کاشفی

محفلین
415امیر ترین پاکستانی ،دولت کا تخمینہ53کھرب روپے
Pakistansawthebiggestincreasebypercentage%e2%80%9333.9PC25to415(50billiondollar)_9-12-2013_117882_l.jpg

کراچی… محمد رفیق مانگٹ… پاکستان میں ا نتہائی امیر ترین افراد کی تعداد 415 ہو گئی ہے جن کے پاس دولت کا تخمینہ تقریباً 53کھرب روپے(50ارب ڈالر) سے زیادہ ہے۔امریکی اخبار ”وال اسٹریٹ جرنل“ اور دیگر ذرائع ابلاغ نے سوئٹزر لینڈ کے فنانشل تھنک ٹینک UBS کی سالانہ رپورٹWorld's Ultra Wealth Report2013 کے حوالے سے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس کی نسبت حالیہ سال میں پاکستان میں امیر ترین افراد کی شرح میں 33.9فیصد اضافہ ہوا جو ایشیا میں ریکا رڈ اضافہ ہے ۔گزشتہ برس پاکستان میں 310امیر ترین افراد تھے جن کے اثاثوں اور دولت کا تخمینہ40ارب ڈالر تھا، جب کہ رواں برس پاکستان میں امیرترین افراد کی شرح میں33.9فی صد جب کہ دولت کی شرح میں اضافہ25فی صد دیکھنے میں آیا۔تاہم واضح رہے کہ پاکستان کا وفاقی مالی بجٹ2013-14 کا کل حجم تقریباً36کھرب روپے ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر انتہائی امیر ترینultra-rich افراد وہ کہلاتے ہیں جن کی دولت یا اثاثوں کا تخمینہ3کروڑ ڈالر یا اس سے زیادہ ہے۔ دنیا میں اس سال امیر ترین افراد کی تعداد199235ہیں جن کی دولت کا تخمینہ27770ارب ڈالر ہے۔ ایک ارب ڈالر سے زیادہ دولت کے حامل افراد کی تعداد2170 ہیں۔ایشیاء میں امیر ترین افراد کے لحاظ سے جاپان پہلے،چین دوسرے ،بھارت تیسرے اور ہانک کانگ چوتھے پر ہے ۔ایشیاء میں امیرترین افراد کی شرح میں 3.8فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔شمالی امریکا میں انتہائی امیر ترین افراد کی تعداد 70485 جن کے اثاثے 9680ارب ڈالر ہے جب کی صرف امریکا میں 65505،یورپ میں58065 جن کے اثاثے 7675ارب ڈالر ہے،ایشیاء میں44505 جن کے اثاثے 6590ارب ڈالر ہے افریقا میں2775 جن کے اثاثے 350ارب ڈالر ہے، لاطینی امریکا میں14150جن کے اثاثے 2110ارب ڈالر ہے، اوشنیا میں3955 جن کے اثاثے 485ارب ڈالر ہیں۔ جب کہ مشرق وسطیٰ میں5300 جن کے اثاثے 880ارب ڈالر ہے اور سعودی عرب میں 1360افراد امیر ترین ہیں۔اخبار لکھتا ہے کہ ہے کہ دنیا میں اس سے قبل اتنے امیر ترین لوگ نہیں تھے جتنے اب ہیں۔دنیا میں گزشتہ بارہ ماہ میں امیر ترین افراد کی تعدا د میں اضافہ امریکا میں دیکھنے میں آیا۔ جہاں پانچ ہزار امیر ترین افراد اضافے کے ساتھ تعداد65505تک جا پہنچی۔گزشتہ برس کی نسب چین میں امیر ترین افراد کی تعدا د میں کمی دیکھنے میں آئی۔گزشتہ سال چین میں ultra-rich افراد کی تعداد میں11245سے10675 ہوگئی۔اس کی وجہ چینی سست معاشی نمو ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت چین کی انفرادی دولت میں سکڑاوٴ دیکھنے میں آیا اور1.58ٹریلین ڈالر سے1.52ٹریلین ڈالر ہوگئی۔چین کے دولت مند زیادہ تر ہانک کانگ منتقل ہو رہے ہیں۔ہانگ کانگ کے امیر افرادکے اثاثوں میں60ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 530ارب ڈالر ہے۔ہانگ کانگ میں3180امیر ترین افراد ہیں۔
 
تعصب پسند حضرات جو کہ پرویز مشرف اور اس کے ادوار کو کوستے رہتے تھے وہ کچھ کہنا پسند فرمائیں گے کہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان میں امیر ترین لوگوں کی تعداد میں اضافہ کن خوبیوں کی وجہ کر ہوا ہے۔۔؟
 
شمشاد

لائبریرین
گزشتہ پانچ سال میں لوٹ کھسوٹ کا جو عالم رہا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
اگلے پانچ سالوں میں ان کی تعداد میں اور اضافہ ہو گا اور وہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ہو گا۔
 
x boy

محفلین
اب تو ہردور ہی بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے،،
اعمال کا بدل ہے مشرف دور میں میں اچھی ترقی ہوئی ، بس اس کو استعمال کرکے امریکہ نے پٹخ دیا۔
ایک عالمی جنگ میں کھینچنا، دوسرا ہر معاملے کو سلجھانے کے بجائے آگ لگادینا۔
ہندو ملک میں ایک ہندو پیشوا کو زنا بالجبر میں گرفتار کیا گیا لیکن اس کو اور اس کے آستانے
کو اڑایا نہیں گیا بلکہ کیس چل رہا ہے
۔
 
Top