عظیم

محفلین
ضروری نہیں کہ شعر و شاعری میں ہی عشق کے مضامین پر طبع آزمائی کی جائے! یہاں کی گفتگو اس بات کا ثبوت ہے کہ عام بات چیت کے دوران بھی عشق کے مضامین زیر بحث لائے جا سکتے ہیں
 

عظیم

محفلین
صحیح بات تو یہ ہے کہ شُکر کے ساتھ شکر بھی خوب کھائیں تو شکر کی بیماری نہیں ہوتی
لیکن یہ چیزیں تو جیسے غائب ہی ہو گئی ہوں دنیا سے، میرے والد صاحب روزانہ کھانے کے بعد گُڑ کھاتے ہیں۔ اور جب مجھے بازار سے لانا پڑتا ہے تو تین چار دوکانیں پھرنے کے بعد کہیں ایک دوکان سے جا کر ملتا ہے
شاید ان چیزوں کی طلب کم ہو جانے کی وجہ سے دوکاندار حضرات انہیں لانا بھی چھوڑ چکے ہیں
 

عظیم

محفلین
قلفی بھی گڑ والی بنتی ہی ہو گی کہیں، گڑ میں تو اکثر دیکھنے کو ملتا ہے کہ دوسری اشیا بھی مکس کی جاتی ہیں ۔ مثلاً مونگ پھلی، بادام وغیرہ، اچھا گڑ بھی اکثر دوکانوں سے مل ہی جاتا ہے، ابھی دو چار دن پہلے ہی ایک جگہ سے گڑ خریدا تو وہ اتنا بھلا معلوم ہوا کہ خود بھی کھانے کا جی چاہا!
 

سیما علی

لائبریرین
IMG-9997.jpg
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔20



صحیح بات تو یہ ہے کہ شُکر کے ساتھ شکر بھی خوب کھائیں تو شکر کی بیماری نہیں ہوتی
😊😊😊😊😊
طشتری میں رکھ کے لڈو پیش کرتے اُستادِ محترم کی خدمت میں
 

سیما علی

لائبریرین
عجیب بات بات بھی نہیں کہ یہ مرض ہی ایسا ہے۔اس کا ڈسا ہوا مانگے نہ پانی۔
سحرِ عشق
ملاحظہ فرمائیے ؀
رخصتِ محبوب کا مقصد فنا ہوتا اگر
جوشِ اُلفت بھی دلِ عاشق سے کر جاتا سفر

عشق کچھ محبوب کے مرنے سے مر جاتا نہیں
روح میں غم بن کے رہتا ہے، مگر جاتا نہیں
 

سیما علی

لائبریرین
ضروری نہیں کہ شعر و شاعری میں ہی عشق کے مضامین پر طبع آزمائی کی جائے! یہاں کی گفتگو اس بات کا ثبوت ہے کہ عام بات چیت کے دوران بھی عشق کے مضامین زیر بحث لائے جا سکتے ہیں
ژوبی عشق کی مثال بھی ہے
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔20

کوئی پوچھے تو بھلا یہ کونسا عشق ہے تو یہ
سید عاطف علی
بھیا بتائیں گے
 
Top