لگی آگ دھیرے سے بڑھتی گئی
کہ دل رفتہ رفتہ مرا جل گیا​
پہلا مصرعہ تو سمجھ میں آیا کہ آپ کی گردان کے مطابق ہے مگر دوسرا مختلف نہیں ہے؟ یا مجھے ہی ایسا لگ رہا ہے :)
اِس کی کیا بحر بنے گی؟

باقی معاملات اپنی جگہ؛ وزن میں دونوں مصرعے برابر ہیں۔ بحر متقارب مثمن محذوف ۔۔ فعولن فعولن فعولن فعو

لگی آ (فعولن) گ دھیرے (فعولن) سِ بڑھتی (فعولن) گئی (فعو)
کِ دل رف (فعولن) تَ رفتہ (فعولن) مرا جل (فعولن) گیا (فعو)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ابن رضا

لائبریرین
پہلا مصرعہ تو سمجھ میں آیا کہ آپ کی گردان کے مطابق ہے مگر دوسرا مختلف نہیں ہے؟ یا مجھے ہی ایسا لگ رہا ہے :)
اب چونکہ آپ نے اصلاح لینے کا ارادہ فرما لیا ہے تو رفتہ رفتہ آپ کو ان اصطلاحات سے شناسائی حاصل کرنا چاہیے جنہیں آپ مسلسل گردان کے نام سے رقم فرما رہے ہیں۔ اسی طرح عروض کا جن رفتہ رفتہ آپ کی بوتل میں پناہ حاصل کر لے گا۔ ہر آہنگ یا بحر میں کچھ افاعیل ہوتے ہیں ان کو بحر کے ارکان کہا جاتا ہے کسی میں دو کسی میں میں تین م کسی میں چار ۔ مثلاً

مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
2221 2221 2221 2221

اس بحر میں مفاعیلن رکن کی تکرار چار بار ہے
 
آوازِ دوست

محفلین
باقی معاملات اپنی جگہ؛ وزن میں دونوں مصرعے برابر ہیں۔ بحر متقارب مثمن محذوف ۔۔ فعولن فعولن فعولن فعو

لگی آ (فعولن) گ دھیرے (فعولن) سِ بڑھتی (فعولن) گئی (فعو)
کِ دل رف (فعولن) تَ رفتہ (فعولن) مرا جل (فعولن) گیا (فعو)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر یہ تو جو پہلے سمجھا تھا وہ بھی گیا ۔ میرا خیال تھا کہ لگی میں تین لفظ ہیں اور آگ میں دو سو اِسی مناسبت سے فعولن کے پانچ لفظ بالترتیب تین اور دو الفاظِ مذکورہ کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔
 
آوازِ دوست

محفلین
اب چونکہ آپ نے اصلاح لینے کا ارادہ فرما لیا ہے تو رفتہ رفتہ آپ کو ان اصطلاحات سے شناسائی حاصل کرنا چاہیے جنہیں آپ مسلسل گردان کے نام سے رقم فرما رہے ہیں۔ اسی طرح عروض کا جن رفتہ رفتہ آپ کی بوتل میں پناہ حاصل کر لے گا۔ ہر آہنگ یا بحر میں کچھ افاعیل ہوتے ہیں ان کو بحر کے ارکان کہا جاتا ہے کسی میں دو کسی میں میں تین م کسی میں چار ۔ مثلاً

مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
2221 2221 2221 2221

اس بحر میں مفاعیلن رکن کی تکرار چار بار ہے
مجھے وزن اور بحر کا فرق واضح کر سکتے ہیں؟
 
سر یہ تو جو پہلے سمجھا تھا وہ بھی گیا ۔ میرا خیال تھا کہ لگی میں تین لفظ ہیں اور آگ میں دو سو اِسی مناسبت سے فعولن کے پانچ لفظ بالترتیب تین اور دو الفاظِ مذکورہ کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔
خاطر جمع رکھئے، اس فقیر نے اپنی استعداد کے مطابق پورے اعتماد سے درست عرض کیا ہے۔

ویسے احتیاطاً ذیشان اصغر کے عروضی انجن کو چلا کر بھی دیکھ لیجئے
 
آپ کو لگتا ہے کہ دونوں مصرعے ایک ہی بحر میں ہیں؟ مجھے کلئیر نہیں ہو رہا :(
جیسا کہ پہلے عرض کیا کہ میں تو بحر سے واقفیت نہیں رکھتا بس جب شعر کہتا ہوں یا جب کہتا تھا تو مصرع بول کر اندازہ کرتا تھا کہ دونوں کا وزن برابر ہے یا نہیں۔ اور ہمیشہ اسی طریقے سے کام چلایا :)
 
آوازِ دوست

محفلین
خاطر جمع رکھئے، اس فقیر نے اپنی استعداد کے مطابق پورے اعتماد سے درست عرض کیا ہے۔

ویسے احتیاطاً ذیشان اصغر کے عروضی انجن کو چلا کر بھی دیکھ لیجئے
سر آپ نے تو یقینا" ٹھیک بتایا ہے مگر میں ابھی سمجھ نہیں پا رہا اور ظاہر ہے یہ کُچھ وقت لے گا۔
 
متلاشی

محفلین
سر یہ تو جو پہلے سمجھا تھا وہ بھی گیا ۔ میرا خیال تھا کہ لگی میں تین لفظ ہیں اور آگ میں دو سو اِسی مناسبت سے فعولن کے پانچ لفظ بالترتیب تین اور دو الفاظِ مذکورہ کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔
اوزان میں حروف کی تعداد نہیں بلکہ ان کی ادائیگی (آواز ) کو لیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔
اور آوازیں بنیادی طور پر صرف دو قسم کی ہوتی ہیں ایک چھوٹی آواز جسے ہم 1 کہہ لیں اور ایک بڑی آواز جسے ہم 2 کہہ سکتے ہیں ۔۔۔۔
دنیا کا ہر لفظ اس طرح ان ہی دو بنیادی آوازوں سے مل کر بنتا ہے ۔۔۔ لمبی آواز وہ ہوتی ہے جو تھوڑی کھینچ کر فورس لگا کر ادا کرنا پڑتی ہے اور چھوٹی آواز وہ جو بہت جلد زبان سے ادا ہو جاتی ہے ۔۔۔۔جیسےلفظ آگ میں ۔۔۔ حرف آ کو کھینچ کر لمبا کر کے پڑھا جاتا ہے سو یہ لمبی آواز ہے یعنی 2 ہے اور گ کی آواز بالکل چھوٹی سی ہی ۔۔۔ اس لیے یہ ایک ہے ۔۔۔ انہیں چھوٹی بڑی آوازوں کو ایک خاص ردھم سے لکھ جائے تو اسے بحر کہا جاتا ہے ۔۔۔۔ ! میرے خیال سے اس سے زیادہ آسان الفاظ میں اوزان کو بیان نہیں کر سکتا میں ۔۔۔۔ !
 
باہم مترادف ہیں، ایک ہی مطلب ہے دونوں کا
تھوڑا سا فرق ہے۔ بہر حال نوآموز کے لئے جو آپ نے کہا درست سمجھ لیجئے۔
میرے محترم اصطلاحات اور ان کی نتقیح کی بجائے عروض کو اطلاقی سطح پر کام میں لائیں، یہ باریکیاں بعد میں بھی زیرِ بحث آتی رہیں گی۔
 
سر جی چیونٹی کے لیے لیلا بھی جن ہی ہوتا ہے اور ہاتھی کے لیے لیلا جن نہیں ہو سکتا ۔:p
واہ جی کیا ودھیا دائرہ بنایا جے۔ کیڑی لئی لیلا جن، تے ہاتھی لئی کیڑی مَوت۔ کیڑی لئی لیلا جن، تے ہاتھی لئی کیڑی مَوت۔ لیلا تے پھر شاہِ جنات ہو گیا!
 
آوازِ دوست

محفلین
سر جی چیونٹی کے لیے لیلا بھی جن ہی ہوتا ہے اور ہاتھی کے لیے لیلا جن نہیں ہو سکتا ۔:p
رضا صاحب کیا مجھے چند اشعار بمعہ تقطیع مِل سکتے ہیں بطور نمونہ تاکہ میں اُنہیں دیکھ کر خود کوشش کر سکوں جیسا کہ چند ایک مثالیں احباب نے مہیا بھی کی ہیں ؟
 
آوازِ دوست

محفلین
اوزان میں حروف کی تعداد نہیں بلکہ ان کی ادائیگی (آواز ) کو لیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔
اور آوازیں بنیادی طور پر صرف دو قسم کی ہوتی ہیں ایک چھوٹی آواز جسے ہم 1 کہہ لیں اور ایک بڑی آواز جسے ہم 2 کہہ سکتے ہیں ۔۔۔۔
دنیا کا ہر لفظ اس طرح ان ہی دو بنیادی آوازوں سے مل کر بنتا ہے ۔۔۔ لمبی آواز وہ ہوتی ہے جو تھوڑی کھینچ کر فورس لگا کر ادا کرنا پڑتی ہے اور چھوٹی آواز وہ جو بہت جلد زبان سے ادا ہو جاتی ہے ۔۔۔۔جیسےلفظ آگ میں ۔۔۔ حرف آ کو کھینچ کر لمبا کر کے پڑھا جاتا ہے سو یہ لمبی آواز ہے یعنی 2 ہے اور گ کی آواز بالکل چھوٹی سی ہی ۔۔۔ اس لیے یہ ایک ہے ۔۔۔ انہیں چھوٹی بڑی آوازوں کو ایک خاص ردھم سے لکھ جائے تو اسے بحر کہا جاتا ہے ۔۔۔۔ ! میرے خیال سے اس سے زیادہ آسان الفاظ میں اوزان کو بیان نہیں کر سکتا میں ۔۔۔۔ !
آپ ماشاء اللہ ذہین طالب علم لگتے ہیں تو براہِ کرم تقطیع کا عمل سیکھنے میں تقطیع شُدہ اشعار یا دیگر مواد مہیا کر کے مشکور فرمائیں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
حسبِ ارادہ آپ سب کی خدمت میں اپنے برآمد شُدہ دفینے سے دوسری کاوش پیش کرنے جا رہا ہوں ۔یہاں ایک نو آموز کی تعلیم کے ساتھ ساتھ وہاں اپنے بے لاگ تبصروں سے نوازنا مت بھولئے گا۔ آپ کی ہر طرح کی رائےکو کھُلے دِل کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا :)
 
Top