" flu- party " بیماری سے بچنے کے لئے ایک عجیب و غریب حربہ

ماسٹر

محفلین
سوائن فلو کی بیماری کے پھیلائو میں اس وقت بہت تیزی آ چکی ہے ۔ ماہرین کے انداذہ کے مطابق اس وقت صرف امریکہ میں دس لاکھ سے زیادہ کیس ہو چکے ہیں اگرچہ سرکاری اعداد و شمار اس سے کم تعداد بتاتے ہیں - دنیا کے 160 ممالک میں یہ بیماری پہنچ چکی ہے - صرف برطانیہ میں ایک ماہ کے اندر بیماروں کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے -
ان حقائق کی وجہ سے عوام بوکھلا گئے ہیں ، اور عجیب و غریب حکمتیں لڑا رہے ہیں - ان میں سے ایک "فلو پارٹی " ہے - اس پارٹی میں بیمار اور صحت مند اکٹھے ہوتے ہیں ، اور اس طرح صحت مند لوگ بیمار ہونے کی کوشش کرتے ہیں - جی ہاں -
لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ وائرس کم خطرناک ہے ، جس کی مدافعت جسم آسانی سے کر سکتا ہے - اور اس پر قابو پانے کے بعد جسم زیادہ خطرناک وائرس پر آسانی سے قابو پا لے گا جس کا خزاں کے موسم میں غالب امکان ہے - کیونکہ زیادہ خطرناک وائرس کے لئے ابھی تک کوئی علاج نہیں ہے اور شائد آئندہ بھی نہ ہو - اس لئے ان کے مطابق اسکا حل صرف مدافعت کی طاقت رکھنے والا جسم ہی ہے -
مگر ماہرین نے اس سے سختی سے منع کیا ہے - ان کے مطابق ماجودہ وائرس بھی جسم میں خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے جس کا علاج نہ ہو سکے - علاوہ ازیں یہ جسم میں کمزوری کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔
بہت سے مغربی ممالک نے ابھی سے کروڑوں کی تعداد میں حفاظتی ٹیکے خرید بھی لیئے ہیں - اور تمام تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں -اور بہت سے دوسرے ملک بھی آئندہ ادویات خریدنے والے ہیں -
 

arifkarim

معطل
یہ محض World Depopulation کی ایک چال کے سوال اور کچھ بھی نہیں۔ یاد رہے کہ خفیہ تنظیمیں دنیا کی موجودہ 6 بلین آبادی کو محض 500 ملین تک محدود کرنا چاہتی ہیں!
 

ماسٹر

محفلین
احتیاتی ادویات کا استعمال کون شروع کرے ؟ ؟ ؟
یہ وہ سوال ہے جس نے باقی سب سوالات کو پیچھے پھینک دیا ہے ، کیونکہ ان ادویات کا اس طرح سے اتنے بڑے پیمانے پرابھی تک کوئی تجربہ نہیں ہوا - اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے کچھ سائڈ افکٹ بھی ہوتے ہیں - اب جو ملک بھی اس کا استعمال شروع کرے گا ، اس کے شہری تختہ مشق بنیں گے اور ان سے حاصل ہونے والے تجربات دوسروں کے کام آئیں گے -
اس لئیے فی ا لحال سب خاموشی سے بیٹھ گئے ہیں -
 

arifkarim

معطل
احتیاتی ادوایات محض لوگوں کو ڈرا دھمکا کر زبردستی دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ ویکسینز کا سب سے زیادہ فائدہ ان کوورپریٹ کمپنیوں کو ہوتا ہے۔ جو نہ صرف اس قسم کے وائرس تخلیق کر تی ہیں بلکہ اسکی ویکسین میں بھی "ایک" نیا وائرس ڈال دیتی ہیں! :)
 

ماسٹر

محفلین
احتیاتی ادویات کا ایک سے دو فیصد تک کو ری ایکشن ہو سکتا ہے - جس کا مطلب ہے انگلستان جیسے ایک ملک میں پانچ سے دس لاکھ افراد -
( ادویات بنانے والی کمپنی تو واقعی بے بہا کمائی کر رہی ہو گی )
 
Top