آوازِ دوست

محفلین
شعلوں پہ آشیاں ہے، یوں بے خبر نہ ہو
وہ اہلِ دِل ہی کیا جو صاحبِ نظر نہ ہو

جو نِکلے نہ کوئی سورج میری آہِ نیم شب سے
پھر جو کبھی سحر ہو مجھے ایسی سحر نہ ہو

دشتِ جُنوں میں کھِلتے ہیں گُل اہلِ جُنوں کے واسطے
بھلے راہیں لہو لہو ہوں اور کوئی شجر نہ ہو

ہر سو مقتل کو لیے جائے ہے راہِ زندگی یہاں
تیری یاد کے سائے ہوں میرے ہمدم، تو مگر نہ ہو

آج گردوں نے گِرائے ہیں رِندوں میں تیرے زاہد
تیری بات میں ہی واعظ شائد اثر نہ ہو
 
خوبصورت جملے، خوبصورت ترکیبیں، قوافی کی سمجھ ( خبر، نظر، سحر، شجر، مگر، اثر) اور ردیف کا استعمال درست سہی، لیکن شاعری کی بنیادی ضرورت وزن کا ادراک ہے۔

ہمارے مضمون شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ کا ضرور مطالعہ کیجیے۔
 
خلیل صاحب بہت مشکو رہوں کہ آپ نے اِس قابل سمجھا۔ میں شاعری کوبس دِل کے زور اور ضرورت پر منحصر کیے رہا اور ایک آدھ اتفاق کے علاوہ یہ میرےشوق کی تسکین کے دائرے سے باہر نہیں نکلی سو قواعد سے آج تک لاعلم ہوں۔کتابیں میرا جنون رہی ہیں مگر اَب کتابوں پر انسانوں کو ترجیح دیتا ہوں۔آپ کے مضمون کا مطالعہ تو ضرور ہو گا لیکن گذارش ہے کہ اگرآپ کسی شعر کو استعمال کرتے ہوئے وزن درست کرنے کی مثال بنا دیں تو مُجھ کم فہم کی بہتر مدد ہوگی۔اُمید ہے آپ کی شفقت میسر رہے گی۔
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
میں تو خود نو موآموز ہوں۔۔۔ مگر کچھ عرض کردوں ۔اصلاح اساتذہ کی ہوتی مگر جہاں مجھے لگے کہ کچھ کہ سکتی ہوں وہاں کہے دیتی ہوں۔۔

اس غزل کی پہلا مصرع وزن میں ہے ۔۔اس کی تقظیع کرکے دکھاتی ہوں

شعلوں پہ آشیاں ہے یوں بے خبر نہ ہو

تقطیع : شع ۔۔۔لو ۔۔ پہ ( 122) آ ۔۔۔۔۔۔۔ش۔۔۔۔۔یا۔۔۔ہے ۔۔۔( 2212) یو۔۔۔ بے ۔۔۔خ۔۔(122) ۔۔۔بر ۔۔ن ۔۔۔ ہو ( فاعلن )

مفعول: 122
فاعلاتن:2212
فاعلن : 212

اس کے مطابق تقطیع کرکے دیکھئے۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی بحر مفعول فاعلاتن مفعول فاعلن۔۔۔۔۔
جناب محترم خلیل الرحمن صاحب کا مضمون بہت پیارا ہے ۔۔۔
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
خلیل صاحب بہت مشکو رہوں کہ آپ نے اِس قابل سمجھا۔ میں شاعری کوبس دِل کے زور اور ضرورت پر منحصر کیے رہا اور ایک آدھ اتفاق کے علاوہ یہ میرےشوق کی تسکین کے دائرے سے باہر نہیں نکلی سو قواعد سے آج تک لاعلم ہوں۔کتابیں میرا جنون رہی ہیں مگر اَب کتابوں پر انسانوں کو ترجیح دیتا ہوں۔آپ کے مضمون کا مطالعہ تو ضرور ہو گا لیکن گذارش ہے کہ اگرآپ کسی شعر کو استعمال کرتے ہوئے وزن درست کرنے کی مثال بنا دیں تو مُجھ کم فہم کی بہتر مدد ہوگی۔اُمید ہے آپ کی شفقت میسر رہے گی۔

بس دوست ۔۔۔ ہم سے بھی یہ وزن سنبھالا نہ گیا ۔ ورنہ کیا کیا مضا مین تھے جوخاک میں پنہاں ہوگئے ۔;)
 
آوازِ دوست

محفلین
تقطیع: شع لو ۔ پ(122۔۔۔مفعول ) آ۔۔۔ش۔یا۔۔ہے ۔۔(2212۔۔۔فاعلاتن ) ۔۔۔۔ یو بے خ ۔۔۔ مفعول (122) بر ن ہو( فاعلن )

اس کے مطابق تقطیع کرکے دیکھئے۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی بحر مفعول فاعلاتن مفعول فاعلن۔۔۔۔۔
افسوس ! یہ سب باتیں میرے لیے ناقابلِ فہم ثابت ہو رہی ہیں۔ جیسے نئی لڑی کھولنے کا بتایا تھا ویسے بتائیں تو شائد سمجھ سکوں :(
 
نور وجدان

لائبریرین
افسوس ! یہ سب باتیں میرے لیے ناقابلِ فہم ثابت ہو رہی ہیں۔ جیسے نئی لڑی کھولنے کا بتایا تھا ویسے بتائیں تو شائد سمجھ سکوں :(

ردھم کا تعلق موسیقی سے ہے اس لیے محترم خلیل الرحمن صاحب کا مضمون ضرور پڑھیے گا۔۔۔۔
میں آسان سے الفاظ میں بتاؤں گی کیونکہ ہم جیسے نو آموزوں کے لیے شاعری کی ٹرمز بڑی دقیق ہوتی ہیں ۔۔۔

ایک لفظ یا جملہ کہیں ۔۔۔ آپ کو لگے جہاں پر سٹریس زیادہ ہے اس کو وزن ''2' دے دیں اور جہاں لگے کم ہے اس کو 1 دے دیں ۔۔

جیسے ''شع''۔ ''لو۔''۔اس میں دونوں پر سٹریس ہے ۔۔زور ہے
مگر ''پہ'' ۔۔۔ پر آکر یہ کم ہوتا ہے
اس اگلے پر ۔۔۔''آ۔''۔۔ پر زور بڑھ جاتا ہے
''ش۔''۔ پہ آپ کی آواز کم ہوتی ہے
''یا ''۔۔۔پر زور زیادہ ہوتا ہے کیونکہ آگے ''ں" بھی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس طرح لفظوں کو ''2' اور''1' بنا کر ۔۔۔جملہ ترتیب دیں ۔۔۔آپ کا تخیل پسند آیا مجھے۔۔۔
 
ھھھم ! پسندیدگی کا شکریہ، مجھے بھی آپ کی بات اَب کُچھ کُچھ سمجھ میں آ رہی ہے سو جاری رکھیئے گا :)
 
ظفری

لائبریرین
اوہ تو گویا آپ بھی واقفانِ حال سے ہی ہیں :) بہت خوب
بلکل ۔۔۔۔ اوائل میں ہم نے بھی خوب اس میدان میں طبع آزمائی کی ۔ اور غزلوں کے گویا پشتے لگا دیئے ۔ اللہ بھلا کرے استاد ِ محترم الف عین ، @خلیل الرحمٰن اور محمد وارث بھائی کا ۔ کہ انہوں نے یہ کاٹھ کباڑ بڑی خندہ پیشانی سے اٹھایا اور بہت مدد فرمائی ۔ مگر ہم بھی ٹس سے مس نہ ہوئے ۔ گو کہ استادِ محترم، خلیل صاحب کی اصلاح اور وارث بھائی کے نوٹس بڑے کارآمد ثابت ہوئے ۔ مگر آمد ان اصولوں سے مبرا رہی ۔ پھر ہمارے ایک محفلِ مرحوم محسن حجازی نے فتویٰ جاری کیا کہ تم ان عروض سے مستفید نہیں ہوسکتے ۔کہ تمہاری آمد بے لگام ہوتی ہے ۔ لہذا جیسا آتا ہے ویسے شئیر کردو۔ سب اپنے گناہوں کا کفارہ تمہاری اصلاح کی صورت میں ادا کردیں گے ۔ مگر بعد میں استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب آئے ( معذرت کیساتھ ) ۔ انہوں نے اصلاح میں طالبانی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے، نومولودوں کی جو درگت بنائی تو اس کے بعد سے بندہ تائب ہے کہ کوئی ایسا کلام اب پیش کرنے کی جسارت نہیں کرے گا ۔ جو علمِ عروض کے قواعد کی پیروی نہیں کرتا ۔:notworthy:
 
مدیر کی آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
بلکل ۔۔۔۔ اوائل میں ہم نے بھی خوب اس میدان میں طبع آزمائی کی ۔ اور غزلوں کے گویا پشتے لگا دیئے ۔ اللہ بھلا کرے استاد ِ محترم @ الف عین ، @خلیل الرحمٰن اور محمد وارث بھائی کا ۔ کہ انہوں نے یہ کاٹھ کباڑ بڑی خندہ پیشانی سے اٹھایا اور بہت مدد فرمائی ۔ مگر ہم بھی ٹس سے مس نہ ہوئے ۔ گو کہ استادِ محترم، خلیل صاحب کی اصلاح اور وارث بھائی کے نوٹس بڑے کارآمد ثابت ہوئے ۔ مگر آمد ان اصولوں سے مبرا رہی ۔ پھر ہمارے ایک محفلِ مرحوم محسن حجازی نے فتویٰ جاری کیا کہ تم ان عروض سے مستفید نہیں ہوسکتے ۔کہ تمہاری آمد بے لگام ہوتی ہے ۔ لہذا جیسا آتا ہے ویسے شئیر کردو۔ سب اپنے گناہوں کا کفارہ تمہاری اصلاح کی صورت میں ادا کردیں گے ۔ مگر بعد میں استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب آئے ( معذرت کیساتھ ) ۔ انہوں نے اصلاح میں طالبانی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے، نومولودوں کی جو درگت بنائی تو اس کے بعد سے بندہ تائب ہے کہ کوئی ایسا کلام اب پیش کرنے کی جسارت نہیں کرے گا ۔ جو علمِ عروض کے قواعد کی پیروی نہیں کرتا ۔:notworthy:

اگر محترم وارث صاحب سے نہ ملتی تو میں'' وزن'' کا جان ہی نہ سکتی۔۔۔بچوں کو جس طرح سمجھاتے اس طرح مجھے سمجھایا۔۔۔ اور میں ان کی مشکور ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلی غزل کا مقطع ان کے ساتھ مل کر بنایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔

اے نور دل بجھا ہے ہر سمت تیرگی ہے
گل ہیں چراغ سارے اب انتظار کیسا

جب یہ شعر کسی نے پڑھا۔۔ اس نے کہا بہت سے شاعروں کے دیوان پر یہ شعر بھاری ہے۔۔ اس کے لئے محترم محمد وارث صاحب کی مشکور ہوں
 
بجا فرمایا آپ نے ۔۔۔۔ پیارے وارث بھائی نے میری ایک غزل کو کیا رنگ دیا ۔ ذرا ملاحظہ فرمایئے گا ۔ ( آوازِ دوست سے معذرت کیساتھ کہ یہ ان کا دھاگہ ہے)
دے ذوقِ آگہی یا پھر جنوں عطا کر دے
مجھی میں مجھ کو تُو رہنے دے یا جدا کر دے

ہم اپنی راہ پہ چل تو پڑے ہیں لیکن دیکھ
غبار میں اٹے ہیں، کوئی معجزہ کر دے

جو ایک لمحہ کی تاخیر کی تھی میں نے کبھی
اُس ایک لمحے کو تُو عمر کی سزا کر دے

نہ دیکھ پایا میں تاریکیوں میں یہ طوفاں
خدا جو ساتھ نہیں، کوئٰی ناخدا کر دے

تمام عمر بہاروں کو ترسا ہوں میں ظفر
رہی ہے برق نصیبوں میں اب صبا کر دے
 
آوازِ دوست

محفلین
بلکل ۔۔۔۔ اوائل میں ہم نے بھی خوب اس میدان میں طبع آزمائی کی ۔ اور غزلوں کے گویا پشتے لگا دیئے ۔ اللہ بھلا کرے استاد ِ محترم @ الف عین ، @خلیل الرحمٰن اور محمد وارث بھائی کا ۔ کہ انہوں نے یہ کاٹھ کباڑ بڑی خندہ پیشانی سے اٹھایا اور بہت مدد فرمائی ۔ مگر ہم بھی ٹس سے مس نہ ہوئے ۔ گو کہ استادِ محترم کی اصلاح اور وارث بھائی کے نوٹس بڑے کارآمد ثابت ہوئے ۔ مگر آمد ان اصولوں سے مبرا رہی ۔ پھر ہمارے محفلِ مرحوم محسن حجازی نے فتویٰ جاری کیا کہ تم ان عروض سے مستفید نہیں ہوسکتے ۔کہ تمہاری آمد بے لگام ہوتی ہے ۔ لہذا جیسا آتا ہے ویسے شئیر کردو۔ سب اپنے گناہوں کا کفارہ تمہاری اصلاح کی صورت میں ادا کردیں گے ۔ مگر بعد میں استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب آئے ( معذرت کیساتھ ) ۔ انہوں نے اصلاح میں طالبانی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ۔ نومولودوں کی جو درگت بنائی تو اس کے بعد سے بندہ تائب ہے کہ کوئی ایسا کلام اب پیش کرنے کی جسارت نہیں کرے گا ۔ جو علمِ عروض کے قواعد کی پیروی نہیں کرتا ۔:notworthy:
ارے واہ! جناب آپ نے تو اِس دشت کی خوب سیاحی کی ہے۔ میں خود چونکہ تدریسی شعبے میں ہوں اِس لیے آپ کو وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اساتذہ کی طالبانی (بھلے میں اِس کے حق میں نہیں ہوں) بچوں کی بھلائی کے لیے ہی ہوتی ہے۔ تاہم حساس طبیعیت انسان اکثر یہ کڑوی دوائی نگلنے سے خود کو معذور پاتے ہیں۔ پھر ذہن کا کینوس بھی تو وقت کے ساتھ ساتھ ہی وسیع ہوتا ہے ناں۔ مجھے تو اَب ڈانٹنے والے لوگ اچھےآتے ہیں جو ہمیں ہمارے بھلے کے لیے ڈانٹتے ہیں یہ الگ بات کہ اُس وقت میرے جذبات بھی آپ سے کم نہیں ہوتے تھے میری پہلی شاعری اباّ جی کے آمرانہ سلوک کے خلاف تحریری احتجاج پر مبنی تھی جو اُسی روز اُن کے ہاتھ بھی لگ گئی۔ اُنہوں نے اُس پر اپنا موقف لکھا اور وہ کاغذ وہیں چھوڑ دیا۔ نظر پڑنے پر جو میری حالت ہوئی وہ آپ سمجھ سکتے ہیں لیکن اُس دِن کے بعد سے ہمارے باہمی تعلقات میں بڑی اچھی تبدیلی آئی :) آپ بھی کوئی دفینہ ڈھونڈیں وزن ہم اعتدال پر لے ہی آئیں گے اور اَب تو آپ اکیلے بھی نہیں ہیں :)
 
آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق ہے ۔
 
Top