20-20 ورلڈ کپ فائنل۔ پاکستان کے مقابلے میں انڈیا کی جیت

نبیل

تکنیکی معاون
مصباح الحق کے آخری اوور کی دوسری پر چھکے سے کتنی امیدیں بندھ گئی تھیں میری۔ :(
اگلی بال پر مصباح الحق اونچی شاٹ کھیلنے کے چکر میں کیچ آؤٹ‌ ہو گیا اور یوں انڈیا نے یہ ورلڈ کپ جیت لیا اور پاکستان کو ورلڈکپ میں ہرانے کی روایت بھی برقرار رکھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی۔ پھر بھی آخر میں جیتا ہوا میچ ہار گئے۔ بہت افسوس ہوا۔
 

ساجداقبال

محفلین
افسوس اپنی جگہ لیکن مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان نے آخری دم تک مقابلہ کیا۔ اب قسمت ساتھ نہ ہوتو الگ بات ہے۔ قسمت کا بھی دخل تو ہوتا ہے جیسے عمران نذیر کو مسل پُل ہو جانے کے باوجود رنر نہ ملا اور وہ رن آؤٹ ہوگئے۔ خیر یہ چیزیں تو ہوتی رہتی ہیں۔ میں کہوں گا : Well Played Pakistan
 

ساجداقبال

محفلین
ہاہاہاہاہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسن آپ تو مصباح سے بھی زیادہ دلبرداشتہ ہیں۔ گیم ہے میرے بھائی کسی ایک نے تو جیتنا ہے۔ ایک ارب دل ٹوٹنے سے بہتر ہے سولہ کروڑ دل گھائل ہوں۔ ;)
کیا یہ بڑی بات نہیں کہ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان چمپینز کیطرح کھیلا؟؟؟؟ سب سے بڑی دریافت سہیل تنویر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کمال کا کھلاڑی ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے۔ ایک موقع پر تو بالکل امید چھوڑ بیٹھے تھے کہ 76 پہ 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ اور پھر مصباح نے جس طرح کھیلا، ایسا بالکل نہیں لگا کہ یہ میچ خود ہار رہے ہیں یاں جان بوجھ کر ایسا کھیل رہے ہیں۔ آفریدی بےشک بیٹنگ میں نہ چلا ہو پر باؤلنگ اور فیلڈنگ اچھی ہی رہی۔ اور آل دیکھا جائے تو بہت اچھا مقابلہ ہوا۔

میچ کے بعد بازار سے سودا سلف لینے گیا ہوں تو دکان پر کھڑے لڑکے اتنی نازیبا زبان پاکستان کے کھلاڑیوں کے بارے استعمال کر رہے تھے جو سُن کر بہت دکھ ہوا۔۔
ایک بولا کہ ہار 3 بال تھے ابھی۔ مصباح کو کیا ضرورت تھی شاٹ کھیلنے کی۔
دوسرا بولا یار میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ میچ فکس تھا۔۔۔

خیر 20 20 واقعی فیوچر کی کرکٹ ہے اور بہت مقبول ہوگئی ہے۔۔۔۔ انشاءاللہ اور بھی ورلڈ کپ آئیں گے اور پاکستان کامیاب ہوگا۔:)
 

میم نون

محفلین
پاکستان ہارہ تمام پاکستانیوں کو دکھ ہوا، لیکن اگر آپ پاکستان کی اور آل کارکردگی دیکھیں تو واحد ٹیم ہے جو بغیر کسی میچ کے ہارے فائنل تک پہنچی۔ (ھاں‌فرسٹ راؤنڈ میں انڈیا میچ ضرور جیتا لیکن وہ ایک ڈفرنٹ سچویشن تھی، وہ تو بال رول کے تحت ہارہ تھا(---
اور ویسے بھی اس ٹورنامنٹ‌میں‌تو اچّھے اچّھوں کے چھکّے اڑ گئے۔ انڈیا ہی کو دیکھیں، بڑی مشکل سے سیمی فائنل میں پہنچا۔
لیکن ہاں، اس ورلڈکپ کا چیمپیئن تو انڈیا ہی ہے۔

پھر بھی پاکستانیوں کو عرصے سے اتنی بڑی کامیابی نہیں مل رہی تھی۔

والسلام، نوید
 

حسن علوی

محفلین
ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے۔ ایک موقع پر تو بالکل امید چھوڑ بیٹھے تھے کہ 76 پہ 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ اور پھر مصباح نے جس طرح کھیلا، ایسا بالکل نہیں لگا کہ یہ میچ خود ہار رہے ہیں یاں جان بوجھ کر ایسا کھیل رہے ہیں۔ آفریدی بےشک بیٹنگ میں نہ چلا ہو پر باؤلنگ اور فیلڈنگ اچھی ہی رہی۔ اور آل دیکھا جائے تو بہت اچھا مقابلہ ہوا۔

میچ کے بعد بازار سے سودا سلف لینے گیا ہوں تو دکان پر کھڑے لڑکے اتنی نازیبا زبان پاکستان کے کھلاڑیوں کے بارے استعمال کر رہے تھے جو سُن کر بہت دکھ ہوا۔۔
ایک بولا کہ ہار 3 بال تھے ابھی۔ مصباح کو کیا ضرورت تھی شاٹ کھیلنے کی۔
دوسرا بولا یار میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ میچ فکس تھا۔۔۔

خیر 20 20 واقعی فیوچر کی کرکٹ ہے اور بہت مقبول ہوگئی ہے۔۔۔۔ انشاءاللہ اور بھی ورلڈ کپ آئیں گے اور پاکستان کامیاب ہوگا۔:)

دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ھے
 

محمد وارث

لائبریرین
مجھے تو بڑا مزا آیا میچ کا، صحیح معنوں میں ایک "تھرلنگ" میچ تھا۔ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پورے ٹورنامنٹ میں بشمول فائنل کے بہت اچھی رہی۔ کچھ اچھے نوجوان کھلاڑی بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ عمر گل نے بہت "امپروو" کیا ہے وہ اگر فٹ رہا تو ہیرو بن جائے گا۔ مَلک کی کپتانی بھی بہت اچھی رہی۔

انڈین ٹیم کو داد نہ دینا زیادتی ہوگی، انہوں نے آسٹریلیا کو جس طرح "گدڑ کُٹ" لگائی تھی وہ بھی دیدنی تھی۔

بہرحال جو بھی ہوا مگر ایک بات تو طے ہے کہ 20-20 کا مستقبل تابناک ہے۔

۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹیسٹ کرکٹ میں تو پہلے ہی ناظرین کی بہت کم دلچسپی رہ گئی ہے، اب ون ڈے بھی کم ہی ہوا کریں گے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کوئی شک نہیں وارث بھائی مگر اس سے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ‌ پر کیا اثرات مرتب ہونگے؟

حسن صاحب، جب ون ڈے کرکٹ ہٹ ہوئی تھی تو لوگوں نے سوچا تھا کہ اب ٹیسٹ کرکٹ ختم ہو جائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا، اور یہی 20-20 کے معاملہ ہے۔

بس کچھ ایسے ہے کہ یہ ایک نئی پروڈکٹ ہے جو کرکٹ کی مارکیٹ میں آئی ہے اور اسکی اپنی "ٹارگٹ مارکیٹ" ہے۔ یہ ہم جیسے لوگوں کیلیے ہے جو شام کے وقت دو تین گھنٹے کا میچ تو دیکھ سکتے ہیں لیکن پانچ دن یا پورا دن یا آٹھ نو گھنٹے کا میچ نہیں دیکھ سکتے لیکن کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، یہ جس کا بھی آئیڈیا تھا (انگلینڈ میں 2003 میں شروع ہوئی تھی) ایک زبرست "برین چائلڈ" تھا۔ لیکن اس کے ساتھ وہ کرکٹ کریزی کہیں نہیں جارہے جو ٹیسٹ میچز اور ون ڈے میچز بھی اتنے ہی ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں۔

کرکٹ میں اصل پیسہ بورڈ اور ٹی وی کمپنیاں کماتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انڈین کرکٹ براڈ کاسٹ کرنے کے رائٹس نہ ملنے پر زی ٹی وی انڈین کرکٹ لیگ شروع کر رہا ہے اور دوسری طرف انڈین بورڈ 20-20 لیگ شروع کر رہا ہے۔ یہ اور زیادہ روپیہ کمانے کا ایک طریقہ ہی ہے۔

میرے ذاتی خیال میں مستقبل قریب میں 20-20 سے ٹیسٹ اور ون ڈے پر کچھ زیادہ اثرات مرتب نہیں ہونگے، بلکہ کرکٹ کی "پروڈکٹ رینج" بڑھنے سے جو "ان ٹیپڈ مارکیٹ" (بزی ویورز) تھی اسکو قابو میں کیا گیا ہے۔

۔
 

فرضی

محفلین
مصباح نے ہارے ہوئے میچ میں نئی روح پھونکی او پھر جیتا ہوا میچ ہار بیٹھا۔ شاید قدرت کو ایسے ہی منظور تھا۔
میچ کے بارہ میں ساری رات سوچتا رہا اور پل بھر سو نہ سکا۔ شاید ہم اتنے حساس نہ ہوتے اور کرکٹ کو کھیل ہی کے بطور لیتے جس میں ہار جیت لگی ہوئی ہے۔:(
 

نبیل

تکنیکی معاون
مصباح نے انڈیا کے خلاف دونوں میچز میں فتح کے عین قریب لا کر لٹیا ڈبوئی ہے۔ :mad:
 
Top