یوبنٹو لنکس

نعمان

محفلین
میں نے یوبنٹو لنکس کی سی ڈیز منگوائی تھیں۔ انسٹال کیا اور انسٹالیشن اتنی آسان تھی جتنی ونڈوز کی ہوتی ہیں۔ ہر سوفٹویر پہلے سے موجود تھا۔ اور میرا انٹرنیٹ بھی ٹھیک چل رہا تھا۔ مگر مسئلہ یہ ہوا کہ میرا کیبل والا کوئی روٹر وغیرہ یا آئی ایس اے سرور یا فائر وال کلائنٹ استعمال کرتا ہے۔ اگر ہم وہ فائر وال کلائنٹ ڈس ایبل کردیں تو کیبل کے ذریعے ای میل اور چاٹ سروسز استعمال نہیں کرسکتے صرف براؤسنگ کرسکتے ہیں۔ میں نے اس کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کی فائربرڈ نامی ایک فائر انسٹال کرنے سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے مگر جب انسٹال کیا تو کچھ فرق نہیں پڑا بالآخر مجھے یوبنٹو ان انسٹال کرنا پڑا۔ لیکن مجھے یوبنٹو لنکس بہت پسند آیا اور میں اسے استعمال بھی کرنا چاہتا ہوں اگر کسی طرح میرا نیٹ کا مسئلہ حل ہوجائے تو۔ ویسے میں پہلے ہی فائر فوکس، تھنڈربرڈ، اوپن آفس استعمال کرتا ہوں اسلئیے مجھے یوبنٹو میں بھی ویسا ہی انوائرنمنٹ ملتا ہے جیسا ونڈوز میں لیکن چوری کی ونڈوز استعمال کرنے پر میرا دل ملامت کرتا ہے۔ دوسرا اسپائی ویر اور انٹی وائرس بھی ایک بڑا درد سر ہیں ونڈوز میں۔

دیکھیں یوبنٹو لنکس:
http://www.ubuntu.com/
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں پہلے بھی کئی مرتبہ لینکس کے اس المیے پر لکھ چکا ہوں‌ کہ لوگ کسی متبادل سسٹم کی خواہش میں لینکس انسٹال کرتے ہیں اور ہر مرتبہ کسی نہ کسی ہارڈویر ڈیوائس ڈرائیور کے چکر میں پھنس جاتے ہیں اور پھر انہیں یہ ان- انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ اور عام طور پر یہ مسئلہ گرافک کارڈ یا انٹرنیٹ کنکشن کا ہی ہوتا ہے۔ یہی مسائل ہیں جن کی بنا پر لینکس ایک مین سٹریم آپریٹنگ سسٹم نہیں بن رہا۔ میں بھی کئی مرتبہ KDE کے ساتھ لینکس انسٹال کرکے اس کو دیکھ کر خوش ہوتا ہوں اور پھر اسے ان-انسٹال کر دیتا ہوں کیونکہ اس میں میرے کیبل والے انٹرنیٹ‌ کنکشن کے لیے USB2Ethernet اڈاپٹر کا ڈائیور نہیں ہوتا۔
 

جیسبادی

محفلین
نبیل، یہ ایتھرنیٹ راؤٹر تو چار آنے کے بازار سے مل جاتے ہیں، اور لینکس پر باآسانی چلتے ہیں۔ اب یہ usb والا عذر تو گھڑا ہؤا لگتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی نے کہا:
نبیل، یہ ایتھرنیٹ راؤٹر تو چار آنے کے بازار سے مل جاتے ہیں، اور لینکس پر باآسانی چلتے ہیں۔ اب یہ usb والا عذر تو گھڑا ہؤا لگتا ہے۔

جیسبادی، یہ کیبل کے انٹرنیٹ‌ سروس پرووائیڈر کو اپنا MAC ایڈریس بتانا پڑتا ہے تاکہ وہ اس کے لیے انٹرنیٹ کی رسائی ممکن کرے۔ پہلے میرے کمپیوٹر میں Ethernet کارڈ‌نہیں تھا تو انہوں نے خود سے ہی usb پورٹ کے ساتھ USB2Ethernet اڈاپٹر لگایا اور اسی کا MAC ایڈریس استعمال کرلیا۔ اب میرے پاس ایک سے زیادہ کمپیوٹر موجود ہیں اور میں اسی اڈاپٹر کو ایک کمپیوٹر کی usb پورٹ سے اتار کر دوسرے پر لگا دیتا ہوں۔ اگر میں کمپیوٹر میں موجود Ethernet کارڈ کا میک ایڈریس استعمال کروں تو میں صرف اسی کمپیوٹر پر نیٹ استعمال کر سکوں گا۔
 

جیسبادی

محفلین
میرا خیال ہے کہ آپ اپنا راوٹر لگا سکتے ہو اور اس کا mac address کیبل والوں کو دے سکتے ہو۔ راؤٹر پر چار پورٹ تو ہوتے ہی ہیں، جس پر چار کمپوٹر انٹرنیٹ شئیر کر سکتے ہیں۔ اس طرح کے راؤٹرز فائروال کے ساتھ بھی ملتے ہیں۔

آجکل تو ایتھرنیٹ مدر بورڈ پر ہی ہوتا ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ آپ کے پاس کوئی خاص قسم کا کمپوٹر ہے جس پر ایتھرنیٹ نہیں تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی یہ 1999 میں خریدا ہوا کمپیوٹر تھا جس میں کوئی نیٹورک اڈاپٹر نہیں تھا۔ دوسرا مجھے خود بھی نیٹ ورکنگ یا نیٹورکنگ ہارڈویر کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔
 

اجنبی

محفلین
میں نے بھی پانچ سی ڈیز منگوائی تھیں ، کافی بکواس نکلا ہے ۔ الٹا نقصان ہو گیا ۔ ایک تو ساؤنڈ کا ڈرائیور نہیں تھا ، اوپر سے ڈیوائس مینیجر میں ہارڈویر انسٹال کرنے کی آپشن ہی موجود نہین تھی ۔ پھر یہ پتہ نہیں چلا کہ ڈائل اپ سے انٹرنیٹ کیسے کنیکٹ کرنا ہے ۔ صرف گرافکس اچھے ہیں باقی سارا رولا ہے ۔ فائل سسٹم کا چکر ایک الگ کہانی ہے ۔ اس کو نکالنے کے بعد ونڈوز نے انسٹال ہونے سے انکار کر دیا ۔ سارا دن لگا کر ونڈوز انسٹال کی ۔
اب سمجھ آئی کہ وہ مفت سی ڈیز کیوں بھجوا رہے ہیں :lol:
 

جیسبادی

محفلین
آپ شاید لینکس کو ونڈوز کا کلون سمجھ بیٹھے ہیں، اس لئے کوئی ڈیوائس مینیجر تلاش کرنا شروع کر دیا۔
لینکس تو سنجیدہ لوگوں کیلئے ہے، ماؤس کلک کرنے کے شوقین ونڈوز میں ہی رہیں تو سب کیلئے بہتر ہے۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی: یہ سوچ کچھ elitist نہیں ہے؟ یوبنٹو اور کئی دوسری لینکس ڈسٹربیوشنز کا مقصد لینکس کو عام صارفین اور بزنس یوزرز میں عام کرنا ہے۔ اس کے لئے لینکس کو آسان ہونا پڑے گا۔

میں نے لینکس کافی استعمال کیا ہے مگر میرا تجربہ یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس سٹینڈرڈ قسم کی ہارڈویر نہیں ہے تو آپ کو لینکس نصب کرنے کے لئے کافی تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔ ظاہر ہے یہ ایک مشکل کام ہے اور میں نے بہت لوگ دیکھے ہیں جو اس کی وجہ سے ہار مان جاتے ہیں۔ ویسے اب تو صورت حال بہت بہتر ہے اور لینکس نصب کرنا پہلے کی نسبت آسان۔ ایک وہ وقت تھا جب سب انسٹال کمانڈ لائن سے کرنا پڑتا تھا اور کنفگ فائلیں خود ایڈٹ کرنی ہوتی تھیں۔
 

جیسبادی

محفلین
زکریا، آپ کا فرمایا درست ہے۔ ایلیٹسٹ تو آج کل BSD والے لوگوں کو کہتے ہیں۔ اوپر کی پوسٹ مجھے FUD سے زیادہ کچھ نہیں لگی۔ میں نے تو امریکہ میں آج کل ایسے لوگوں کو لینکس انسٹال کرتے دیکھا ہے جنہیں ڈائیریکٹری لینے کی کمانڈ نہیں آتی تھی مگر کچھ محنت کر کے سسٹم چلا لیتے ہیں۔ جوانوں میں کچھ سیکھنے کا جذبہ بھی تو ہونا چاہیے۔ اگر کمپوٹر کو entertainment سسٹم سمجھنا ہے تو لینکس وغیرہ کے چکر میں پڑھنے کی کیا ضرورت ہے؟
 

نعمان

محفلین
میرے کمپیوٹر میں تو یوبنٹو بہت اچھا چلا حتی کہ میرا ڈائل اپ بھی صحیح چل رہا تھا اور کیبل نیٹ بھی صرف کیبل والے کے آئی ایس اے سرور یا روٹر کا مسئلہ تھا اور دوسرا مسئلہ چیٹ کا تھا۔ میں یوبنٹو کا انسٹال اسلئیے کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرے خیال میں اگر یوبنٹو لنکس وہی سب کام کرسکتا ہے جو ونڈوز تو پھر چوری کی ونڈوز چلانا قطعا غلط ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اس کے استعمال سے میرے کمپیوٹر کو گیمز سے نجات مل جائے گی۔ گانے اور فلمیں یوبنٹو پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یوبنٹو میں کوئی کمی نہیں پائی ہے۔

کیبل والے سے بات ہوئی ہے اس نے بتایا ہے کہ اس کے پاس ایک بندہ ہے جو میرا مسئلہ حل کرسکتا ہے مگر وہ دبئی گیا ہوا ہے اور تین مہینے بعد آئے گا۔ میں آج سارا دن فارغ ہوں تو سوچ رہا ہوں ایک اور بار کوشش کروں۔
 

نعمان

محفلین
آپ کا بہت شکریہ مگر ان لوگوں کا رویہ بہت خراب ہے وہ خود کو پتہ نہیں کیا سمجھتے ہیں‌
 

الف عین

لائبریرین
بھئی مجھے تو اپنے موبائل انٹر نیٹ میں بھی کامیابی ملی تھی۔ البتہ یہ میں ضرور کہتا ہوں کہ یو بنٹو نے شور زیادہ مچایا ہے، بس یہ خصوصیت ہے کہ دوسرے ڈسٹروز کی بہ نسبت جلد لوڈ ہوتا ہے۔
نئے لوگوں کے لئے میرا مشورہ ہمیشی یہی ہے کہ زینڈراس سے ابتدا کی جائے، اس کے بعد مینڈریوا (جو پہلے منڈریک تھا( اور پھر یو بنٹو وغیرہ دیکھا جائے۔ میں تو یو بنٹو کی 25 سی ڈیز بانٹ چکا ہوں
 
تھوڑا واضح کرو

دراصل لینکس استعمال کرنے کا ایک الگ ہی فلسفہ ہے جس کو عام لوگوں کو سمجھنا کچھ مشکل ہوتا ہے۔ اعجاز صاحب کا آئیڈیا اچھا ہے کہ پہلے کچھ دوسری ڈسٹرو سے ہوتے ہوئے آئیں۔

ابھی بھی جو سب سے آسان لینکس سسٹم ہیں وہ بونگے یوزر کو برداشت نہیں کرتے اور آپ کو سسٹم پروگرامنگ وغیرہ کی شد بد ہونی چاہیے۔ یہ میرا ایک خیال ہے معذرت اگر غلط ہو۔

نعمان آپ اپنا مسئلہ تھوڑا واضح کرو شائد کوئی مشورہ دے سکوں۔ کیبل والے فائر وال تو استعمال کرتے ہی ہیں اور لینکس ISA کے ساتھ بھی چلتا ہی ہے۔ ویب پیج اور چیٹ وغیرہ کے لیے تمہیں سرور پر پورٹ ۸۰ کی اجازت چاہیے۔ تھوڑا investigate کرو۔ نیٹورکنگ لینکس کا مثبت نکتہ ہے اس کے ہاتھوں ناکامی درست نہیں۔
 
لینکس کی تلاش

لیکن جناب مجھے تویوبنٹو کا تجربہ کوئی خاص نہیں‌رہا۔ پچھلے چند ہفتوں میں دو کمپیوٹروں پر چار مرتبہ انسٹال کر چکا ہوں۔ مجھے اس کی تنصیب کا انداز خاصہ غیر دوستانہ سا لگااور اس پر مستزاد یہ کہ تنصیب کا دورانیہ ایک اصل پینٹیم 3 پر دیڑھ گھنٹے پر مشتمل ہے۔ البتہ مینڈرک اچھی ہے۔ لیکن میں اس کے علاوہ کسی ڈسٹرو کی تلاش میں ہوں‌ یہی وجہ ہے کہ اس وقت بھی
<a href=http://distrowatch.com>ڈسرو واچ </a> کھول کر بیٹھا ہوا ہوں۔ اگر کوئی مزید ظالم چیز ملی تو ضرور آگاہ کروں گا ۔
آپ میں سے کوئی صاحب یا صاحبہ اس معاملے میں کوئی “نیک “ مشورہ دینا چاہیں تو کان اور آنکھیں‌ کھول کر رکھوں گا۔
 

اجنبی

محفلین
جیسبادی: تو یوبنٹو میں ہارڈویئر کیسے انسٹال کیا جاتا ہے ، ذرا بتائیے ۔ مجھے تو اس میں ڈیوائس مینیجر نام کی ہی ایک چیز نظر آئی تھی ۔

شارق : میں تو اپنے آپ کو ونڈوز کا ایڈوانسڈ یوزر ہی سمجھتا رہا ، اب معلوم ہوا کہ بونگے یوزر میں آتا ہوں ، خیر ۔۔۔

دراصل مسئلہ یہ ہوا کہ یوبنٹو نے ext3 فائل سسٹم بنادیا تھا ، اس کو نکالنے کے بعد ونڈوز انسٹال کرنا چاہی تو پھریہی فائل سسٹم کا مسئلہ ہوا تھا ۔
 

جیسبادی

محفلین
قدیر، آڈیو ڈرائیور نصب کے دوران ہی config ہو جانا چاہیے تھا۔ بعد میں بھی alsaconf سکرپٹ چلا کر کیا جا سکتا ہے۔ مختلف ڈسٹرو کے ہارڈویر کونفگ کے مختلف سکرپٹ ہوتے ہیں۔ یوبنتو/debian میں نے استعمال نہیں کیا۔ اگر کبھی خود کوئی ڈرائیور ڈاؤن لوڈ کرنا پڑ جائے تو اس کے ساتھ انسٹال سکرپٹ ہوتا ہے، یا پھر
‪./config
make
make install
‬ کمانڈ لائن سے نصب کیا جا سکتا ہے۔
عام طور پر لوگ ڈسک کو پارٹیشن کر کے dual boot انسٹال کرتے ہیں، یعنی ونڈوز اور لینکس دونوں، تا کہ آہستہ آہستہ لینکس سیکھتے رہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
عتیق، میری ناقص رائے میں تو کوئی بھی ڈسٹرو لے کر وقت گزارا جائے تو معاملات سمجھ میں آ جاتے ہیں۔ خوب سے خوب تر کی تلاش میں عموماً کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ میری نظر میں تو انتخاب "سلیک وئیر" اور "ڈیبین/یوبنتو" میں ہی ہے۔
 
Top