نویں سالگرہ ”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟

شمشاد

لائبریرین
مانو سے میں نے یہ سیکھا ہے کہ دودھ کیسے بھی بچا کر رکھو، مانو پی ہی جاتی ہے۔
 

سویدا

محفلین
اردو محفل پر بہت کچھ سیکھا

سب سے پہلے جیہ سے فونیٹیک کی بورڈ بنانا اس میں ترمیم کرنا اپنی پسند سے کی بورڈ بنانا سیکھا

اس کے بعد عارف کریم اشتیاق بھائی اور شاکر بھائی سے فونٹ سازی کے حوالے سے بہت ساری باتیں سیکھیں

شمشاد بھائی سے یہ سیکھا کہ ابو کو گھر میں ڈھیر ساری اولادوں کے درمیان کس طرح رہنا چاہیے اور کس طرح بی ہیو کرنا چاہیے

باقی اگر میں اردو محفل پر نہ آتا تو شاید اردو اور کمپیوٹر کے حوالے سے بہت پیچھے رہ جاتا
اردو محفل اور اس کی انتظامیہ کا میں تہہ دل سے مشکور ہوں
 

عمر سیف

محفلین

غدیر زھرا

لائبریرین
محفل سے اردو سیکھی :)
اردو ٹائپنگ سیکھی گفتگو کرنا سیکھا۔۔۔
ہر موضوع کے بارے میں علم حاصل کیا محفل کا کوئی ایک رنگ تھوڑی ہے کہ بتایا جا سکے کہ یہ رنگ زیادہ چڑھا :)
سب سے بڑھ کر محفل سے محبت کرنا اور محبت بانٹنا سیکھا :)
سعود سر سے سبھی کچھ سیکھا اور پایا اتنا کچھ کہ لفظ کم پڑ جائیں سو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:) (انہوں نے مجھ سے "سو" کہنا سیکھا :p :) میرے بیسٹ ٹیچر۔۔۔ :) گو کہ اب بھی بہت سی باتیں نہ سیکھنے پر ڈانٹ پڑتی ہے (سچ مچ والی نہیں) :) :) :)
باقی سب سے انفرادی طور پر کیا سیکھا یہ بتانا تو مشکل ہے البتہ کچھ باتیں سیکھنا ضرور چاہوں گی بلکہ چرانا چاہوں گی :)
شمشاد چاچو اور سید شہزاد ناصر چاچو سے شفقت و محبت :)
نایاب بھیا سے اتنی پیاری پیاری باتیں کرنا :)
فلک شیر سر سے اتنے خوبصورت اور علمی تبصرے کرنا :)
نیرنگ خیال بھیا اور عینی شاہ سے مسکراہٹیں بکھیرنا :)
مہ جبین اپیا سے پیار اور خلوص :)
حسان خان بھیا کا ذوق :)
محمد وارث سر سے اتنے ادب سے سب کا پکارنا :)
امجد میانداد بھیا سے گانا :p اور تعمیری کام کرنا :)
ملائکہ بہنا سے ککنگ :)
عائشہ عزیز بہنا سے سب کا خیال رکھنا :)
صائمہ شاہ بہنا سے سنجیدگی اور متانت :)
ماہی احمد بہنا سے مہندی لگانا :)
عبدالقیوم چوہدری سے تفصیلات پوچھنا :)
نعمان رفیق مرزا بھیا سےحوصلہ افزائی کرنا اور عاجزی سے گہری گفتگو کرنا :)
بھلکڑ بھیا سے شرارتیں کرنا اور چڑانا :)
عمر سیف لالہ سے کم گوئی :)
 
آخری تدوین:

عین عین

لائبریرین
میں نے سیکھا تو بہت کچھ ہے، مگر یاد نہیں آرہا کہ کیا سیکھا اور کس کس سے ۔ فورم پر دھاگے کھولنا، اور دیگر آپشنز کا استعمال زیادہ شمشاد بھائی سے سیکھا
 

عین عین

لائبریرین
ہاں شکر ہے ناعمہ نے استاد مانا ہوا ہے اب بھی۔ اور ہاں میں بھی تو ایسے سکھا رہا تھا جیسے خود کو بہت آتا ہو۔ حالانکہ اس وقت میں خود بھی نیا تھا مگر بھرم بازی ایسی کہ بس!
اردو محفل سے کیا نہیں سیکھا شاید یہ پوچھنا چاہئے تھا :)
میں نے بہت سی جگہوں پر لکھا کہ انٹرنیٹ جیسی بلا کا آغاز ہی اردو محفل پر آکر ہوا ، جب میں یہاں آئی تو مجھے کچھ بھی پتا نہیں تھا اور پھر یہاں اتنے اچھے لوگوں کے درمیان رہ کر سب کچھ سیکھتی گئی ! مجھے یاد پڑتا ہے کہ جب میں بالکل نئی ہی اس محفل پر آئی تھی تو عین عین بھیا نے مجھے ذاتی ییغام لکھا تھا اور کیا کوئی یقین کرے گا کہ مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ ذاتی پیغام کہا ں سے کھولتے ہیں ہاہاہاہا !
یہاں تک کہ عارف بھائی چڑ گئے تھےا ور چڑ کر انہوں نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ وہ یہ بات نہیں مانتے کہ مجھے انٹرنیٹ استعمال نہیں کرنا آتا ! جب کہ حقیقت یہی تھی :p
میرے تعارف کا دھاگہ شمشاد چاچو نے کھولا تھا اور ان کی محبتوں شفقتوں کی وجہ سے میں جاتے جاتے یہاں رُک گئی تھی :)
پھر سعود بھیا کے پیار نے پاؤں جکڑ لئے اور ہم یہاں کے ہی ہو کر رہ گئے !
پھر مقدس ، نایاب لالہ محب علوی لالہ ، عاطف بٹ لالہ اور کچھ عرصہ پہلے ملنے والے سلمان حمید لالہ
ان سب کی چاہتوں اور خلوص پر ممنون ہوں ان سب سے میں نے اتنا کچھ سیکھا ہے کہ اگر لکھنے بیٹھوں تو ختم نا ہو :)
 
Top