یوم خواتین __ 8 مارچ 2021

مسلمانوں کی گندی ذہنیت یہاں بھی غالب آ گئی۔ ماشاءاللہ یہی عین اسلام ہے۔
برائے مہربانی ہوائی فائر نہ فرمائیں ۔۔۔ جو بات آپ کو ’’گندی‘‘ لگی ہے اس کی نشاندہی کر کے بات کیجیے ۔۔۔ سویپنگ اسٹیٹمنٹ دینا سب سے آسان کام ہے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
برائے مہربانی ہوائی فائر نہ فرمائیں ۔۔۔ جو بات آپ کو ’’گندی‘‘ لگی ہے اس کی نشاندہی کر کے بات کیجیے ۔۔۔ سویپنگ اسٹیٹمنٹ دینا سب سے آسان کام ہے۔
احسن بھائی اس آدمی کو نظرانداز کریں اور چین سے رہیں۔ میں نے بھی اس کی خرافات سے تنگ آ کر اسے نظرانداز کر دیا ہے :)
یہاں پہ جو مغرب کی مٹی پلید ہوئی ہے اسی کا بدلہ چکایا ہو گا:LOL::LOL:
 

زوجہ اظہر

محفلین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ آپ کے مراسلے سے متعلق ہے
شاید آپ نے اس آدمی کا مراسلہ نہیں دیکھا بطور جواب اس کا سب سے احسن طریقہ یہی ہے کہ اسے نظرانداز کیا جائے، اگر اس آدمی کو اُسی کے انداز میں جواب دیا جائے تو محفل کا ماحول خراب ہو جائے گا
 

زوجہ اظہر

محفلین
شاید آپ نے اس آدمی کا مراسلہ نہیں دیکھا بطور جواب اس کا سب سے احسن طریقہ یہی ہے کہ اسے نظرانداز کیا جائے، اگر اس آدمی کو اُسی کے انداز میں جواب دیا جائے تو محفل کا ماحول خراب ہو جائے گا

دیکھیے نہ میں آپکو جانتی ہوں نہ ان صاحب کو جنکی نشاندہی آپ نے مراسلے میں کی ہے
محفل میں اچھے ماحول کی بقا کے لئے ہم سب کا حصہ شامل ہوتا ہے
آپ کے کسی ایک مراسلے سے اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے خیالات سے اتفاق نہیں
سر امید ہے کہ یہ بات آپ سمجھ پائیں گے
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دیکھیے نہ میں آپکو جانتی ہوں نہ ان صاحب کو جنکی نشاندہی آپ نے مراسلے میں کی ہے
محفل میں اچھے ماحول کی بقا کے لئے ہم سب کا حصہ شامل ہوتا ہے
آپ کی کسی ایک مراسلے سے اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے خیالات سے اتفاق نہیں
سر امید ہے کہ یہ بات آپ سمجھ پائیں گے
اگر آپ اس کا مراسلہ پڑھ کر بھی یہ فرما رہی ہیں تو مجھے آپ کی سوچ پر بھی انتہائی افسوس ہوا
 

ہانیہ

محفلین
مسلمانوں کی گندی ذہنیت یہاں بھی غالب آ گئی۔ ماشاءاللہ یہی عین اسلام ہے۔

سر ۔۔۔ اسلام کو بیچ میں نہ لائیں۔۔۔ جو خیالات برے لگے ہیں ان کو ہائے لائیٹ کریں ۔۔۔ اسلام سے پہلے عورت کی حیثیت chattle سے زیادہ نہیں تھی۔۔۔ اسلام نے عورت کو انسان ہونے کی حیثیت دی۔۔۔۔۔ حقوق دئیے۔۔۔۔ سب مسلمانوں کو ایک ہی لاٹھی سے نہ ہانکیں۔۔۔ میرے بھی خیالات یہاں کسی سے مل نہیں رہے ہیں۔۔۔ حتی کہ فیمیل ممبرز کی سوچ بھی مجھ سے نہیں مل رہی ہے ۔۔ آپ کو جو بات گندی لگی ہے اسے اچھی طرح بتائیں کہ کیوں گندی ہے۔۔۔
 

ہانیہ

محفلین
وہ کیوں دکھائیں، آپ دکھا دیں۔۔۔
ویسے بھی ہم نے خواتین اور شریعت کا موضوع تو چھیڑا ہی نہیں۔۔۔
ابھی تو خواتین اور عفت اور ان کی حفاظت کی بات چل رہی ہے۔۔۔
چلیں مرد درندے ہی سہی اور خلافِ شریعت ہی سہی۔۔۔
ہم بھی تو خواتین کو ان درندوں سے محفوظ رکھنے کا ذکر کررہے ہیں، یا یہ کہہ رہے ہیں کہ خواتین ان کے جال میں پھنس جائیں؟؟؟

پوئنٹ ٹو بی نوٹڈ۔۔۔ سر عمران مردوں کو درندہ کہہ رہے ہیں۔۔۔۔ مسلسل آپ شریعت کا ہی حوالہ دے رہے ہیں سر کہ اسلام نے عورت کو گھر میں رہنے کو کہا ہے۔۔۔ اور عورت کو یہاں زبردستی باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔۔ آپ کا خیال ہے کہ یہ مغربی سازش ہے۔۔۔ تو کیاس کا مطلب تو یہی ہوا نا کہ آپ عورت کو تو شریعت کا پابند دیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔ لیکن مردوں پر کوئی پابندی نہیں چاہتے ہیں کہ وہ شریعت پر چلیں۔۔۔
ارے سر۔۔۔ میرے دکھانے کا کہاں سے سوال آگیا۔۔۔ میں تو آپ سے کہہ رہی ہوں کہ اگر آپ آجکل میں کہیں بھی مردوں کو شریعت کا پابند بنانے پر بات کر رہے ہیں تو مجھے دکھا دیجئے۔۔۔۔

کیا آپ کو کھانے پینے پہننے اوڑھنے گھر میں رہنے، دوا وغیرہ کی سہولیات نہیں ملتیں؟؟؟

جی ہاں زبردستی کی جارہی ہے اور اسی بات کو برا کہا جارہا ہے۔۔۔
جو خواتین مجبوری میں نکل رہی ہیں، ذریعہ رزق حاصل کررہی ہیں انہیں کوئی برا نہیں کہہ رہا!!!

سر آپ اس تبصرے سے پہلے والے تبصرے میں دیکھ لیں کہ آپ مسلسل اس بات سے انکاری ہیں کہ میں مجبوری میں نکل رہی ہوں۔۔۔آپ نے ایک اور مراسلے میں کہا کہ اتنے لوگ کما رہے ہیں پھر بھی اخراجات پورے نہیں ہو رہے ہیں ۔۔۔ آپ کہتے جاتے ہیں جو کہنا چاہتے ہیں اور پھر کہہ دیتے ہیں کہ میں نے کہاں کہا۔۔۔ آپ نے کہا کہ جن کے مرد ہڈ حرام ہوتے ہیں ان کی عورتیں گھروں سے باہر نکلتی ہیں۔۔۔ اور کھانے کو تو سب ہی کو مل رہا ہے نکمون کو بھی مل جاتا ہے۔۔۔۔ارے سر کیا اب میں آپ کے مراسلے بار بار کوٹ کروں۔۔۔ پورا ٹوپک بھر گیا ہے آپ کی انہی باتوں سے۔۔۔آپ کہتے ہیں کہ سب کا گزارا ایک کمانے والے کی کمائی سے ہو سکتا ہے۔۔۔ حکمرانوں کے کرتوتوں کو آپ لوگ ماننے کے لئے تیار نہیں۔۔۔ مہنگائی کو آپ ماننے کے لئے تیار نہیں۔۔۔ آپ عورتوں کی مجبوریوں کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں سر۔۔۔۔ اور پھر آپ کہتے ہیں آپ نے نہیں روکا۔۔۔
 
آخری تدوین:

ہانیہ

محفلین
ساری بات ،سارا معاملہ شعور کا ہے۔اگر ہم اسلامی روایات کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں ،ہر مرد و عورت اپنے اپنے حقوق و فرائض احسن طریقے سے ادا کریں تو لڑائی جھگڑے یا کشیدگی کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔ ماں کی گود بچے کی درسگاہ ہے،جو شعور ماں اپنے بچے کو دے سکتی ہے وہ کوئی دوسرا تعلیمی ادارہ نہیں دے سکتا۔
ماں بچوں میں پیدا ہونے والی بری عادات کو ،خصوصاً لڑکوں میں انکی صھبت کی وجہ سے جو خامیاں اتی ہیں ،اپنے سسرال (دیور،جیٹھ اور سسر) وغیرہ سے چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔ان پر پردہ ڈالتے ڈالتے وہی عادات پختہ ہو جاتی ہیں۔ پھر وہی ماں کہتی ہے اس کی شادی کردو خود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔پھر اس کی سزا کوئی دوسری عورت بھگتتی ہے۔
ضرورت مرد میں شعور پیدا کرنے کی ہے کہ عورت مرد کی زندگی کی ساتھی ہے اس کی نسل کی وارث ہے نہ کی پاؤں کی جوتی۔

میم سچ کہا آپ نے۔۔۔ میرا مقصد بھی یہاں عورتوں مسائل کو ہائے لائیٹ کرنا ہے۔۔۔ لیکن افسوس یہاں تو زیادہ تر ان مسائل کو acknowledge کرنے پر تیار نہیں ہیں۔۔۔۔ کوئی یہ ماننے کے لئے تیار نہیں ہے کہ یہ واقعی مسائل ہیں اور ان کو ہائے لائیٹ کرنے میں برائی نہیں ہے۔۔۔ ہو سکتا ہے کوئی سیکھے کل کو کہ ہمیں یوں نہیں ایسا کرنا چاہئیے۔۔۔مجھے ڈھکے چھپے آزادی مارچ والا جتایا گیا۔۔۔ منفی سوچ کا ان ڈائیریکٹلی کہا گیا۔۔۔۔ چاہے کوئی مردوں کو درندہ کہے اپر کچھ نہیں کہا جائے گا لیکن میری سیدھی بات سے غلط مطلب نکالنے کی زیادہ تر کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔ خیر میں پھر بھی عورتوں کے لئے بولوں گی۔۔۔ چاہے یہاں کی فیمیل ممبرز بھی مردوں کی طرفداری کرتی رہیں۔۔۔حیرت ہے ویسے۔۔۔

اچھائی کو پھیلانا پڑتا ہے اور برائی خودبخود ہی پھیلتی چلی جاتی ہے ۔کوئی روایت دنوں میں پروان نہیں چڑھتی۔یہ پھل دار درخت کی طرح ہے کہ لگائے کوئی اور کھائے کوئی اور۔
کسی قوم میں مثبت رسم و رواج اور سوچ کو بدلنے کیلیئے صدیاں اور نسلیں درکار ہوتی ہیں۔
میں سمجھتی ہوں سب سے اہم بات ایک ماں کی سوچ کا مثبت ہونا ہے جب ماں کی سوچ اچھی ہوگی تو بدلاؤ یقینی ہے۔
پاکستان میں جو وڈیرہ سسٹم ہے عورت کی تذلیل کی انتہا ہے۔مگر افسوس ہے اس عورت پر جو خود تو بکاؤ ال بن کر آئی تھی ،مگر اپنے لڑکوں کو بھی ویسا ہی وڈیرا بناتی ہےجیسا اسے خرید کر لایا تھا۔
میں مرد کو اس ساری بات سے بری الذمہ نہیں کہہ رہی ۔بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ایک ماں ایک نسل کی سوچ تبدیل کر سکتی ہے۔

بالکل سچ کہا سسٹر۔۔۔ یہی تو میں بھی کہہ رہی ہوں کہ ان حکمرانوں کو مضبوط کرنے میں ان کی گھر کی عورتوں کا ہاتھ ہے۔۔۔

جب یہ بولا تو کہہ دیا کہ اپنے کردار پر توجہ دیں۔۔۔اپنی فکر کریں۔۔۔ حکمرانوں کا رونا بند کریں۔۔۔ سب سمجھ آرہا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔۔۔ پورا دن یہاں حکمرانوں کا مذاق اڑاتے ہیں کچھ نہیں ہوتا ہے۔۔۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہاں میرا عورتوں کے مسائل ڈسکس لرنا برا لگ رہا سب کو۔۔۔
 

ہانیہ

محفلین
جناب ہم سے گھر کی دیگچی کی ڈوئی چل جائے تو بہت ہے اپنے بچوں کے کپڑے سی لیں اللّہ اللّہ خیر ۔پچھلی مرتبہ جب رضا کے پاس گئیے تو ائیر پورٹ سے فرمائشی پروگرام شروع ماں گھر پہنچ کے ارہر کی دال چاول بنا دیجے گا اور
ماں کوٹ کی سلائی کھل گئی ہے ایک آنٹی کے پاس لے گیا تھا 80 پاؤنڈ کہہ رہی تھیں اتنے پیسے بھلا ذرا سے کام کے ٹھیک کرنے کے لئے ،ماں پلیز سی دیجیے گا ۔۔۔یہاں آکر پتہ چلا کہ آپ کتنے کام ہمارے علم میں لائے بغیر کر دیتی تھیں ۔۔۔۔

میم اپنے آپ کو ڈیگریڈ نہ کریں۔۔۔ ما شاء اللہ وائس پریزیڈنٹ رہی ہیں آپ۔۔۔ آپ کھانا بھی بہت اچھا پکاتی ہوں گی۔۔۔ جبھی آپ کے بیٹے کو آپ کے ہاتھ کا کھانا پسند ہے۔۔۔

اور جہاں ت سر عمران کے درزی کا کام کرنے والی بات ہے ۔۔۔ تو فیکٹریوں میں دیکھیں کتنی ہی لڑکیاں اور عورتیں سلائی کا کام کرتی ہیں اور گھنٹوں گھنٹوں کرتی ہیں۔۔۔۔
 
Top