2010 فیفا ورلڈکپ جبوبی افریقہ

وجی

لائبریرین
کل ایک طرح سے دو اپ سیٹ ہوئے
ایک بڑا اپ سیٹ جس میں سربیاء نے جرمنی کو شکست دی اور یہ شاید اس ورلڈکپ کی سب سے بڑا اپ سیٹ کہا جاسکتا ہے
کیونکہ 1986 کے ورلڈکپ کے بعد یہ دوسرا موقعہ ہے جب جرمنی گروپ میچیز میں کوئی میچ ہاری ہے

دوسرا اپ سیٹ الجیریاء نے برطانیا کے ساتھ میچ برابر کے کیا
اب برطانیا کے لیئے جیتنا لازمی ہے اپنی آخری گروپ میچ میں
 

محمد وارث

لائبریرین
بجز ہالینڈ کے، دیگر یورپین ٹیموں کی کارکردگی نے یقیناً شائقین کو مایوس کیا ہے۔ بہرحال خدا خدا کر کے انگلینڈ اور جرمنی دونوں ہی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں لیکن کواٹر فائنل میں ان دونوں میں سے صرف ایک ہی ٹیم پہنچ پائے گی کہ دوسرے راؤنڈ میں ان کا آپس میں مقابلہ ہوگا اور یہ ناخوشگوار صورتحال فقط انگلینڈ کی پہلے دو میچوں میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے بنی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہے اور امریکہ پہلے نمبر پر آ گیا اور اب امریکہ کا میچ گھانا سے ہوگا۔

دوسرے راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کرنے میں ابھی جو دو یورپین ٹیمیں تگ و دو میں مصروف ہیں ان میں موجودہ ورلڈ چیمپئن اٹلی اور موجودہ یورپین چیمپئن اسپین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اٹلی کا آخری میچ آج سلویکیا سے جب کہ اسپین کا میچ کل چلی سے ہوگا دونوں کیلیے اپنے میچ جیتنا لازمی ہیں۔ پرتگال کی پوزیشن بھی ابھی کنفرم نہیں ہے جب کہ فرانس کی ٹیم بدترین ورلڈ کپ کھیل کر پہلے ہی اپنے وطن واپس پہنچ چکی ہے۔

دوسری طرف لاطینی امریکہ کی ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں بہت اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں، ارجنٹینا نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں اور برازیل بھی شاید تینوں میچ جیت جائے۔ ان دو ٹیموں کے ساتھ ساتھ یوراگوائے اور میکسیکو بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ چکے ہیں اورپیراگوائے اور چلی بھی دوسرے راؤنڈ میں جا سکتے ہیں۔
 

خوشی

محفلین
انگلینڈ اور جرمنی اتوار کو کھیلیں گے اب کیا ہو گا دونوں میری ٹیمیں ھیں:noxxx:، اس دن میچ دیکھنا آسان نہ ہو گا
 

فہیم

لائبریرین
لگتا ہے آپ نے میری پوسٹ دیکھی ہی نہیں
یا پھر جان بوجھ کر جواب نہیں دیا
 

خوشی

محفلین
یہ جرمنی آپ کی ٹیم بھلا کیونکر اور کیسے ہوگئی۔

لگتا ہے آپ نے میری پوسٹ دیکھی ہی نہیں
یا پھر جان بوجھ کر جواب نہیں دیا

ہائے ربااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا سچی نہیں دیکھی تھی
یہ ایک راز کی بات ھے بتاؤں گی آپ کو
 

طالوت

محفلین
انگلینڈ باہر ہو جائے تو ہو جائے ، جرمنی کو رہنا چاہیے کہ آخری لمحات تک ورلڈ کپ دلچسپ رہے ۔
وسلام
 
Top