یہ جو لاہور سے محبت ہے:::غزل::: ڈاکٹر فخر عباس

یہ جو لاہور سے محبت ہے
یہ کسی اور سے محبت ہے

اور وہ "اور" تم نہیں شاید
مجھ کو جس اور سے محبت ہے

یہ ہوں میں اور یہ مری تصویر
دیکھ لے غور سے محبت ہے

بچپنا، کمسنی، جوانی آج
تیرے ہر دور سے محبت ہے

ایک تہذیب ہے مجھے مقصود
مجھ کو اک دور سے محبت ہے

اس کی ہر طرزمجھ کو بھاتی ہے
اس کے ہر طور سے محبت ہے
 
Yeh-jo-lahore-say-mohabat-hai.jpg
 

فرخ منظور

لائبریرین
اتفاق سے ڈاکٹر فخر عباس سے جمعے کو ملاقات ہو گئی ۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ان کا شعر ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ اپنا سب سے مشہور شعر سنائیں تو انہوں نے یہی شعر سنایا۔
یہ جو لاہور سے محبت ہے
یہ کسی اور سے محبت ہے
 

Hafiz Abbas Qadri

محفلین
اتفاق سے ڈاکٹر فخر عباس سے جمعے کو ملاقات ہو گئی ۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ان کا شعر ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ اپنا سب سے مشہور شعر سنائیں تو انہوں نے یہی شعر سنایا۔
یہ جو لاہور سے محبت ہے
یہ کسی اور سے محبت ہے
اور وہ "اور" تم نہیں شاید
مجھ کو جس اور سے محبت ہے
ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہمیں کس سے محبت ہے:
ہم وہاں ہیں جہاں سے یم کو بھی
خود ہماری خبر نہیں آتی! :)
 

مزمل اختر

محفلین
یہ جو لاہور سے محبت ہے
یہ کسی اور سے محبت ہے

اور وہ "اور" تم نہیں شاید
مجھ کو جس اور سے محبت ہے

یہ ہوں میں اور یہ مری تصویر
دیکھ لے غور سے محبت ہے

بچپنا، کمسنی، جوانی آج
تیرے ہر دور سے محبت ہے

ایک تہذیب ہے مجھے مقصود
مجھ کو اک دور سے محبت ہے

اس کی ہر طرزمجھ کو بھاتی ہے
اس کے ہر طور سے محبت ہے
[/QUOTE
یہ جو لاہور سے محبت ہے
یہ کسی اور سے محبت ہے

اور وہ "اور" تم نہیں شاید
مجھ کو جس اور سے محبت ہے

یہ ہوں میں اور یہ مری تصویر
دیکھ لے غور سے محبت ہے

بچپنا، کمسنی، جوانی آج
تیرے ہر دور سے محبت ہے

ایک تہذیب ہے مجھے مقصود
مجھ کو اک دور سے محبت ہے

اس کی ہر طرزمجھ کو بھاتی ہے
اس کے ہر طور سے محبت ہے
یہ کس جناب کی غزل ہے بہت شاندار کیا آپ کو نام معلوم ہے
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ کیا ہی خوبصورت غزل ہے۔
کیوں کسی چور سے محبت ہے؟؟
اگر یہ "چرانے والا" چور ہے تو غزل کے قوافی کے حوالے سے قافیہ غلط ہے کیوں کہ قوافی میں واؤ لین ہے اور چور میں مجہول۔
چور کے قوافی زور اور مور وغیرہ ہو سکتے ہیں۔
اگر یہ مجھ جیسے کسی اٹکل پچو کرنے والے نے لکھا ہوتا تو میں اس جانب توجہ نہ دلاتا لیکن آپ ایک استاد ہیں اور آپ کی غلطی اگلی نسل کی غلطی بن سکتی ہے۔ :)
 
اگر یہ مجھ جیسے کسی اٹکل پچو کرنے والے نے لکھا ہوتا تو میں اس جانب توجہ نہ دلاتا لیکن آپ ایک استاد ہیں اور آپ کی غلطی اگلی نسل کی غلطی بن سکتی ہے
آپ کی توجہ اور بیان پر شکر گزار ہوں جی یقیناً ایسا ہی ہے جیسا آپ نے فرمایا یہ قافیہ نہیں باندھا بلکہ جس ہستی کو ٹیگا ہے آپ اسی سے اس جملے کی سنجیدگی اور حقیقت کا اندازہ لگا لیں.
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کی توجہ اور بیان پر شکر گزار ہوں جی یقیناً ایسا ہی ہے جیسا آپ نے فرمایا یہ قافیہ نہیں باندھا بلکہ جس ہستی کو ٹیگا ہے آپ اسی سے اس جملے کی سنجیدگی اور حقیقت کا اندازہ لگا لیں.
اس کا حساب ہوگا۔۔۔ اور سنجیدہ ہوگا۔۔۔ :evil::evil:
 
Top