وسائل Coursera - Learn To Program 1 ۔ ویڈیو لیکچرز ۔ پہلا ہفتہ

محمداحمد

لائبریرین
Coursera نے Learn To Program : The Fundamentals کے نام سے سات ہفتوں کا کورس آفر کیا۔ محفل کے پائتھون لرنرز کی سہولت کے لئے ان کے وڈیو لیکچرز یہاں پیش کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ اردو اسباق کے ساتھ ساتھ اگر کوئی دوست ان سے بھی سیکھنا چاہے تو اُسے آسانی رہے۔ ان وڈیوز کی شئرنگ کورسیرا سے آفیشل پرمیشن حاصل ہونے پر کی جا رہی ہے۔

اس کارِ خیر پر ہم پروفیسر پال گریز اور پروفیسر جینفر کیمپبیل کے شکر گزار ہیں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ اچھی خبر ہے۔ میری معلومات کے مطابق ان ویڈیو لیکچرز کے ساتھ ان کے ٹرانسکرپٹ بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ ان کا اردو ترجمہ کرکے ان ویڈیوز کو اردو میں ڈب کرنا بھی ممکن ہونا چاہیے۔ علاوہ ازیں تدریسی مقاصدکے لیے بہتر رہے گا کہ ہر ویڈیو کو الگ تھریڈ میں پیش کرکے اس کے مندرجات کی کچھ تفصیل اور متعلقہ ریسورسز کے روابط بھی پیش کیے جائیں۔
 
بجا فرمایا آپ نے نبیل بھائی! لیکن یہاں یہ ویڈیوز اضافی مواد کے طور پر پیش کی جا رہی ہیں۔ اور ان میں موجود کونسیپٹس یا تو محفل میں موجود ہیں یا لکھے جا رہے ہیں۔ تاہم یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن یہ ہو جائے تو بہت خوب ہے۔

محب بھائی کیا کہتے ہیں اس سلسلے میں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محمد بلال اعظم
موجو
قیصرانی
فاتح
مقدس
امیداورمحبت
احمد علی
محمدصابر
انیس الرحمن
محمد خلیل الرحمٰن
محمداحمد

یہ اُن دوستوں کے نام ہیں جنہوں نے پائتھون سیکھنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، اور بھی کوئی چاہے تو یہاں ہی بتادیں۔

جن لوگوں کو پہلے ٹیگ کیا جا چکا ہے وہ نظر انداز کردیں۔ :)

فی الحال یہ ویڈیوز اضافی مواد کے طور پر پیش کی گئی ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ان سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
 
کلیم

محفلین
Coursera نے Learn To Program : The Fundamentals کے نام سے سات ہفتوں کا کورس آفر کیا۔ محفل کے پائتھون لرنرز کی سہولت کے لئے ان کے وڈیو لیکچرز یہاں پیش کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ اردو اسباق کے ساتھ ساتھ اگر کوئی دوست ان سے بھی سیکھنا چاہے تو اُسے آسانی رہے۔ ان وڈیوز کی شئرنگ کورسیرا سے آفیشل پرمیشن حاصل ہونے پر کی جا رہی ہے۔

اس کارِ خیر پر ہم پروفیسر پال گریز اور پروفیسر جینفر کیمپبیل کے شکر گزار ہیں۔ :)
خراج تحسین - آپکی یہ کوشش یقینا پائتھون سیکھنے میں سب کیلئے بہت مددگار ثابت ہوگی-
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
میرے پاس تو چل ہی نہیں رہی
An error occured: DailymotionPlayer is not defined at undefined line undefined
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
السلام علیکم
میرے پاس تو چل ہی نہیں رہی
An error occured: DailymotionPlayer is not defined at undefined line undefined
آپ سیدھا ڈیلی موشن پر جا کر سرچ کر لیں۔ یا پھر View Page Source کریں۔ اس میں ڈیلی موشن سرچ کریں۔ SRC کے ٹیب میں آپکو ربط مل جائے گا۔ اس کو نئے ٹیب میں کھول لیں۔ اور حظ اٹھائیں۔ :)
اگر یہ بھی اثر نہ کریں تو بتائیں آج بعد از نماز ظہر میں دعا کروا دوں گا۔ :p

پس نوشت: امید ہے آپ مذاق کا برا نہیں منائیں گے۔ :)
 
موجو

لائبریرین
اگر دعا سے کام ہوجائے تو پھر اوپر والے اتنے سارے کام کرنے کی کیا ضرورت؟
 
موجو

لائبریرین
ڈیلی موشن والے اپنی ویب سائٹ سےبھی مجھے یہ ویڈیو نہیں دکھا رہے۔
ٹوٹا پھوٹا سا پیج آتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ڈیلی موشن والے اپنی ویب سائٹ سےبھی مجھے یہ ویڈیو نہیں دکھا رہے۔
ٹوٹا پھوٹا سا پیج آتا ہے۔
ٹوٹا پھوٹا؟ :unsure:
اک آدھی تصویر ہو جائے :cautious:
آپ فائر فاکس استعمال کر لیں۔ اس کے اندر ویڈیو ڈاؤن لوڈ ہیلپر پلگ ان انسٹال کریں۔ یہ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور اپنی پسند کے پلئیر میں چلا کر دیکھیں۔ میں تو اکثر ایسے ہی کرتا ہوں۔
 
موجو

لائبریرین
میں نے بھی ایسے ہی کیا ہوا ہے
فائر بگ کی مدد سے لنک کاپی کیا تھا
ویڈیو ڈاؤن لوڈ ہیلپر بھی موجود ہے۔
کہیں ایڈمنسٹریٹو اختیارات کا معاملہ تو نہیں؟
 
Top