سیما علی

لائبریرین
رکنے کا نام نہیں لے رہیں کچھ مصروفیتیں ۔آپا کیا کیا جائے ۔ثمرین کے چائے پیے کئی دن بیت گئے ۔ بس رام جی کا دور دورہ ہے ۔
ذرہ نوازی ہے بھیا آپ تشریف لے آئے آپا کہ بلانے پر !
جیتے رہیے شاد و آباد رہہیے دنوا دنوا گنیے بہت ملنے کا دل چاہ رہا ہے اپنے بھیا سے آپ اور ظفری سے ملنے کے بعد انسیت اور بڑھ گئی ہے ہر ملاقات میں تشنگی رہ جاتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
چائے چل رہی ہے فی الحال ۔ٹریفک کی چال وہی بے ڈھنگی ہے ۔البتہ موسم خوشگوار ہے۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

عظیم

محفلین
جہاں چائے چل رہی ہو وہاں تو ٹریفک کو بے ڈھنگی نہیں ہونا چاہیے۔ سنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور حضرات بہت تیز چائے پی کر ڈرائیونگ کرتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

اس لیے کہ انہیں ٹریفک قوانین کا کچھ اتہ پتہ نہیں ہوتا۔
یہی تو رونا ہے بی بی کیا اتہ پتہ معلوم کرنے جوئے شیر لانا ہے سائن بور ڈز تو دیکھ سکتے ہیں پر جو قوم آنگھیں رکھ کے دیکھنا نہ چاہے اسے کوئی کچھ نہیں دکھا سکتا ۔۔
؀
عشق میں سر پھوڑنا بھی کیا کہ یہ بے مہر لوگ
جوئے خوں کو نام دے دیتے ہیں جوئے شیر کا
 

سیما علی

لائبریرین
ہمارا تو کہنا ہے۔۔کسی بھی قوم کے زوال کے اسباب یہ ہیں ۔۔جنوبی افریقہ کی ایک یونیورسٹی کے دروازے پر ایک تحریر آویزاں ہے۔’’کسی قوم کو تباہ کرنے کے لیے ایٹم بم اور دور تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے نظام تعلیم کا معیار گرا دو‘ طلبہ و طالبات کو امتحانات میں نقل کی اجازت دے دو ‘ وہ قوم خود تباہ ہوجائے گی ۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہم پاکستانی قوم کی تباہ حالی اور ہر شعبۂ زندگی میں مسلسل گراوٹ کا جائزہ لیں تو بات سمجھ آ جاتی ہے کہ ہمارا نظام تعلیم ہی اس معاشی گراوٹ اور ذہنی پستی کا ذمہ دار ہے ہر صوبہ ہر جگہ امتحانات کے دنوں میں نقل مافیا کی بھر مار ہے ۔۔ اس کی وجہ نظام تعلیم کی ناکامی ‘ نقل کی بہتات اور جعلی ڈگریاں ہیں ۔نقل کرکے پاس ہونے والے ڈاکٹروں ‘ سیاست دانوں اور انتظامی افسروں کا جو حال ہے وہی حال ہمارے انجینئرز کا ہے ‘ ہمارے تعلیمی اداروں کا فارغ التحصیل گرایجویٹ انگریزی اور اردو میں نوکری کی درخواست بھی نہیں لکھ سکتا۔ سرکاری افسر بڑے بڑے عہدوں پر فائز نظر آتے ہیں ان کے پاس یا تو تگڑی سفارش ہوتی ہے یا رشوت ۔۔۔ان حالات پہ ہم کمزور لوگ افسوس کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ہیں ۔۔
 
آخری تدوین:
Top