۞زمرۂ متفرقات کی نئی مدیر: جاسمن ٭ زمرۂ روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات کی نئی مدیر : مریم افتخار۞

سین خے

محفلین
یہ صحیح دھندے لگایا مدیر کو۔۔۔
عدنان بھائی تسی وی کسی مدیر نوں پھڑ لو!!!

اور نہیں تو کیا! :D
کچھ تصاویر بھی اپڈیٹ کروانی ہیں۔ فوٹو بکٹ کا اکاوَنٹ ایکسپائر ہونے کی بدولت پرانی ریسیپیز میں تصاویر غائب ہو چکی ہیں۔

اس خاص خدمت کے لئے آپ کو مدیر بنوانے کی تحریک نا چلا لی جائے :rolleyes::LOL: اس کام کے سلسلے میں آپ سب سے زیادہ لائق امیدوار ہیں :giggle:
 
سید عمران

محفلین
کچھ تصاویر بھی اپڈیٹ کروانی ہیں۔ فوٹو بکٹ کا اکاوَنٹ ایکسپائر ہونے کی بدولت پرانی ریسیپیز میں تصاویر غائب ہو چکی ہیں۔
اور ہنڈیا میں چمچہ بھی چلوانا ہے، باہر رسی پر ڈلے کپڑے اتروانے ہیں، گھر بھر کے بچوں کے پوتڑے دھلوانے ہیں، دوکان سے ایک پاؤ دہی بھی مدیر ہی لائے گا، پنواڑی سے نانی اماں کی چھالیہ اور کتھا چونا لانا بھی اسی کے ذمے لگانا ہے، دوپہر اور رات کے کھانے پر گرما گرم نان اور ناشتے کے لیے ڈبل روٹی اور مکھن بھی مدیر نہ لایا تو موا کس کام کا!!!
 
ہادیہ

محفلین
اوہ سوری ۔۔ مبارکباد تو رہ ہی گئی۔۔
انتظامیہ کی طرف سے آج کل بہترین فیصلے ہورہے ہیں۔۔ اس کے لیے بہت بہت شکریہ ۔۔:):):)
:applause::applause::applause::applause::applause::applause:
یقینا جاسمن آپی اور مریم افتخار بہنا بہت قابل ہیں۔۔ اور یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ اب توازن برقرار ہوگیا ہے۔ تین میلز مدیر اور تین ہی فیمیلز۔۔ بہترین چناؤ کیا گیا ہے۔ امید ہے آپ سب بہنیں بھی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دیں گی۔۔گڈ لک
 
سین خے

محفلین
اور ہنڈیا میں چمچہ بھی چلوانا ہے، باہر رسی پر ڈلے کپڑے اتروانے ہیں، گھر بھر کے بچوں کے پوتڑے دھلوانے ہیں، دوکان سے ایک پاؤ دہی بھی مدیر ہی لائے گا، پنواڑی سے نانی اماں کی چھالیہ اور کتھا چونا لانا بھی اسی کے ذمے لگانا ہے، دوپہر اور رات کے کھانے پر گرما گرم نان اور ناشتے کے لیے ڈبل روٹی اور مکھن بھی مدیر نہ لایا تو موا کس کام کا!!!

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

ویسے یہ کام تو میری بکٹ لسٹ میں موجود نہیں تھے :battingeyelashes: لیکن مفتی صاحب آپ کی توجہ دلائے جانے پر اب غور و فکر کرنے کی گنجائش پیدا کی جا سکتی ہے :biggrin:
 
Top