2010 فیفا ورلڈکپ جبوبی افریقہ

خوشی

محفلین
یا اللہ پاکستان جیت جائے۔ آمین


:grin: :grin: ;) ;) :) :)

پاکستان ان میں شامل بھی ہے؟
اسی لیے تو وہ دعا دے رھے ھیں :) آپ کا کای خیال ھے انھیں علم نہیں اس بات کا
کہ
کہ
کہ
کہ
پاکستان فٹ بال بنا سکتا ھے صرف کھیل نہیں سکتا کیونکہ یہ غریبوں کا کھیل ھے ، جو ایک بال کو چھیننے کے لئے سر توڑ کوشش کرتے ھیں
 

خوشی

محفلین
ہائے رباااااااااااااااااااااااااااااااا ، میری بات میں جو کرب ھے اسے سمجھیں ، میں نے مذاق نہیں کیااااااااااااااااااااااااااااااااا
 

طالوت

محفلین
مذاق وزاق چھوڑیں ۔ مجھ مسکین کے لئے روابط تلاش کریں جہاں سے میں میچز دیکھ سکوں ۔ سعودی عرب کے وقت کے مطابق تمام میچز 7 بجے شام اور 11 بجے رات ہونگے ۔ احباب اس دھاگے میں روابط جمع کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ہونے والے میچز پر تبصرے ۔ ہمیشہ کی طرح میری پسندیدہ ،برازیل اور جرمنی ، جبکہ افریقی ٹیموں کا کھیل بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔
وسلام
 

وجی

لائبریرین
ویسے اس دفعہ برطانیا، اڑجنٹینا کافی ٹگڑی ٹیم ثابت ہوگی
اڑجنٹینا کے پاس میسی اور ٹیویس جیسے بہتر اسٹرائیکر موجود ہیں
اور برطانیا کے پاس لیمپارڈ، جیراڈ اور رونی جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
جرمنی کی ٹیم کا کپتان مائیکل بالاک انگلش فٹبال لیگ کے ایک میچ میں زخمی ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔ اس پر پورے جرمنی پر سکتہ طاری ہوگیا ہے۔
 

طالوت

محفلین
جرمنی کی ٹیم کا کپتان مائیکل بالاک انگلش فٹبال لیگ کے ایک میچ میں زخمی ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔ اس پر پورے جرمنی پر سکتہ طاری ہوگیا ہے۔
نہیںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںں ! نہیں ۔ یہ تو اچھا نہ ہوا۔
ظہیر بھائی میرا خیال ہے سعودی ٹی وی تمام میچز نشر کرے گا۔
میرے پاس جیو پی ٹی وی والی ڈش انٹینا ہے ۔ تار نکالنی پڑے گی ۔ مگر خبر اچھی ہے ۔
وسلام
 

خوشی

محفلین
بالک بہت اچھا کھلاڑی ھے اس میں شک نہیں دیکھیں ٹیم اس کے بغیر کیا کرتی ھے ، ویسے میں تو انگلینڈ کے ساتھ ھوں اور جرمنی کے ساتھ بھی دلی ؛لگاو ھے اب اللہ کرے دونوں ایک دوسرے کے مقابل نہ آئیں یہی دعا میں نے کرکٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے لئے کی تھی
 

وجی

لائبریرین
ورلڈکپ کا تھیم گانا



گانے کا ایک اور ورژن ہے جس میں افریکی الفاظ بھی ہیں
 

وجی

لائبریرین
یہ جواب تو کوئی بچہ بھی دے سکتا ہے

وہ ٹیم ورلڈ چیمئین بنے گی جو 11 جولائی کا میچ جیتے گی ;)
 

شمشاد

لائبریرین
مذاق وزاق چھوڑیں ۔ مجھ مسکین کے لئے روابط تلاش کریں جہاں سے میں میچز دیکھ سکوں ۔ سعودی عرب کے وقت کے مطابق تمام میچز 7 بجے شام اور 11 بجے رات ہونگے ۔ احباب اس دھاگے میں روابط جمع کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ہونے والے میچز پر تبصرے ۔ ہمیشہ کی طرح میری پسندیدہ ،برازیل اور جرمنی ، جبکہ افریقی ٹیموں کا کھیل بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔
وسلام

ظہیر بھائی مندرجہ ذیل ربط پر دیکھیں :

http://tv.keynox.net
 

محمد وارث

لائبریرین
ابھی تک کا سب سے بڑا 'اپ سیٹ' کل یورپین چیمپئن سپین کی سوئٹزرلینڈ کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست تھی۔ سپین دونوں ہافز میں میچ پر چھایا رہا اور گیند زیادہ تر انہی کے کنٹڑول میں رہا، لیکن قسمت نے ان کی یاوری نہیں کی اور وہ گول نہ کر سکے جبکہ سوئٹزرلینڈ نے دوسرے ہاف کے شروع میں گول کر لیا اور آخر تک اپنی برتری کو برقرار رکھا۔ موجودہ فیفا رینکنگ میں سپین دوسرے نمبر پر اور سوئٹزرلینڈ چوبیسویں نمبر پر ہے۔ سپین کو اب اگلے راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کرنے کیلیے چلی اور ہنڈرس سے اپنے میچ جیتنے ہونگے۔

دوسری طرف میزبان ساؤتھ افریقہ کو بھی کل ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا کہ یوراگوائے سے تین صفر سے ہار گئے۔ حالانکہ انہوں نے اپنا پہلا میچ میکسیکو کے خلاف برابر کھیلا تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آج کے تینوں میچ بھی انتہائی دلچسپ ہیں، پہلے دو میچز گروپ بی کےہیں، اور گروپ بی کی قسمت کا فیصلہ آج کافی حد تک ہو جائے گا۔ پہلا میچ جنوبی کوریا اور ارجنٹینا کے درمیان ہے، دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ جیت چکی ہیں، اور آج جیتنے والی ٹیم اگلے راؤنڈ کیلیے کنفرم ہو جائے گی۔ دوسرا میچ اسی گروپ کے پہلے میچ ہارنے والے یونان اور نائیجریا کے درمیان ہے، اور آج ہارنے والی ٹیم واپسی کا ٹکٹ کٹوا لے گی۔

تیسرا میچ گروپ اے کا ہے، فرانس اور میکسیکو کے درمیان، دونوں ٹیمیوں نے اپنا پہلا پہلا میچ برابر کھیلا تھا، سو ان دونوں کیلیے بھی زندگی موت کا سوال ہے یہ میچ۔ اس گروپ میں یوراگوائے چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ساؤتھ افریقہ چوتھے نمبر پر ہے۔
 
Top