یوم خواتین __ 8 مارچ 2021

ہانیہ

محفلین

اچھا تو بھیا یعنی میں نہ بتاؤں۔۔۔۔ بس سر عمران ہی کہیں جو کہنا چاہیں۔۔۔۔ صحابیات کے کارناموں کو دیکھ کر کیا سب عورتوں کو کمزور کہنا اور یہ کہنا کہ وہ بڑے بڑے کام سر انجام نہیں دے سکتی ہیں۔۔۔۔کہنا اچھی بات ہے کیا؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہانیہ آپ غلط کہہ رہی ہیں، صحابیات کے تقریباً تمام واقعات (گھر سے باہر کام کرنے) کی وجہ تنگدستی ہی دکھائی دے رہی ہے۔
اور ان تمام مراسلوں میں دین کا ایک بنیادی قسم کا سبق نظرانداز کر رہی ہیں اور وہ ہے "صبر و قناعت"
 
ہانیہ

محفلین
دیکھا آپ نے۔۔۔
حالاں کہ ہم آپ سے مخاطب تھے، کسی اور سے نہیں۔۔۔
لیکن زبردستی ہم سے خطاب کیا جارہا ہے۔۔۔
ہے نا ساری پرانے گرگ گھاگ کی علامات!!!
:ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:

بات آپ میرے بارے میں کریں۔۔۔ اور وہ بھی کسی سے بلند آواز میں کریں۔۔۔۔یہ کیسے آداب محفل ہیں۔۔۔ اور یہ بھی چاہیں کہ میں جواب نہ دوں۔۔۔

اب آپ کے بقول میں ٹہری گھاگ۔۔۔۔ :D ۔۔۔ تو میری طرف سے تو جواب آتے ہی رہیں گے۔۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اچھا تو بھیا یعنی میں نہ بتاؤں۔۔۔۔ بس سر عمران ہی کہیں جو کہنا چاہیں۔۔۔۔ صحابیات کے کارناموں کو دیکھ کر کیا سب عورتوں کو کمزور کہنا اور یہ کہنا کہ وہ بڑے بڑے کام سر انجام نہیں دے سکتی ہیں۔۔۔۔کہنا اچھی بات ہے کیا؟
کون سی ایسی گہری بات ہے جس کی آپ کو سمجھ نہیں آ رہی، عام فہم بات ہے کہ جب بحث آج کی عورت کے باہر کام کرنے پر ہے تو تأثرات بھی آج کی عورت کے متعلق ہوں گے ناں
 
سید عمران

محفلین
کون سی ایسی گہری بات ہے جس کی آپ کو سمجھ نہیں آ رہی، عام فہم بات ہے کہ جب بحث آج کی عورت کے باہر کام کرنے پر ہے تو تأثرات بھی آج کی عورت کے متعلق ہوں گے ناں
بات سمجھنے آئے ہی نہیں ہیں تو آپ سمجھائیں گے کیا خاک!!!
 
ہانیہ

محفلین
ہانیہ آپ غلط کہہ رہی ہیں، صحابیات کے تقریباً تمام واقعات (گھر سے باہر کام کرنے) کی وجہ تنگدستی ہی دکھائی دے رہی ہے۔
اور ان تمام مراسلوں میں دین کا ایک بنیادی قسم کا سبق نظرانداز کر رہی ہیں اور وہ ہے "صبر و قناعت"

بھیا یعنی آپ نے اپنی بات ۔۔۔۔ کہ صحابیات نے تو غربت کی وجہ سے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں مانگی۔۔۔ پر نظر ثانی کر لی ہے۔۔۔

آپ پھر سے پڑھیں۔۔۔۔ بغیر ضرورت کے بھی کماتی تھیں ۔۔۔تنگدستی تو بہرحال ہر معاشرے اور وقت میں کمانے کی وجہ رہی ہے اور رہے گی۔۔۔۔

می
 
ہانیہ

محفلین
کون سی ایسی گہری بات ہے جس کی آپ کو سمجھ نہیں آ رہی، عام فہم بات ہے کہ جب بحث آ نہج کی عورت کے باہر کام کرنے پر ہے تو تأثرات بھی آج کی عورت کے متعلق ہوں گے ناں

بھیا عمومی طور پر عورت اور عورت کی فطرت پر بات ہوئی تھی۔۔۔ آجکل کی عورت کا تو ذکر ہی نکیں تھا۔۔۔
 
ہانیہ

محفلین
ظاہر ہے ٹرولر کا کام ہی گھیر گھار کر اپنی منطق لڑانا ہے!!!

امید ہے کہ ان ٹرولر کے انداز سے سب محفلین پہچان گئے ہوں گے کہ
پس آئینہ کون ہے!!!

:ROFLMAO:

سر مجھے بھی بتا دیں میرے بارےےے میںں ۔۔۔۔ سچی اپنے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوگی۔۔۔:D:ROFLMAO:
 
بیٹا آپ خود فرما رہی ہیں کہ یہاں آپ کے خیالات کسی سے، حتی کہ خواتین تک سے نہیں مل رہے ... جبکہ یہ سب خواتین بھی اسی معاشرے سے تعلق رکھتی ہیں جس کا رونا آپ رو رہی ہیں.
اگر آپ میں واقعی طالبعلمانہ فکر ہوتی تو آپ ایک لمحے کو اس امکان پر بھی غور فرما لیتیں کہ اتنے سارے لوگوں کے مقابلے میں، جو عمر اور تجربے میں آپ سے کہیں آگے ہیں، آپ کا فہم بھی تو مبنی بر غلط ہو سکتا ہے! سیکھنے کی عمر میں سکھانے نکل پڑیں گی تو تہی دامن ہی رہیں گی، اور اس طرح کی سطحی گفتگو سے کبھی آگے نہیں بڑھ سکیں گی. والسلام.
 
سر سطحی گفتگو میں نے کی ہے۔۔۔۔ ویسے تو میری عمر کو لانا ہی نہیں چاہئے لیکن اگر آپ مجھے بیٹا کہہ رہے ہیں اور میرے چھوٹے ہونے کا آپ کو احساس ہے تو مجھے جو یہاں بولا جا رہا ہے اس پر آپ کچھ کسی نہیں کہیں گے۔۔۔ کہ انہوں نے سطحی انداز اپنایا۔۔۔۔مجھے ہر کوئی سنا رہا ہے ۔۔۔ معلوم نہیں کیا کیا بول رہے ہیں۔
۔ لیکن میں دل بڑا کر کے ہنسی میں ان باتوں کو لے رہی ہوں۔۔۔۔اور جواب میں ان کو گھاگ۔۔۔ ٹرول وغیرہ کچھ نہیں کہہ رہی ہوں۔۔۔۔
میرا تجربہ بے شک کم ہے ۔۔۔ لیکن میں اسلامک ہسٹری کی طالبہ رہی ہوں۔۔۔ تھوڑا بہت جانتی ہوں۔۔۔ اور جو بھی مجھ میں کانفیڈنس ہے ۔۔۔ یا میں بات کرتی ہوں وہ اسلام کی عورت کو دی ہوئی عزت کی بنا پر کرتی ہوں۔۔۔ اور ان باتوں کو سو دلیلیں دے کر بھی کوئی جھٹلا نہیں سکتا ہے۔۔۔
 
Top