۞زمرۂ متفرقات کی نئی مدیر: جاسمن ٭ زمرۂ روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات کی نئی مدیر : مریم افتخار۞

La Alma

لائبریرین
مدیران کی نفری میں خوب اضافہ ہے۔ وہ وقت آیا ہی چاہتا ہے جب مدیران کے اوپر محفلین مقرر ہوں گے۔ :):)
مذاق برطرف آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔
 

جاسمن

لائبریرین
بصد انبساط یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ جاسمن بہن کو اردو محفل پر متفرقات کے زمرہ جات کی مدیر مقرر کیا گیا ہے
اور مریم افتخار بہن کو روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات کی مدیر مقرر کیا گیا ہے۔
دونوں بہنیں محفل کے ہر دلعزیز ممبران میں سے ہیں۔ اور محفل کی ترویج میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔
ہم دونوں بہنوں کو ادارتی عملہ میں خوش آمدید کہتے ہیں، اور یقین رکھتے ہیں کہ ان کی شمولیت انتظامی امور میں بہتری کا باعث بنے گی۔ :)
امید ہے کہ محفلین دونوں بہنوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور انداز سے خوش آمدید کہیں گے ۔ :)

جزاک اللہ خیرا کثیرا تابش!
عزت افزائی کے لئے شکریہ۔
اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔آمین!
 

جاسمن

لائبریرین

سین خے

محفلین
خیر مبارک سائرہ سس! بے حد جزاک اللہ! :)

اچھاااااااااا ہم تو سمجھے تھے کہ ریسیپیز میں املاء کی نہیں بلکہ اجزاء کی غلطیاں ہوتی ہیں!! :D

خدا کا شکر ادا کیجئے کہ میں شیریں انور آنٹی نہیں ہوں ورنہ آپ کو ہر ڈش میں ذبردستی sambal oelek برداشت کرنا پڑتا :p

:cool::cool::cool:
 

زیک

مسافر
ٹھیک سے تاریخ بتائیں؟ ہمیں اسپائلرز دئیے جاتے ہیں اور ہم بے چین ہوئے جاتے ہیں :cautious:
آج ارادہ ہے کہ نئے کمپیوٹر پر فوٹوشاپ وغیرہ سیٹ اپ کروں۔ اس کے بعد تمام تصاویر ٹرانسفر ہوں گی۔ پھر پراسسنگ۔ ویک اینڈ سے پہلے لڑی شروع ہونے کا امکان نہیں
 

لاریب مرزا

محفلین
آج ارادہ ہے کہ نئے کمپیوٹر پر فوٹوشاپ وغیرہ سیٹ اپ کروں۔ اس کے بعد تمام تصاویر ٹرانسفر ہوں گی۔ پھر پراسسنگ۔ ویک اینڈ سے پہلے لڑی شروع ہونے کا امکان نہیں
ہم خاموش انتظار کر رہے تھے۔ اب اعلانیہ انتظار کر رہے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
ذبردست!!!!!! :) :) :) :) :)
بہت ہی اچھا فیصلہ ہے۔ نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی کا بہت بہت شکریہ۔
مریم افتخار اور جاسمن سس آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ آپ دونوں کے لئے بے انتہا نیک تمنائیں اور دعائیں :) ان دونوں بہنوں کا بے انتہا محفل پر مثبت کانٹربیوشن ہے اور ان کی خدمات کو سرہانے کا اس سے بہتر عمل اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔
ایک سوال ہے کہ مریم کو روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات کا مدیر نہیں بنایا گیا ہے کیا؟ روزمرہ کے معمولات تو ایک طرح سے جاسمن سس کے زیرِ ادارت متفرقات کے زمرے میں ہی آجاتا ہے نا؟ میں تو خوش ہو گئی تھی کہ اچھا ہے مریم سے اپنی ریسیپیز میں ہوئی املا کی غلطیاں ٹھیک کروایا کروں گی :D

بہت شکریہ سائرہ!
آپ کی طرف سے اِس خلوص اور محبت کے لئے کوئی الفاظ نہیں ہیں۔
اللہ آپ کے مقدر بہترین کرے۔ آمین!
 
Top