20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اچھا پھر ٹھیک ہے۔ محفل کی خیر ہے۔ میں سمجھا۔۔۔۔ اچھا چلیں رہنے ہی دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب میں ایسی بات مذاق میں بھی نہیں کہہ سکتا تو سنجیدگی سے کیونکر کہوں گا؟
 

قمراحمد

محفلین
کل کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کا زیادہ فائدہ ہوگا۔ کیونکہ سیمی فائنل یا فائنل میں دوسری باری میں ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے دباؤ بہت ہوتا ہے۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی2007 کے فائنل میں پاکستان دوسری باری کرتے ہوئے ٹارگٹ حاصل نہیں کر پایا تھا۔ اور آج بھی جنوبی افریقہ جو سیمی فائنل تک تمام میچز جیتی چلی آرہی تھی۔ ٹارگٹ کے دباؤ میں آ گئی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ سے میچ %65 آپ کے ہاتھوں میں آ جاتا ہے۔ آپ پر پریشر نہیں ہوتا۔ آپ اپنی مرضی سے ٹارگٹ سیٹ کر سکتے ہیں۔ اور آج کے میچ میں یہی ہوا۔ پاکستان اب تک جو 2 میچ ہارا ہے وہ دونوں میچوں میں دوسری باری میں ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ایک بات اور جب آپ دوسری باری میں فلیڈنگ کر رہے ہوتے ہیں تو ٹیم کر تمام کھلاڑی مخالف ٹیم پر اپنا دباؤ قائم رکھتے ہیں۔ اِس لئے وکٹ پر موجود 2 بیسٹمینوں کو 11 کھلاڑیوں کے پریشر کا سامنا ہوتا ہے۔ اور ہر گزرتے اوور کے ساتھ ساتھ مطلوبہ رن اوسط کے بڑھنے کا قوی امکان ہوتا ہے۔پریشر میں سیٹ ہوا بیسٹمین بھی اپنی وکٹ کھو دیتا ہے۔ جیسے آج کیلس کے ساتھ ہوا۔ جو کے آوٹ ہونے سے پہلے 60 سے اوپر کی اننگز کھیل چکا تھا۔

سری لنکا نے بھی ابھی تک اپنے 5 میں سے 4 میچ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیتے ہیں۔ اِس لئے کل دوسرے سمیی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے جیتنے کے بہت زیادہ امکان ہے۔ ٹاس بہت اہم ہے۔

میں نے یہ پوسٹ پاکستان کے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل جیتنے کے بعد کی تھی۔ اور میری یہ تمام باتیں درست ثابت ہوئی ہیں۔آج کے دوسرے سیمی فائنل میں بھی ٹاس کا کردار اہم رہا ہے۔ اب فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہے۔ یہ وہی سری لنکن ٹیم ہے جو کے سُپر ایٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو 18 رنز سے ہارا چکی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم کی طاقت اُس کے اوپننگ بیسٹمین اور سپن بالر ہیں۔ اور سری لنکا کی ٹیم اپنے 6 میں 5 میچ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہی جیتی ہے۔

میری دعا کے یونس خان فائنل میں ٹاس جیت لے تاکہ پاکستان پہلے بیٹنگ کرسکے۔ اور انشاء اللہ پاکستان ورلڈکپ کا فاتح ہو۔ اور ہم سب پاکستانی کو بہت عرصے کے بعد خوشی اور مسرت کوئی موقعہ فراہم ہو۔ آمین
 

خوشی

محفلین
کاشششششششششششششششششششششششش پاکستان سری لنکا سے جیتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت جائے اللہ کرےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےے
 

arifkarim

معطل
دعا کریں کہ آفریدی کو کوئی سری لنکن " سڑیاں" لگائے اور وہ طیش میں‌آکر اچھا اسکور کرے!
 

قمراحمد

محفلین
پاکستانی ٹیم کےکپتان یونس خان اورسری لنکن ٹیم کے کپتان کمارسنگا کارا ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ فائنل سےایک دن پہلے لارڈز گراؤنڈ میں ٹرافی کے ساتھ خصوصی پوز دیتے ہوئے
105109.jpg
 

سارا

محفلین
www.paltalk.com
50 ڈالرز ایک سال کے لیتے ہیں گرین نک کروانے کے۔۔اس میسنجر کے دوسرے استعمال کے علاوہ یہاں میچز کے لیے رومز بھی کھولے جاتے ہیں جہاں لائیو دیکھا جا سکتا ہے۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top