ادب دوست بھائی مرے شب گزیدہ
اگر رات کو نیند آتی نہیں ہے
بھلائی سے بدلو گے کیسے بُرائی
سمجھ میں اگر یہ سماتی نہیں ہے
مِرا مشورہ آپ کو بس یہی ہے
ہے سچ بات ، گرچہ لُبھاتی نہیں ہے
بس اُٹھ بیٹھو بیٹا بہت ہوچکی ہے
دیئے بجھ چکے ہیں کہ باتی نہیں ہے
سویرے کا اٹھنا ہے عادت کچھ ایسی
کہ بن جائے عادت تو جاتی نہیں ہے
کیے جاؤ کوشش ادب دوست بھائی
یہ کوشش یہ محنت ہراتی نہیں ہے

بہت شکریہ، مہربانی ،نوازش
کہ خادم یہ ممنون و مشکور بھی ہے
مگر حق بجانب ہوں یہ پوچھنے میں
مجھےکرنا کیا ہے یہ مجھ کو بتا دیں:rolleyes:
مجھے مشورہ تو ملا آپ سے پر
سمجھ میں نہ آیا کروں کام کیا میں
فقط سوچنے اور سمجھنے سے میرے
مجھے حل ملے گا یہ لگتا نہیں ہے
اسی مارے درخواست کی تھی یہ میں نے
کہ پوچھوں تو داناؤں سے میں یہ جا کر
میں کیا چیز کھاؤں میں کیا شے لگاؤں
جو نسخہ کوئی مل سکے آزماؤں
:D:D:D:grin::grin::grin::D:D:D
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عرب میں ہےمشہور ایسی مَثَل اک
اگر "طابَ نومک" تو پھر" طابَ یومک"
اگر اس کو سمجھو تو خود ہی تمھارا
بھلا ہو گا ،اس سے ملے گا سہارا
اگر تم کہو ترجمہ بھی کروں میں
نہیں بن پڑے مجھ سے،کیسے کروںمیں
بہر حال کرتاہوں کوشش بھی اس کی
کہ عادت تمھاری سنور جائے ایسی
اگر نیند اچھی تمھاری رہے گی
تو پھر دن میں بھی تم کو راحت ملے گی

سمجھ لو سوتم اس کوہی میری نصیحت
نصیحت تو کیا ہے یہ ہے اک وصیت
محمد خلیل الرحمٰن
ادب دوست
محمد اسامہ سَرسَری
 
آخری تدوین:
عرب میں ہےمشہور ایسی مَثَل اک
اگر "طابَ نومک" تو پھر" طابَ یومک"
اگر اس کو سمجھو تو خود ہی تمھارا
بھلا ہو گا ،اس سے ملے گا سہارا
اگر تم کہو ترجمہ بھی کروں میں
نہیں بن پڑے مجھ سے،کیسے کروںمیں
بہر حال کرتاہوں کوشش بھی اس کی
کہ عادت تمھاری سنور جائے ایسی
اگر نیند اچھی تمھاری رہے گی
تو پھر دن میں بھی تم کو راحت ملے گی

سمجھ لو سوتم اس کوہی میرنصیحت
نصیحت تو کیا ہے یہ ہے اک وصیت
محمد خلیل الرحمٰن
ادب دوست
محمد اسامہ سَرسَری

بہت شکریہ بھائی عاطف علی کہ
بجا طور سمجھے ہیں مشکل ہماری
مگر مسئلہ تو وہیں کا وہیں ہے
بھلا نیند کو کیسے طاری کروں میں
میں کیسے یہ سمجھاؤں خود کو عزیزم
یا بہتر ہے کھاؤں دوائیں عزیزم
مجھے کوئی نسخہ تو ایسا بتاوے
کہ کھانے سے جس کے مجھے نیند آوے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
دواؤں سے جتنا ہو ممکن رہو دور
نہ لو ان کو حتی کہ ہو جاؤ مجبور
اگر مسئلے کو سمجھ جاؤ گے تم
توآسان اس کو بہت پاؤ گے تم
ذرا زور خود پر کرو صبح اٹھو
کوئی دن مشقت بھی کر کے تو دیکھو
اگر تم علی الصبح اٹھنے لگو گے
تو تو پھر رات بستر پہ گرنے لگو گے
نہیں بڑھ کے شے کوئی ہمت سےسمجھو
بس اس بات کو پلے باندھو ، رکھو یاد
مشقت سے ہی ہوگے تم اس سے آزاد
اگر کاہلی یونہی طاری رکھوگے
تو پھر زندگی بھر یوں بھاری رہو گے
 
ہماری نظر سے لڑی یہ چپھی تھی
یا شاید ہماری نگہ میں کمی تھی
جو دیکھا ہے اس کو مزہ آ گیا ہے
لڑی کا عجب سا نشہ چھا گیا ہے
یہاں پر بہت کام کی گفتگو ہے
سبھی کچھ ہے جس کی ہمیں جستجو ہے
فعولن سے کھیلیں گے ہم بھی یہاں پر
ملے گا ہمیں کھیل ایسا کہاں پر؟
اگر پھر سے احباب تشریف لائیں
تو ہم بات کو پھر سے آگے بڑھائیں
ادب دوست آئیں،اسامہ بھی آئیں
ہو اچھا اگر ساتھ عاطف کو لائیں
 
تجسس ہمارا بڑھا جا رہا ہے
یہاں پر کوئی کیوں نہیں آ رہا ہے
ہماری ہے خواہش کہ باتیں کریں ہم
جو دل میں چھپی ہیں وہ ساری کہیں ہم
مگر یہ ہو ممکن جو آئے کوئی تو
کہ باتوں کو آگے بڑھائے کوئی تو
:):):):):):):)
 
ادب دوست ہیں سرسری بھی یہاں ہیں
محمد ہیں ، عاطف علی بھی یہاں ہیں
یہ اچھا ہوا یاں پہ فاروق آئے
اور استاد کو بھی یہاں پر ہیں لائے
ابھی مسئلہ یاں پہ ڈس کس ہوا تھا
ادب دوست کا ہی یہ اک مسئلہ تھا
اسی مسئلے کو کچھ آگے بڑھائیں
سبھی مل کے اس کا کوئی حل تو پائیں
 
"نوازش ، کرم ، شکریہ ، مہربانی"
کہ تشریف لائے یہاں پر گرامی
خلیل آئے استاد بھی ساتھ آئے
کوئی بات کیسے اب آگے بڑھائے
ادب دوست جو رات کو سو نہ پائیں
پریشانی کیسے اب ان کی مٹائیں
سبب کچھ تو اس بات کا وہ بتائیں
کہ آخر وہ کیوں رات کو سو نہ پائیں
:):):)
 
مگر مسئلہ تو وہیں کا وہیں ہے
مجھے رات کو نیند آتی نہیں ہے
ادب دوست جو رات کو سو نہ پائیں
پریشانی کیسے اب ان کی مٹائیں
سبب کچھ تو اس بات کا وہ بتائیں
کہ آخر وہ کیوں رات کو سو نہ پائیں
 

سید عاطف علی

لائبریرین
فعولن سے ہٹ کر یہ کون آگیا ہے ؟
فعولن کا مصرع غلط کہہ گیا ہے۔:confused1:
یہ دو مرتبہ کر دیا میں نے چسپاں
کوئی دیکھ کر اس کو ہونا نہ حیراں
 
آخری تدوین:
فعولن سے ہٹ کر کوئی یاں پہ آئے
تو لازم کوئی اس کو رستہ دکھائے

مگرہے یہ ممکن کوئی بھولا بھٹکا
کوئی شاعری دیکھ کر یاں پہ اٹکا

اسے ویل کم ہم بھی کرتے ہیں یارو
ادھر آؤ شیشے میں اس کو اُتارو

فعولن فعولن فعولن فعولن
بہت خوبصورت یہ لفظوں کی مالن

کہ یہ شاعری ہے، یہی شاعری ہے
یہی شاعری ہے، یہی دلبری ہے

چلو اب ذرا کام کی بات کرلیں
ذرا اچھی باتوں پہ بھی کان دھر لیں

یہاں بزم میں ایک صاحب ہوئے ہیں
کہ درپیش ان کو کئی مسئلے ہیں

انہیں رات کو نیند آتی نہیں ہے
کوئی لوری ان کو سُلاتی نہیں ہے

اگر مان لیں بات بس ایک میری
نہیں ہو کوئی اس سے بڑھکر دلیری

ارادہ یہ کرلیں سویرے ہی اٹھیں
اذانیں سنیں اور بستر کو چھوڑیں

اُٹھیں اور مضامینِ پطرس نکالیں
پڑھیں یعنی نظروں سے اس کو کھنگالیں

اگر اُٹھ گئے یہ سویرے سویرے
بڑا لطف آئے سویرے سویرے

نہ بستر کوپھر رات تک مڑ کے دیکھیں
جونہی رات آئے ، بھلے جاکے سوئیں

ذرا ایک ہفتہ یہی کام کرلیں
اٹھیں صبح اور رات آرام کرلیں

کوئی مسئلہ پھر نہ باقی رہے گا
الف عین کیا ہر کوئی یہ کہے گا

یہی بات عاطف کہیں گے سبھی کو
سویرے ہی اُٹھّو، سویرے ہی اُٹّھو​
 
Top