سعود عثمانی یہ خوش نظری خوش نظر آنے کے لئے ہے ۔ سعود عثمانی

امیداورمحبت نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 6, 2008

  1. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,058
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سعود عثمانی کی کتاب "قوس" سے غزل کا انتخاب​

    یہ خوش نظری خوش نظر آنے کے لئے ہے
    اندر کی اداسی کو چھپانے کے لئے ہے

    میں ساتھ کسی کے بھی سہی ، پاس ہوں تیرے
    سب دربدری ایک ٹھکانے کے لئے ہے

    ٹوٹے ہوئے خوابوں سے اٹھائی ہوئی دیوار
    اِک آخری سپنے کو بچانے کے لئے ہے

    اس راہ پہ اک عمر گزر آئے تو دیکھا
    یہ راہ فقط لوٹ کے جانے کے لئے ہے

    رہ رہ کے کوئی خاک اڑا جاتا ہے مجھ میں
    کیا دشت ہے اور کیسے دِوانے کے لئے ہے

    تجھ کو نہیں معلوم کہ میں جان چکا ہوں
    تو ساتھ فقط ساتھ نبھانے کے لئے ہے

    تو نسلِ ہوا سے ہے بھلا تجھ کو خبر کیا
    وہ دکھ جو چراغوں کے گھرانے کے لئے ہے


    ( سعود عثمانی)



     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    رہ رہ کے کوئی خاک اڑا جاتا ہے مجھ میں
    کیا دشت ہے اور کیسے دیوانے کے لئے ہے

    بہت خوب اور شکریہ شیئر کرنے کیلیئے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,751
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اسی شعر میں جو وارث نے لکجھا ہے، پہلے مصرعےھ میں کچھ چھوٹ گیا ہے، شاید ’جو مجھ میں‘ ہوگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    اچھی غزل ہے،شکریہ:roll::roll:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب امید ۔۔۔
     
  6. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    واہ ۔۔ بہت خوب ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,058
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed

    بہت معذرت -میں نے تصحیح کردی ہے
     
  8. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,058
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed

    شکریہ سارہ ۔ ۔ ۔
     
  9. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,058
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    شکریہ ملائکہ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    بہت خوب، شیئر کرنے کے لیئے شکریہ۔۔۔
     
  11. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    اچھی غزل ہے اور سنا ہے امجد اسلام امجد صاحب اپنے بعد سعود عثمانی کو ہی اچھی شاعر سمجھتے ہیں‌- ابھی کل ہی ان صاحب کا ذکر ہو رہا تھا - بہت شکریہ امید اور محبت!
     
  12. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,058
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ ۔ ۔
     
  13. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,058
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    صحیح کہا آپ نے -- سود عثمانی کی غزلیات میں نیا پن ہے- کتاب کے دیباچہ میں اجد اسلام امجد لکھتے ہیں کہ

    ""غریب شہر سخن ہائے گفتنی دارد" کے مصداق اس نوجوان کے پاس نہ صرف کہنے کو بہت کچھ ہے بلکہ وہ کہنے کا ہنر اور ڈھب بھی جانتا ہے-"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    السلام علیکم امید!
    طبیعت اچھی ہے ناں اب؟


    حسبِ روایت بہترین انتخاب :)
    بت شکریہ :)
     
  15. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,058
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ ۔ واسلام فرحت ۔ ۔ ۔ٹھیک ہے اب تو
     
  16. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت خوبصورت غزل ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر