو ٹھونسنا ٹھیک نہیں ہے۔
بحث میں دلائل در دلائل چلتے ہیں۔اور اگر انسان مذہب کے معملہ میں دلیل اپنے فلسفہ یا علم سے دے گا ،توبہت ممکن ہے کہ وہ اپنا یا دوسروں کا نقصان کربیٹھے۔اور اکثر بحث کے دوران مد مقابل لاشعوری یا شعوری طور پریہ سمجھا بیٹھا ہوتا ہے کہ دلیل کی مخالفت ہی کرنا ہے۔ بس اسی وجہ سے فورمز پر مذہب کی بحث نہیں ہونا چاہیے۔
اور میں عارف بھائی کی بات سے اس طرح متفق ہوں کہ یہ صرف مسلمانوں کا فورم نہیں ہے(اور سب لوگوں کا اسلامی نظریہ پرقائل ہونا مشکل ہوجاتاہے)اور اگر صرف مسلمانوں کا ہو ، تب بھی سب مسلمانوں کا نظریات پر متحد ہونا مشکل ہوتا ہے۔
بہر حال مجھے سے یہ غلطی ناتجربہ کاری اور لاشعوری ہوئی ہے۔(حقیقت میں تو مجھے اسے غلطی کہتے ہوئے بھی انتہائی دکھ ہورہا ہے۔)
ناتجربہ کاری اس لیے کہ میں عوامی فورمز اور مجالس میں کم ہی شمولیت کرتا ہوں (تو ظاہر ہے کہ بات کا ڈھنگ نہیں آتا۔)
اور لاشعوری اس لیے کہ بچپن سے مذہب اسلام میری تربیت میں شامل ہے (اور میں اپنی اس تربیت پر رب کریم کا بہت شکر گذار ہوں)اس لیے بات کے دوران اسلام کا آجانا فطری یا لاشعوری ہے۔
 
Top