سیما علی

لائبریرین
دعائیں آپکے لئے استاد محترم ۔آپکی کمی بہت محسوس ہوتی ۔پھر سوچتے ہیں آپکی مصروفیات زیادہ ہیں ۔ سلامت رہیے آمین
آپ آن بان شان ہیں اردو محفل کی!
 
سیما علی

لائبریرین

چرند پرند اور پہاڑ حمد پڑھتے تھےحضرت داود علیہ السلام کیساتھ۔۔​

حضرت داؤدؑ علیہ السلام بہت خوش الحان تھے۔ جب آپ لحن کے ساتھ زبور کی تلاوت کرتے تھے تو چلتا پانی ٹھہر جاتا تھا۔ اڑتے ہوئے پرندے آپ کے قریب آ کر بیٹھ جاتے تھے ۔پہاڑ اور چرند پرند آپ کے ساتھ اللہ کی حمد و ثنا اور تسبیح کرتے تھے۔
’’ہم نے تابع کئے پہاڑ، اس کے ساتھ پاکی بولتے شام کو اور صبح کو اور اڑتے جاندار جمع ہو کر، سب تھے اس کے آگے رجوع رہتے۔‘‘

(سورۃ ص: ۱۹۔۱۸)

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

الف عین

لائبریرین
خیر سے جارہے ہیں نا قطر ؟؟
جا نہیں رہا تھا، محض راستے میں گزرا تھا یعنی آٹھ گھنٹے کے لئے قیام تھا ائر پورٹ پر، پھر سان فرانس کو روانگی۔ اس کے بعد اپنے گھر ڈیوس، کیلیفورنیا میں بیٹھا یہ مراسلہ لکھ رہا ہوں
 
سیما علی

لائبریرین
جا نہیں رہا تھا، محض راستے میں گزرا تھا یعنی آٹھ گھنٹے کے لئے قیام تھا ائر پورٹ پر، پھر سان فرانس کو روانگی۔ اس کے بعد اپنے گھر ڈیوس، کیلیفورنیا میں بیٹھا یہ مراسلہ لکھ رہا ہوں
ثمرین کے لئے بھی چائے بناتے پر مقدم آپ ہیں ۔اسلئے آپکی پسند کی چائے پیش کرتے ہیں ہیں جلدی سے ۔۔یہ لیجیے چائے حاضر ہے ؀
IMG-2502.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
پر یہ تو معلوم ہو سب کہاں مصروف ہیں ۔۔۔
کہاں ہیں شکیل بھائی اور انکے موتیوں میں پروئے مراسلے ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

سیما علی

لائبریرین
یہ لیجیے ایک اور لڑی اپنے اختتام کو پہنچی ۔
السلام علیکم ہماری جانب سے تمام محفلیین کی خدمت میں ۔۔کسقدر خوبصورت و اعلیٰ مذہب ہے کسی وقت کی قید نہیں ۔جس دقت ملاقات ہو سلامتی بھیجی جائے سامنے والے پر دعا دی جائے ۔۔
سلام کرنے کی ابتدا
تاریخ کا مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ تمام قوموں اور گروہوں میں ملاقات کے شروع میں ایک دوسرے کو جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرنے اور ایک دوسرے کو مسرور کرنے کے لیے مخصوص جملے ادا کیے جاتے تھے، اظہار مسرت و شادمانی کا یہ سلسلہ آج بھی قائم ہے۔ قبل از اسلام عربوں میں ملاقات کے وقت ایک دوسر کو دیکھتے ہی خیر سگالی کے طور پر دعائیہ کلمہ ادا کرنے کا رواج تھا۔ صحابی رسول ﷺعمران بن حصینؒ سے حدیث مروی ہے جسے سنن ابی داؤد نے نقل کیا ہے کہ ’’ہم لوگ اسلام سے قبل آپس میں ملاقات کے وقت ’اَنْعَمََ اﷲبِکَ عَیْنًا‘(اﷲ آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب کرے)، یا پھر ’اَنْعِم ْصَبَا حًا‘ ( آپ کی صبح خوشگوار ہو) کہا کرتے تھے، جب ہم لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے تو ان الفاظ کے ادا کرنے کی مما نعت کردی گئی، اس کے بجائے ہمیں ’’اَلسًلامُ عَلَیْکُم ْ‘‘ کی تعلیم دی گئی‘‘۔ (سنن ابی داؤد)
 
وجی

لائبریرین
جا نہیں رہا تھا، محض راستے میں گزرا تھا یعنی آٹھ گھنٹے کے لئے قیام تھا ائر پورٹ پر، پھر سان فرانس کو روانگی۔ اس کے بعد اپنے گھر ڈیوس، کیلیفورنیا میں بیٹھا یہ مراسلہ لکھ رہا ہوں
وجی نے سنا تھا کہ سانفرانسسکو کے جنگلات می آگ لگی ہوئی ہے
امید ہے اب ختم ہوگئی ہوگی۔
 
الف عین

لائبریرین
میرا شہر ڈیوس تو جنگلوں کی آگ سے بھی دور ہے اور برفباری کے علاقوں سے بھی۔ البتہ درجۂ حرارت آج صبح 3 ڈگری سیلسئس تھا
 
سیما علی

لائبریرین
لیکن پہلے السلام علیکم ۔۔پھر آپ سب کی خیریت معلوم کرنا مقصود ہے اور غیر حاضر محفلین کی بہت محسوس کی جارہی یعنی سب سے پہلے ظفری
سید عاطف علی بھیا

مفتی صاحب
الشفاء
بھیا کو بھی آج صبح صبح ہم بہت یاد کر رہے تھے ۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

گہوارہ ٔ علم و ادب لاہور میں اِس وقت (منگل صبح آٹھ بجکر اٹھارہ منٹ پانچ مارچ 24؁)ٹمپریچرڈیوس سے صرف سات درجہ زیادہ یعنی دس سنٹی گریڈ ہے۔ وہاں پائے ، نہاری، مرغ چھولے اور گرم گرم چائے کی ہاہاکار مچی ہوگی۔
 
محمد عبدالرؤوف

کہیں لائیو کمنٹری تو نہیں چل رہی شکیل ںھائی
 
Top