2010 فیفا ورلڈکپ جبوبی افریقہ

قمراحمد

محفلین
اور میچ کا پہلا ریڈ کارڈ مل گیا ہالینڈ کو۔ گذشتہ 2006 کہ فائنل میں بھی فرانس کہ ذیڈن کو اٹلی کہ کھلاڑی کو ٹکر مارنے پر ریڈ کارڈ ملا تھا۔
 
وجی

لائبریرین
جی بلکل اسپین نے ورلڈکپ جیت لیا
اور یہ پہلی ٹیم ہے جو ورلڈکپ کے آغاز پر اپنا پہلا میچ ہارا لیکن ورلڈکپ جیتی ہے اور اب تک تمام ورلڈکپز میں ایسا پہلی بار ہوا ہے
 
خوشی

محفلین
اور میں شرط جیت گئی سپین کے جیتنے سےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےے:)مجھے بھی مبارک دیں
 
طالوت

محفلین
اور اسپین نے ورلڈ کپ 2010 جیت لیا ۔
ایک کے مقابلے میں صفر گول کے ساتھ یہ ورلڈ کپ اسپین کے نام ہوا۔
اگرچہ کھیل میں وہ “مووز“ اور گرمی دیکھنے کو نہیں ملی جو آخری معرکے کی شناخت ہوا کرتی ہے ، دونوں ٹیمیں گھبرائی گھبرائی سی تھیں مگر بہر حال مقابلہ اچھا ہی تھا ۔ ہماری بھتیجی کے ابا جان کو خصوصی مبارکباد دی جاتی ہے اور ساتھ ہی گزارش کی جاتی ہے کہ اگر ان کی نظر اس دھاگے پر پڑے تو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے مناظر بیان کریں ۔
وسلام
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے اور ابو نے پورا میچ دیکھا تھا اکٹھے بیٹھ کے۔ اور آخر کار اسپین نے گول کر ہی دیا تھا۔ ایک تو اسپین پہلا میچ ہار گئی تھی اور دوسرا پچھلے کئی میچوں میں 0-1 سے جیتتی آ رہی تھی۔ اور فائنل میں بھی وہی۔ بہرحال اسپین نے تاریخ رقم کی ہے۔ مزہ آیا میچ دیکھنے کا۔
 
خوشی

محفلین
مجھے کسی نے مبارکباد نہیں دی بھئی کنجوسی کی بھی کوئی حد ہوتی ھے اب اس دھاگے میں اور آپ لوگوں نے کرنا کیا تھا ورلڈ کپ تو گیا
 
اکیلے دیکھتے کیا ڈر لگتا تھا:)
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے کسی نے مبارکباد نہیں دی بھئی کنجوسی کی بھی کوئی حد ہوتی ھے اب اس دھاگے میں اور آپ لوگوں نے کرنا کیا تھا ورلڈ کپ تو گیا

شرط کی رقم اکیلے اکیلے ہضم کر گئیں، کچھ یہاں پارٹی ہی کر دیتیں پھر مبارک بادیں بھی مل جاتیں۔

اردو محفل میں مبارک باد کے اصل حقدار تو نبیل بھائی ہی ہیں۔
 
خوشی

محفلین
واوووووووووووووووووووووووووو یہاں کچھ نہ کرنے پہ مبارکباد ملتی ھے ، میں ہارون بھائی کو بلاتی ہوں یہاں:)
 
شمشاد

لائبریرین
ھارون صاحب تو ایسے بھاگے ہوئے ہیں جیسے قرض دار ان کے پیچھے ہیں یا پھر پولیس ان کے پیچھے ہیں۔
 
Top