’’اٹھو مرنے کا حق استعمال کرو‘‘

محمداحمد

لائبریرین
لائن آف کنٹرول کو انٹرنیشنل بارڈر بنانا لازمی نہیں۔ ایک متبادل یا قدرے بہتر حل یہ بھی ہے کہ جیسے برصغیر کا مذہبی بنیادوں پر بٹوارا ہوا، ویسے ہی کشمیر کے بھی تین ٹکڑے کرکے ہندو کشمیر بھارت کو، مسلم کشمیر پاکستان جبکہ بدھمت کشمیر چین کے حوالہ کر دیا جائے :)
KashmirReligion.jpg

یہ نقشے آپ پہلے سے بنا کر رکھتے ہیں یا ہاتھ کے ہاتھ بناتے ہیں؟ :)
 
عدنان عمر

محفلین
دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ موجودہ جمہوری ماڈل ہندو اکثریت کو فیور کرتا ہے اقلیتوں کو نہیں :)
تو پھر آپ کے تجویز کردہ حل کا کیا بنے گا؟
ہندوستانی مسلمانوں کا دو قومی نظریہ مان کر بھی پاکستان تشریف لانا ممکن نہیں ہے۔ نہ ہی موجودہ بھارت کا ایک اور بٹوارا مذہبی بنیادوں پر ممکنات میں سے ہے۔ اس لئے بھارتی مسلمان پہلے خود ایک اکائی بنیں اور پھر اپنی متحدہ لیڈرشپ کے ساتھ اکثریتی حکومت کو قائل کریں کہ وہ جس سمت میں ملک کو لے جا رہے ہیں وہ درست نہیں ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
قادیانیوں کا دعویٰ ہی غلط ہے۔
بھارتی مسلمان لاکھ چیختے رہیں کہ تین طلاق بل غلط ہے، شہریت بل غلط ہے، کشمیر الحاق بل غلط ہے لیکن چونکہ ہندو اکثریت میں ہیں تو کیا وہ مسلم اقلیت کا یہ دعویٰ تسلیم کر لیں گے؟ قادیانیوں کے دعوے کو بھی اسی تناظر میں دیکھیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
اقوامِ متحدہ پاکستانی کشمیر میں تو ریفرنڈم کر وا سکتی ہے اور میرا خیال ہے کہ پاکستان بھی اس پر راضی ہو جائے گا۔ مسئلہ تو ہندوستانی جبر کا ہے۔
اگر پاکستا ن کی نیت صاف ہوتی تو 1949 میں جنگ بندی کے فورا بعد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے اپنی فوجیں نکال کر وہاں ریفرنڈم کروا دیتا۔ اس سے کم از کم آدھے کشمیر کا مسئلہ تو حل ہو جانا تھا۔ اگر ریفرنڈم میں کشمیری آزاد ملک کا مطالبہ کر دیتے تو باقی کے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیریوں کے پاس زبردست سیاسی جواز آجانا تھا۔ لیکن افسوس پاکستان نے اپنے کشمیر میں بھی تاحال ریفرنڈم نہ کروا کشمیریوں کا کیس اقوام عالم میں کمزور ہی کیا۔ :(
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
اگر پاکستا ن کی نیت صاف ہوتی تو 1949 میں جنگ بندی کے فورا بعد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے اپنی فوجیں نکال کر وہاں ریفرنڈم کروا دیتا۔
ریفرنڈم کا اختیار پاکستان کے پاس ہے کیا؟ کیا یہ معاملہ اس قدر سیدھا ہے!
 
جاسم محمد

محفلین
ریفرنڈم کا اختیار پاکستان کے پاس ہے کیا؟ کیا یہ معاملہ اس قدر سیدھا ہے!
پاکستان نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے علاقے جنگ میں جیتے تھے۔ عالمی قوانین کے تحت جنگ میں جیتا گیا کوئی بھی علاقہ وہاں کے مکینوں کی رضامندی کے بغیر فاتح ملک میں الحاق نہیں کیا جا سکتا۔ جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں الیکشن ہوتے ہیں، حکومتیں بھی بنتی ہیں، اور عملی طور پر وہ پاکستان ہی کے علاقے بن چکے ہیں۔
 
اس یک طرفہ ریفرنڈم کی کیا حیثیت ہوتی؟ کیا یہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کروایا جاتا؟ کیا اقوام متحدہ اس پر آمادہ ہوتی؟ بہت سے سوالات ہیں!
 
جاسم محمد

محفلین
اس یک طرفہ ریفرنڈم کی کیا حیثیت ہوتی؟ کیا یہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کروایا جاتا؟ کیا اقوام متحدہ اس پر آمادہ ہوتی؟ بہت سے سوالات ہیں!
چونکہ ریفرنڈم کروانے کی تجویز اقوام متحدہ نے دی تھی اسلئے یہ انہی کی نگرانی میں ہونا تھا تاکہ کسی فریق کو بعد میں دھاندلی کا شور مچانے کا موقع نہ ملتا۔ اگر پاکستان اپنے حصہ کا کام مکمل کرکے اقوام متحدہ کو مطلع کر دیتا کہ میں ریفرنڈم کروانے کیلئے تیار ہوں تو اس سے اقوام عالم میں پاکستان کی صاف نیتی واضح ہو جانے تھی۔ نیز بھارت پر سخت پریشر پڑنا تھا کہ جب پاکستان راضی ہے تو تمہیں کیا تکلیف ہے؟ اب جبکہ دونوں ہی ملک ریفرنڈم کیلئے رضا مند نہیں ہوئے تو اقوام متحدہ بیچ میں سے نکل گیا کہ اب اس کشمیر تنازعہ میں میرا کیا کام جب بڑے فریق ممالک ہی کی نیتوں میں واضح فتور ہے۔ :)
 
ریفرنڈم جزوی طور پر منعقد نہیں ہو سکتا ہے؛ پورے جموں و کشمیر میں اس کا ہونا طے پایا تھا۔ شاید دونوں ملکوں کو اپنی فوجیں بھی نکلوانا پڑتیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
صرف میرے تبصرہ کرنے سے لڑی ہائی جیک ہو رہی تھی۔ اب تو بالکل صحیح سمت جا رہی ہے۔ ٹھیک ہے جناب۔

بہت معذرت بھائی! اگر ہماری کسی بات سے آپ کی دل آزاری ہوئی ہو۔

ہم تو تب سے لے کر اب تک یہی کوشش کر رہے ہیں کہ بات موضوع پر ہی ہو ۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
شاید دونوں ملکوں کو اپنی فوجیں بھی نکلوانا پڑتیں۔
یہی وہ بنیادی اختلاف تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کا تاریخی موقع ضائع کر دیا۔ اگر دونوں میں سے کوئی ایک فریق بھی بڑے مقصد کیلئے لچک دکھا دیتا تو خطے کے حالات آج سے یکسر مختلف ہوتے
 
زاہد لطیف

محفلین
میرا نقط نظر تو فقط اتنا ہے۔
1948 1965، 1971، 1984، 1999 کی نا اہلی کا کون ذمہ دار ہے؟
انڈیا یوں کر رہا ہے امریکہ یوں کر رہا ہے اور ہم ہر دفعہ اپنی نا اہلی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرا کر آزادی سے لے کر اب تک ایک ہی رونا رہے ہیں۔

Possession is nine-tenths of the law

ہمت ہے تو لے لیں۔ نہیں تو اسباب پیدا کرنے کی جستجو کریں اور اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو کم از کم رونا ہی بند کر دیں۔ کشمیر میں آج کچھ جو ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار جتنا بھارت ہے اتنا ہی پاکستان ہے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
یہی وہ بنیادی اختلاف تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کا تاریخی موقع ضائع کر دیا۔ اگر دونوں میں سے کوئی ایک فریق بھی بڑے مقصد کیلئے لچک دکھا دیتا تو خطے کے حالات آج سے یکسر مختلف ہوتے
اس کے لیے ایک خاص فضا بنانی پڑتی ہے۔ یہاں جو قیادتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں، وہ انتہاپسندانہ رویے رکھتی ہیں۔ دونوں اقوام گویا ایک دوسرے کی جانی دشمن بنی بیٹھی ہیں۔ اب اگر معروضی صورت حال کے تناظر میں کنٹرول لائن کو بھی بین الاقوامی سرحد تسلیم کر لیا جائے تو یہ بھی ایک بہت بڑا معرکہ ہو گا۔ ہمیں بہرصورت انسانی جانوں کو بچانے کی کوشش کرنی چاہیے نہ کہ اپنے منافقانہ رویوں کے باعث کشمیریوں کو اذیت دینی چاہیے۔
 
عدنان عمر

محفلین
بھارتی مسلمان لاکھ چیختے رہیں کہ تین طلاق بل غلط ہے، شہریت بل غلط ہے، کشمیر الحاق بل غلط ہے لیکن چونکہ ہندو اکثریت میں ہیں تو کیا وہ مسلم اقلیت کا یہ دعویٰ تسلیم کر لیں گے؟ قادیانیوں کے دعوے کو بھی اسی تناظر میں دیکھیں۔
اگر قادیانیوں کو وہ حق مل جائے جو آپ مانگ رہے ہیں تو کیا ہندوستانی مسلمانوں کو حکومت ان کے غصب شدہ حقوق دے دی گی اس خوشی میں؟
ظاہر ہے نہیں دے گی۔ اس لیے بہتر ہے کہ آپ یا تو (متعلقہ لڑی میں) قادیانیوں کی بات کریں یا پھر ہندوستانی مسلمانوں کی۔ دونوں کو مکس نہ کریں۔ محمداحمد بھائی کے بعد میری جانب سے آپ کو سمجھانے کی یہ آخری کوشش ہے۔
 
Top