سیما علی

لائبریرین
ضرور آپ یہ رائے دینا چاہتے ہوں گے کہ ہم سر پر خالی ہے کا بورڈ لگا دیں ۔ تا کہ عقل واپسی کا راستہ نہ بھولے۔
صاد نہیں کرسکتے ہم یہ بات کیونکہ
ہمارے بھیا کو پتہ ہے کہ بٹیا انتہائی ذہین ہیں اور اُنھیں پتہ ہے ہم لوگ بٹیا کو خوش رکھنے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ذرہ ذرہ بیان کرتا رب کی صناعی ۔۔۔اور نظر آتی ہے ہر ذرہ میں نظر آتی قدرت ۔۔کائنات کا ذرہ ذرہ تسبیح و تہلیل میں محو ہے۔۔سبحان اللہ سبحان اللہ؀
یعنی کوئی شے ایسی نہیں جسکی زبان ملکوتی نہ ہو۔
جو تسبیح و تقدیس و تہلیل و تمجید الٰہی میں محو نہ ہوتی ہو۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ڈنڈی نہیں مارتی کوئی شے خالق کی تقدیس میں سوائے انسان کے ۔
حالتِ پریشانی ہو تو صر ف اللہ کو یا ماں کو پکارتا ہے اور سکھ چین میں ایسے بھولتا ہے جیسے کبھی یاد ہی نہ کیا ہو🥲
 

سیما علی

لائبریرین
چائے بھی گرم گرم ہو تو آرام دے گی گلے کو، اور چائے کا اپنا لطف الگ ہے ہی۔ ہم تو ایک کپ پی چکے ۔
جلدی جلدی سب کام کرتیں ہیں یہ بٹیا ہماری پھر تھکن سے بھی فلُو ہوجاتا اور بخار بھی ۔۔تو بس شاید چائے ہی سکون سے پیتی ہیں یہ 🥰
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ثمر محنت کا ضرور ملتا ہے ۔خواہ باغیچے پہ کی جائے یا کہیں اور۔
لیکن کام تھوڑا تھوڑا کر کے پورا کرنا چاہیئے زیادہ مشقت مناسب نہیں۔ ہم تو یہی سمجھاتے ہیں بٹیا کو۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جلدی جلدی سب کام کرتیں ہیں یہ بٹیا ہماری پھر تھکن سے بھی فلُو ہوجاتا اور بخار بھی ۔۔تو بس شاید چائے ہی سکون سے پیتی ہیں یہ 🥰
ثابت کر دیا آپ نے آپا کہ فاصلے بھلے بہت سہی مگر دل قریب قریب ہیں۔ ایسا ہی تو ہوتا ہے طبیعت کو۔
 

عظیم

محفلین
ٹال مٹول کرے گی ثمرین روزانہ کی طرح یا چائے لا دے گی ہمیں آج، یہ تو اب اس کے موڈ پر ہی ہے!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو کس لئے رہا جائے دوسروں کے بھروسے۔۔۔ ہم نے خراب طبیعت کے باوجود خود چائے بنائی نہ کہ ثمرین عنبرین نوشین مہرین کا انتظار کیا۔
 
Top