سید عاطف علی

لائبریرین
ضروری نہیں کہ ظلم پر ہی غور کیا جائے ۔
اگر غور ہی کرنا ہے تو اس بات پر کریں کہ ظلم کا سد باب اور اس کے منبع کا استیصال کیسے کیا جائے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
چاند اور چکور کا کیا رشتہ ہے بھلا؟ اور یہ چکوری ان کی کیا لگتی ہو گی
جو لیلی اور قیس کا ہے وہی بے نام رشتہ ہے۔ لیکن چکور کی کوشش ہے کہ اسے کوئی نام دے دیا جائے ۔ جبکہ چاند کو اس سے کوئی غرض نہیں ۔
اب حل کرو ان کا یہ گھمبیر مسئلہ ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جو لیلی اور قیس کا ہے وہی بے نام رشتہ ہے۔ لیکن چکور کی کوشش ہے کہ اسے کوئی نام دے دیا جائے ۔ جبکہ چاند کو اس سے کوئی غرض نہیں ۔
اب حل کرو ان کا یہ گھمبیر مسئلہ ۔
ثابت ہوا کہ چاند ہرجائی ہے تبھی تو ہر آنگن میں جااترتا ہے۔
حل کر دیا ہم نے چکور کا گھمبیرمسئلہ۔ اور وہ یہ کہ چاند سے دور ہی رہے اسی میں بھلائی ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ثابت ہوا کہ چاند ہرجائی ہے تبھی تو ہر آنگن میں جااترتا ہے۔
حل کر دیا ہم نے چکور کا گھمبیرمسئلہ۔ اور وہ یہ کہ چاند سے دور ہی رہے اسی میں بھلائی ہے۔
تو حاضرِ خدمت ہے منظومہ حل۔

جو ہر آنگن میں جا اترے
یہ چاند ایسا ہرجائی ہے
سن ری چکوری دور رہ اس سے
اس میں ہی تیری بھلائی ہے 🤓
 
Top