ظاہر میں تو یہی حالات ہیں ویسے اللہ کو پتہ ہے کب کسے فرصت ہی فرصت دے دے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ذرا سا وائرس اس طرح پوری دنیا کو جام کر دیگا
ایک بات کہوں آدمیں یہ شکوہ تو کرتا ہے کہ مجھے فرصت نہیں ملتی مگر حقیقت میں مشغولی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے
 
سچی اور صحیح بات سچے آدمی کو پسند آتی ہے
جھوٹ سے مجھے بھی نفرت ہے
سچ سچ اور صرف سچ

سچ کی وجہ سے ظاہر میں کئی بار نقصان بھی اٹھا چکا ہوں مگر سچ عادت میں شامل ہو چکا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
ژَرْف نِگاہی سی معلوم ہوا کہ سانچ کو آنچ نہیں۔
سچائی ایسی چیز ہے کہ جھوٹ اس کا مقابلہ تو کر سکتا ہے مگر اسے عاجز نہیں کر سکتا۔ سچائی چونکہ حق تعالیٰ کا ایک روپ ہے اس لیے اسے نقصان پہنچانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
رکیں شمشاد میاں امام ذامن باندھ دوں ۔ڈھیروں دعاؤں کہ سائے میں رخصت کروں،سفر بخیر ہو اللّہ اپنی حفاظت میں رکھے ۔میری والدہ سنی تھیں مگر بڑا اعتقاد تھا اُنکا امام ضامن پہ ہم سب بہن بھائیوں کو سفر سے پہلے ضرور باندھا کرتیں۔اسی لئے آپکی آپی نے آپکو کہا۔
 
شمشاد

ذات احد پر پورا بھروسہ اور آپ کی دعائیں، ان شاء اللہ سفر بخیر گزرے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
دال دلیے کے چکر میں اب اتنی فرصت ہی نہیں ملتی کہ اچھے اچھے اشعار ڈائریوں میں لکھ سکوں۔ کسی زمانے میں لکھا کرتا تھا اور بہت سی ڈائیریاں اشعار، اقوال زریں اور خوبصورت تحریروں سے بھری تھیں۔
 
Top