سیما علی

لائبریرین
’ڑ‘‘ اک عجیب اور غریب حرف:عربی اور فارسی کے راستے حروف ہندوستان پہنچے تو یہاں کے مقامی باشندوں کی طرح مقامی حروف بھی حملہ آوروں میں گھل مل گئے۔ چراغ بجھے یا نہ بجھے، خیمہ بدلنے کا رواج پختہ تھا۔ مقامی حروف نے اپنی جگہ بنا کر حروف تہجی کی تعداد بھی بڑھا دی مگرڑ بیچارہ تھا اور رہا۔ کسی بامعنی لفظ نے ڑکو اپنے شروع میں لگانا قبول ہی نہ کیا۔ ستم یہ کہ جہاں بھی استعمال ہوا، ناخوشگوار ہی ہوا۔ اس کے صوتی اثرات اور شکل اکثریت کو بھاتے ہی نہیں۔ یہ ہندوستان میں قدیم دراوڑی زبانوں بشمول تلگو، ملیا لم اور تامل وغیرہ میں شامل ہے۔ کچی جماعت سے ہی بچوں کو بتایا جاتا ہے کہ ڑ سے کوئی لفظ شروع نہیں ہوتا۔ تاہم یہ عقدہ عیاں ہو چکا ہے کہ ’’ڑوڑہ‘‘ اور ’’ڑوڑی‘‘ کے الفاظ بھی لغات میں موجود ہیں۔ اب فدایان اردو کا مطالبہ ہے کہ کسی نہ کسی زبان سے ڑ سے شروع ہونے والے الفاظ کو باقاعدہ لکھت میں شامل کیا جائے تاکہ اردو کی کم مائیگی کا تاثر رفع ہو سکے۔ مثلاً پشتو لفظ ’’ڑوند‘‘(اندھا) یا پھر گوجری لفظ’’ڑوت پیو‘‘ بمعنی سوتیلا باپ وغیرہ۔ اسی طرح پھوٹھوہاری میں پھلوں کی گٹھلی کو ’’ڑک‘‘ کہتے ہیں۔ اس حوالے سے تاریخ ادب میں ناصر کاظمی نے ایک شعر لکھ کر ’’ڑ‘‘ کا بھرم یوں رکھا ہے۔

’’ڑ‘‘ حرف بدنصیب ہے ناصر میری طرح
اب تک کسی بھی لفظ کے آگے نہ لگ سکا

 

سیما علی

لائبریرین
رخسار
بٹیا کا نام اکثر ہم پیار سے رکھتے اور اسکی ہمیں اجازت ہے اُنکی جانب سے
بٹیا کے نام
مرزا رفیع سودا کا شعر؀
جو گل ہے یاں سو اس گل رخساساتھ ہے
کیا گل ہے وہ کہ جس کے یہ گل زار ساتھ ہے
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔20


روز و شب کی دولت کے سوا اور کوئی زر ہمارے پاس ہے نہ زرہ بکتر وغیرہ
ذرا بھی پرواہ نہ کیجیے اس بڑی دولت کچھ اور نہیں
 

سیما علی

لائبریرین
خیر و عافیت رکھے پروردگار
مگر
عربی زبان کا ایک مقولہ ہے جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے کہ صحت وہ تاج ہے جسے پہن کر انسان بادشاہ بن جاتا ہے، مگر یہ تاج صرف بیماروں کو نظر آتا ہے۔ یہ صحت کی اہمیت کے حوالے سے ایک بہت ہی بلیغ بات ہے جو کمال خوبصورتی سے اس حقیقت کا بیان ہے کہ صحت اس دنیا کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ یہ نعمت اپنی نوعیت کے لحاظ سے بادشاہی سے کم نہیں ہے کیونکہ بادشاہ وہ ہوتا ہے جو ہر طرح کے کام کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔20
تلاش ہی نہ ہو اُس کی تو وہ نہیں موجود
جو ڈھونڈنا ہو تو اس کے سراغ کتنے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
یہ لیجیے ایک اور لڑی اپنے ا نظام کو پہنچی ۔اللہ کریم ہماری یہ خواہش پوری ہو کہ یہ لڑی 3000 تک پر پہنچ جائے اپنی سی کوشش کرتے ہیں باقی دیکھیے کیا ہوتا ہے طلب تو پتہ نہیں انسان کو کیا کاہے۔
 
Top