یوبنٹو لنکس

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے کئی طریقے ہیں جن کے ذریعے لینکس کو ونڈوز کے ساتھ ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور میرے خیال میں اس کا فائدہ بھی ہے۔ اس کے بارے میں بھی میں علیحدہ سے پوسٹ میں لکھوں گا۔
 
نعمان نے کہا:
اب ایسا کوئی کام نہیں بچا جو میں ونڈوز پر کرسکتا ہوں مگر یوبنٹو پر نہیں۔ تاہم میں نے ابھی بھی ایک پارٹیشن پر ونڈوز رکھی ہوئی ہے اور ایک مہینے یوبنٹو استعال کرنے کے بعد ونڈوز کا خاتمہ کردیا جائیگا۔

جب سے میں نے پڑھا ہے کہ ہمارے ملک میں 83 فیصد لوگ چوری شدہ سافٹ وئیر استعمال کرتے ہیں تو ونڈوز سے چڑ سی ہوگئی ہے لیکن جیسبادی کی بات صحیح ہے کہ بہت سے معاملات ایسے ہیں جن کے لیے ونڈوز ناگزیر ہے۔ لیکن اگر ہم کوشش جاری رکھیں تو راستے کھلتے چلے جائیں گے ، انشا اللہ ۔
میری تو خواہش ہے چوری شدہ سافٹ وئیرز کے خلاف عوامی سطح پر کوئی تحریک شروع ہونی چاہیے ۔
‌‌
 

دوست

محفلین
ڈرتے ڈرتے اس دھاگے میں‌شامل ہورہا ہوں‌ کہ ابھی ہماری اڑان سے بلند تر بات ہے لینکس۔
ابھی تو ونڈوز تک بھی پوری رسائی نہیں‌ہوئی۔
دل مچلنے لگا ہے کہ اپنے سسٹم(جو عنقریب حاصل کرلوں گا) میں‌ لینکس نصب کروں اس لیے احباب سے درخواست ہے کہ لینکس اور ونڈوز کی اکٹھی تنصیب اور لینکس کی اکیلی تنصیب کے بارے میں‌ کچھ لکھ دیں۔
مزید میرے جیسے مبتدیوں‌کے لیے لینکس کا کوئی آسان سا وژن ساتھ میں‌اس کی تنصیب کا طریقہ کار۔
 
دوست آپ نے اچھا خاصا کسرِ نفسی سے کام لیا ہے۔ مفت لینکس کے لیے نعمان نے ایک لنک دیا ہے۔
<a href=http://shipit.ubuntu.com>shipit.ubuntu.com</a>
 
ونڈوز اور لینکس کو اکٹھا انسٹال اور استعمال کرنے کے لیے <a href=http://www.geocities.com/epark/linux/grub-w2k-HOWTO.html>یہ لنک دیکھیں۔
</a>
 
دوست نے کہا:
ڈرتے ڈرتے اس دھاگے میں‌شامل ہورہا ہوں‌ کہ ابھی ہماری اڑان سے بلند تر بات ہے لینکس۔
ابھی تو ونڈوز تک بھی پوری رسائی نہیں‌ہوئی۔
دل مچلنے لگا ہے کہ اپنے سسٹم(جو عنقریب حاصل کرلوں گا) میں‌ لینکس نصب کروں اس لیے احباب سے درخواست ہے کہ لینکس اور ونڈوز کی اکٹھی تنصیب اور لینکس کی اکیلی تنصیب کے بارے میں‌ کچھ لکھ دیں۔
مزید میرے جیسے مبتدیوں‌کے لیے لینکس کا کوئی آسان سا وژن ساتھ میں‌اس کی تنصیب کا طریقہ کار۔


دوست اس کا سب سے اچھا طریقہ لائیو سی ڈی (livecd) کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس سے آپ کا سسٹم سی ڈی سے بوٹ ہوجائے گا اور آپ کے سسٹم کو ہاتھ لگائے بغیر لینکس چلنے لگے گی۔ اس سے آپ کو یہ بھی علم ہوجائے گا کہ سسٹم کا ہارڈویئر لینکس کے لیے قابلِ استعمال ہے کہ نہیں۔ اور کچھ دیر سسٹم سے کھیل کر آپ یہ بھی جان پائیں گے کہ آیا یہ آپ کے مطلب کا ہے بھی کہ نہیں۔ یوبنتو بھی لائیو اور عمومی انداز سے دستیاب ہے۔
 

نعمان

محفلین
میں تو ہر کسی کو لینکس استعمال کرنے کا مشورہ دوں گا۔ ایک بات جو میں نے نوٹ کی ہے وہ یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ لینکس کی اکثر ڈسٹروز میں اپنا موڈیم کنفگر نہیں کرپاتے۔ اس کے لئیے اگر اردو میں ایک گائیڈ دستیاب ہو تو بہت اچھا ہوگا۔

دوسری بات یہ کہ ایک مرتبہ میں نے لنکس پاکستان والوں کو خط لکھا تھا کہ وہ ایسی نمائشوں کا بندوبست کریں کہ جہاں لوگوں کو یہ بتایا جائے کہ لنکس کا استعمال قانونی تو ہے ہی دوسرا یہ کہ تقریبا تمام کام جو ونڈوز میں ہوسکتے ہیں وہ لنکس میں بھی ہوسکتے ہیں۔

لنکس پاکستان میں بہت مقبول ہوسکتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ مائیکروسوفٹ اور امریکی ٹریڈ دپارٹمنٹ پاکستان سے پائریسی کے سدباب کے مطالبے میں شدت لائیں۔ اس سے ونڈوز لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوجائیگی اور زیادہ سے زیادہ لوگ لنکس استعمال کریں گے۔

فی الحال میں ونڈوز ریموو نہیں کررہا تاہم مزے کی بات یہ ہے کہ پچھلے دو دن سے میں نے ونڈوز میں ایک مرتبہ بھی لاگ ان نہیں کیا۔
 

جیسبادی

محفلین
دوست نے کہا:
ڈرتے ڈرتے اس دھاگے میں‌شامل ہورہا ہوں‌ کہ ابھی ہماری اڑان سے بلند تر بات ہے لینکس۔
ابھی تو ونڈوز تک بھی پوری رسائی نہیں‌ہوئی۔
دل مچلنے لگا ہے کہ اپنے سسٹم(جو عنقریب حاصل کرلوں گا) میں‌ لینکس نصب کروں اس لیے احباب سے درخواست ہے کہ لینکس اور ونڈوز کی اکٹھی تنصیب اور لینکس کی اکیلی تنصیب کے بارے میں‌ کچھ لکھ دیں۔
مزید میرے جیسے مبتدیوں‌کے لیے لینکس کا کوئی آسان سا وژن ساتھ میں‌اس کی تنصیب کا طریقہ کار۔

دوست، چونکہ آپ نیا سسٹم خرید رہے ہو، اس لئے پیسے دینے سے پہلے اطمینان کیا جا سکتا ہے کہ ہارڈوئیر لینکس کے لیے ٹھیک ہے یا نہیں۔ مدر بورڈ کا بنانے والی کمپنی اور مدر بورڈ کا ماڈل نمبر لے کر گوگل سرچ کی جا سکتی ہے کہ لینکس کے تمام ڈرائیور موجود ہیں۔ اچھی مدر بورڈ کمپنیاں اپنی سائٹ پر بتاتی ہیں یا ڈرائیور فراہم کرتی ہیں۔ مدر بورڈز کے اپنے فورم بھی ہوتے ہیں جہاں آپ پتہ کر سکتے ہو۔ اگر گرافکس کارڈ علیحدہ خرید رہے ہو، تو خاص احطیاط کی ضرورت ہے۔ مثلاً ATI کے نئے کارڈز پر لینکس کی سپورٹ اچھی نہیں ہے۔ اگر موڈم استعمال کرنا ہے، تو اس کے لیے بھی پہلے پتہ کرنا پڑے گا۔ "لینکس پاکستان ڈاٹ نیٹ" پر بھی مقامی مارکیٹ کے حوالے سے معلومات مل جانی چاہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
نئے کمپوٹر پر سخت ڈسک کو تین حصوں میں تقسیم کرنا مناسب ہے۔
<p dir=ltr>
35 GB windows (NTFS)
10 GB FAT-32
35GB Linux ext3

</p>
FAT-32 کو دونوں سسٹم کے درمیان فائلیں بھیجنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ لینکس ntfs کو پڑھ لیتا ہے، لیکن اس پر لکھنا مناسب نہیں۔ ونڈوز ext3 کو نہیں پڑھ پاتی۔

پہلے ونڈوز نصب کر لو۔ اس کے بعد لینکس۔
 

الف عین

لائبریرین
یوبنٹو میں سب سے اہم بات یہ پسند آئی کہ یہ ہر آپریٹنگ سسٹم پہچان لیتا ہے۔ میں نے ایک بار ایک سسٹم پزینڈراس انسٹال کیا اور کچھ دن بعد اس پر مینڈریک کر دیا، لیکن یہ خیال نہیں رہا کہ یہ الگ پارٹیشن میں تھا یا اسی میں۔ لیکن منڈریک زینڈراس کو نہیں پہچان سکا۔ پھر میں نے یوبنٹو کیا تو اس نے پچھلے دونوں لینکس بھی پہچان لئے اور جب اس کا بوٹ لوڈر گرب لوڈ ہوتا تھا تو پوچھتا تھا کہ آپ کس میں بوٹ کرنا چاہتے ہیں:
ونڈوز
یوبنٹو
منڈریک
یا زینڈراس!!
جو مزاجِ یار میں آئے۔ اور دوسری اہم بات اس کا دوسرے ڈسٹرو سے کم وقت میں بوٹ ہونا ہے۔ لیکن پھر بھی یو بنٹو نئے سارفین کے لئے اتنا ’صارف دوستانہ‘ نہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
پاکستان میں لینکس کی ترویج کے لیے لازمی ہے کہ انگلش میں کوئی ٹوٹوریل ڈھونڈا جائے جو :

1۔ کہ بالکل نئے آنے والوں کے لیے ہو (یعنی جس میں ہر چیز کو بہت آسان کر کے پیش کیا گیا ہو)۔

2۔ مختلف ہارڈ ویئر چیک کرنے کے لیے لنکز کی فہرست دی گئی ہو۔

3۔ تصاویر کی مدد سے سب کچھ سکھایا گیا ہو۔

وغیرہ وغیرہ۔

آخر میں اس انگلش ٹوٹوریل کا مکمل اور آسان اردو ترجمہ کیا جائے۔

جب تک اردو میں ایسی جامع اور آسان کتاب نہیں آتی، اُس وقت تک عام صارفین تک تو لینکس کبھی نہیں پہنچ سکتا۔

ایسی کسی کتاب کے ترجمے پر اردو ویب پر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔ بات صرف کمر باندھنے کی ہے۔
 

نعمان

محفلین
مہوش انگریزی میں تو ہزاروں ٹیٹوریلز بکھرے پڑے ہیں لنکس پر۔ میں فی الحال ڈیجیٹل لائبریری کے لئیے ایک کتاب پر کام کررہا ہوں اس کے بعد سوچ رہا ہوں کہ اردو میں ونڈوز سے لنکس مائیگریشن پر ایک کتابچہ لکھ ڈالوں۔
 
نعمان ! میں نے تو بہت تلاش کیا کہ کوئی ایسا ٹیوٹوریل ملے جیسے ونڈوز کے ہوتے ہیں۔ “ ڈیسک ٹاپ پر رائٹ کلک کریں اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موج کریں۔ “
چلیے اب آپ نے ارادہ کرلیا کتابچہ لکھنے کا تو۔۔۔۔۔۔۔
“ کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک “
 

نعمان

محفلین
عتیق، دراصل مسئلہ یہ ہے کہ جب لوگ نیا نیا ونڈوز چلانا سیکھتے ہیں تب انہیں ونڈوز کے ٹیوٹریلز بھی سمجھ نہیں آتے۔ ایک اور ایڈوانٹیج یہ ہوتا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کے کمپیوٹر میں ہارڈ ویر پہلے سے ونڈوز کے لئیے مناسب ہوتا ہے۔ جب لوگ لنکس انسٹال کرتے ہیں اور انہیں پتا چلتا ہے کہ ان کا ویڈیو، ساونڈ کارڈ یا موڈیم کنفگر نہیں ہورہے تو وہ ٹیوٹریل کھنگالتے ہیں اور ظاہر ہے ونڈوز کے ہارڈویر کو لنکس کے لئیے کنفگر کرنا ایک ایڈوانسڈ ٹاپک ہے نہ کہ نوآموز۔ لہذا لوگ لنکس کو قصوروار ٹہرا دیتے ہیں۔ کہ یہ یوزر فرینڈلی نہیں یا یہ کہ اس میں سپورٹ آپشن اچھے نہیں۔

ونڈوز کے یوزر یہ امید رکھتے ہیں کہ لنکس کے ٹیوٹریل انہیں ونڈوز انسٹال کرنا سکھائیں گے۔ اگر آپ یہ امید نہ رکھیں تو ٹیوٹریلز بہت ہی وافر تعداد میں اور بہت اچھے لکھے ہوتے ہیں۔ جیسے مجھے یوبنٹو پر میڈیا فائلز چلانے کے کئی ٹیوٹریل صرف یوبنٹو کے ہی لئیے مل گئے اور مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوئی حالانکہ مجھے اس سے پہلے کبھی لنکس استعمال کرنے کا کوئی اتفاق نہیں ہوا تھا۔ میں نے صرف ایک پیغام یوبنٹو فورمز پر دیا اور کئی جواب آئے جو بہت مددگار تھے۔
 

دوست

محفلین
میرا خیال برانڈڈ سسٹم لینے کا ہے۔
پاکستان میں‌عمومًا آئی بی ایم کے بنے بنائے اورچلے چلائے سسٹم سستے داموں‌ مل جاتے ہیں۔ میں‌ بھی ریکس سٹی(فیصل آباد میں‌ کمپیوٹر مارکیٹ)‌میں‌جاکر ایک پی تھری یا فور سسٹم اٹھا لاؤں گا آپ کا کیا خیال ہے ایسے سسٹم ٹھیک رہتے ہیں‌لینکس کے لیے؟؟
 

الف عین

لائبریرین
شاکر، یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کون سا ونڈو انٹر فیس استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ جی نوم اور کے ڈی ای کچھ ثقیل ہیں اور ان کے لئے اچھ سسٹم کی ضرورت ہوگی اور زیادہ ریم کی۔ لیکن اگر تم ایکس ایف سی ای، ٹی ڈبلیو ایم، آئس ڈبلیو ایم وغیرہ ڈیسک تاپ استعمال کرنا چاہو تو پینٹئم ون نہیں تو ٹو بھی کافی ہیں، مطلب کوئی بھی پروسیسر جو ایک اندازے کے مطابق 300 میگا ھرٹز سے زیادہ ہو۔
اور ٹیوٹوریل یا کتابوں کی تلاش ہو تو بہترین ترکیب یہ ہے کہ یہاں جاؤ:
htp://tuxmagaxine.com
اور سارء شمارے ڈاؤن لوڈ کر لو اور اپنا ای میل ان کو دے کر سبسکرائب کر دو کہ تمھارے ای میل ان باکس میں ہر تازہ شمارہ پہنچ جائے۔ یہ مفت ہے اور کھلا مصدر۔
 

جیسبادی

محفلین
شاکر، یہ کیا آپ Think vision IBM کمپوٹر کی بات کر رہے ہو؟ عام طور پر کوئی مسلئہ نہیں ہونا چاہیے۔ مگر ماڈل نمبر لے کر گوگل پر چیک کر لینا بہتر ہے۔ P3 جیسے کمپوٹر کو کوئی مسلئہ نہیں ہونا چاہیے۔ جیسا کہ اعجاز نے کہا کہ gnome/kde کی جگہ xfce وغیرہ window managerزیادہ ہلکے ہیں۔ یوبنٹو میں تو شاید kde آتا ہی نہیں (kubuntu میں آتا ہے)۔
 

دوست

محفلین
ٹھیک ہے تو پھر میں‌سسٹم لینے کے بعد مطلع کرتا ہوں۔ مجھے قوی امید ہے کہ اس پر لینکس کو کوئی مسئلہ نہیں‌ہوگا 300 کی سپیڈ لمٹ سے یہ بہت زیادہ ہوگا شاید 1000+ میگا ہرٹز۔
اس کےعلاوہ اس کا ماڈل نمبر وغیرہ میں‌ انٹرنیٹ‌سے چیک کرلوں‌گا۔
 
Top