یوبنٹو لنکس

نبیل

تکنیکی معاون
دوست نے کہا:
آپ نے ٹھیک کہا۔لینکس اب بھی سکھایا جارہا ہے مگر اس کی طرف کم کم لوگ ہی جاتے ہیں۔ مگر اس کی مانگ اس طرح‌ ہے کہ بڑی کمپنیوں میں لینکس ہی استعمال ہوتا ہے اور سنا ہے کہ اکثر آئی ایس پیز کے سرور بھی لینکس استعمال کرتے ہیں۔
یعنی سکوپ بہت بس استعمال آنا چاہیے۔

شاکر، دراصل لینکس کی ٹارگٹ مارکیٹ ہمیشہ سے سرور سائیڈ کمپیوٹنگ رہی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویب سرور پلیٹ فارم لینکس آپریٹنگ سسٹم، اپاچی ویب سرور اور مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس سرور ہے۔ لینکس، اپاچی، مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی کے اکٹھ کو لیمپ (LAMP) بھی کہتے ہیں جو کہ ان کے ناموں کے پہلے حروف کو جوڑ کر بنا ہے۔

لینکس کو ابھی تک ڈیسک ٹاپ یوزر کے ہاں پذیرائی نصیب نہیں ہوئی ہے۔ اس منطق کو کہ ذرا کوشش کرنے سے یہ چل پڑتا ہے، ایک عام یوزر تسلیم کرنے کو راضی نہیں ہے۔ اس کے لیے کچھ دیر کی فرسٹریشن ہی اس بات کے لیے کافی ہے کہ وہ اس کام سے توبہ کر لے۔
 

نعمان

محفلین
ابھی ابھی ابنٹو پر کچھ نئی چیزیں سیکھیں ہیں۔ سوچا انہیں یہاں لکھتا چلوں تاکہ اگر کوئی صاحب تازہ بتازہ ابنٹو انسٹال کررہے ہیں تو انہیں آسانی ہو۔

ابنٹو جینوم ڈیسک ٹاپ بائی ڈیفالٹ استعمال کرتا ہے۔ لیکن ونڈوز یوزرز کو شاید یہ سن کر حیرت ہو کہ آپ اس بائی ڈیفالٹ انٹرفیس کو جس طرح (جی ہاں جس طرح) چاہے تبدیل کرسکتے ہیں اور چاہیں تو اسے بالکل ان انسٹال کرسکتے ہیں اور کوئی نیا ڈیسکٹاپ پلیٹ فارم استعمال کرسکتے ہیں۔ جیسے کے ڈی ای۔

مجھے معلوم ہے کہ آپ کے پاس نہ اتنی ہارڈ ڈسک ہے اور نہ ریم کہ کے ڈی ای استعمال کرسکیں۔ اور اگر جینوم بھی آپ کی نازک مزاج ریم اور نحیف پروسیسر کو دشوار معلوم ہوتا ہے تو فکر ناٹ! ابنٹو لائٹ انسٹال کیجئیے اور مزے اڑائیے۔ یا پھر اپنے جینوم پر IceWM ڈالیں اور بحر ظلمات میں بھی خوب دوڑیں لگائیں تو بھی آپ کا پروسیسر ہانپے گا نہیں۔ بتیس سے ساٹھ ایم بی کی ریم بھی کافی ہے۔ اور اگر ذرا ٹرمینل اکا کنسول اکا کمانڈ پرامپٹ سیکھ لیں تو کسی بھی ڈیسک ٹاپ کی ضرورت ہی نہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ بتیس ایم بی کی ریم پر بھی ابنٹو چلاسکتے ہیں۔ قدیر کہاں ہو تم؟؟؟؟ بھیا تمہیں صرف ایک جی بی کی اسپیس چاہئیے۔

سائبر کیفوں، ٹائپسٹ کی دکانوں، ذاتی استعال کنندگان یا پھر نیو کیمبرج گرامر اسکول (دینی اور دنیاوی تعلیم کے جدید مراکز جو ہمارے یہاں کثرت سے پائے جاتے ہیں) کے کمپیوٹر لیبز ہر کوئی کمپیوٹر خرید سکتا ہے یعنی چار ہزار روپے میں دنیا آپکی گود میں۔ یہ کمپیوٹر تو ایم آئی ٹی کے ڈالر ہنڈریڈ لیپ ٹاپ سے بھی سستا پڑے گا۔ اگر کوئی صاحب اسے تجارتی بنیادوں پر بیچنا شروع کردیں۔ ذرا سوچیں چار ہزار روپے میں ایک زبردست چلتا ہوا کمپیوٹر جس میں جی یو آئی بھی ہے اور انٹرنیٹ بھی۔

اوہ اوہ اوہ ابنٹو!
 

اجنبی

محفلین
رانا منصور اکبر صاحب ، خوش آمدید
آپ کا اندازِ تحریر دیکھ کر مجھے کچھ شک تو ہوا لیکن یقین آپ کی بات پڑھ کر ہوا کہ آپ عدالت کی عرضیاں لکھنے کا کام کرتے رہے ہیں ، پھر اردو تو ظاہر ہے پرتکلف ہونی ہی تھی ، برا نہ منائیے گا :) مجھے اردوِ معلیٰ بہت پسند ہے ، چلیے کوئی تو میرا ‘ہم مزاج‘ یہاں آیا ؛)

نعمان بھائی ! ادھر ہی ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ میں واقعی بونگا ہی ہوں ۔ ایک تو ڈوئل بوٹ پارٹیشن کی سمجھ نہیں آئی اوپر سے موڈیم کی انسٹالیشن کے لیے جو اتنا لمبا ٹیوٹوریل دیا گیا ہے ، شیطان کی آنت کی طرح ، اس کو دیکھ کر حوصلے ذرا نچلی سطح پر آ گئے ہیں ۔ یہ GRUB اور LILO کیا بلائیں ہیں اور کہاں سے لے کر آنی ہیں، مجھے کچھ نہیں پتہ ۔ انہیں انسٹال کہاں سے کرنا ہے ، کیا یوبنٹو کی سی ڈی میں یہ موجود ہیں ۔
Ed's Software Guide کی زبان کافی ایڈوانس ہے اس کی اصطلاحات کی سمجھ نہیں آتی ۔ میں یہ بس یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کمپیوٹر میں پہلے سے ونڈوز انسٹال ہو تو اوبنٹو کو کیسے انسٹال کیا جائے کہ دونوں سسٹم ٹھیک ٹھیک چلیں ۔ مہربانی ہوگی اگر کوئی صاحب پاکستانی صورتحال کو مدنظر رکھ کر چھوٹا سا ٹیوٹوریل لکھ دیں کہ اگر بندے کے پاس صرف یوبنٹو اور ونڈوز کی انسٹالیشن سی ڈی ہو تو دونوں حریفوں کو کیسے یکجا کیا جائے ۔
مجھے یہ بھی ڈر ہے کہ ان حریفوں کی ثالثی میں کہیں میری ہارڈ ڈسک نہ وفات پا جائے ، اس لیے میں سوچ رہا ہوں کہ ایک الگ ہارڈ ڈسک لے کر اس پر تجربات کیے جائیں ۔
 

نعمان

محفلین
قدیر ٹیوٹریلز کی لمبائی سے نہ گھبراؤ کہ یہ تو چھاپے جاتے ہیں تمہیں ڈرانے کو۔ ان ٹیوٹریلز میں سے تمہیں صرف اپنی مطلب کی معلومات نکالنی ہوتی ہے۔ یعنی اگر تم روبوٹکس والوں کا موڈیم استعمال کررہے ہو تو تمہیں سارے صفحات کھنگالنے کی ضرورت نہیں۔

اگر تمہاری ہارڈ ڈسک میں دو پارٹیشن ہوتے تو کچھ کہا جاسکتا تھا۔ یوبنٹو کی بائی ڈیفالٹ انسٹالیشن لگ بھگ ڈیڑھ جی بی کی جگہ چاہتی ہے۔ تاہم اگر تم سرور انسٹالیشن کرو تو وہ اس سے بھی کم اسپیس میں آجائے گی۔ لیکن چونکہ تم ابھی تک ونڈوز کی گھنی زلفوں کے اسیر ہو اسلئے شاید تمہیں سرور انسٹالیشن سے مینیمم ڈیسک ٹاپ انسٹالیشن کا سفر کوہ گراں معلوم ہو۔ پس اے نوجوان تم پر واجب ہے کہ تم یوبنٹو کے واسطے ایک علیحدہ ہارڈ ڈسک کا انتظام کرو ویسے تمہارے تو امتحانات نہیں ہورہے تھے؟
 

الف عین

لائبریرین
قدیر اوبنٹو انسٹال کرتے وقت جب پوچھتا ہے کہ کہاں انسٹال کر تو یہ آپشن دو کہ
Resize Widnows partition
نئے لوگوں کے لئے یہ بہترین ہے کہ وہ خود پارٹّیشن وغیرہ نہ کریں اور اوبنٹو کو ہی کرنے دیں، بس یہ کرنا ہوگا کہ اپنے پارٹیشنس کے سائز کے حساب سے یہ پارٹیشن سلیکٹ کرنا ہوگا۔ اور اس سے پہلے اسے تیار کرنے کے لئے اس پارٹیشن کا سارا ڈیٹا دوسرے پارٹیشن میں منتقل کرنا ہوگا۔ اب کالی پارٹیشن کا سائز نوٹ کر لو اور یہ بھی دیکھو کہ یہ ڈی، ای، ایف کون سا ونڈوز پارٹیشن ہے۔ اس کو لینکس ایچ ڈی اے 2، ۳3 یا 4 کہتا ہے۔ ایچ ڈی اے ہمیشہ پرائمری یعنی ونڈوز کی اصطلاح میں "سی" ہو تا ہے۔
اوبنٹو نے سب سے زیادہ مجھے یوں متاثر کیا کہ اس نے مجھے ڈوئل بوٹ نہیں، "چہار بوٹ" آپشن مہیا کرایا تھا۔ ایک ونڈوز اور تین لینکس لے ممختلف ڈسٹروز!!
 

الف عین

لائبریرین
نعمان نے کہا:
منصور : طالبعلموں کو خصوصا لنکس کی
طرف متوجہ کرنا چاہئیے۔ حالانکہ میں اس شعبہ سے تعلق نہیں رکھتا مگر مجھے معلوم ہوا ہے کہ لنکس کے ماہرین کی بہت زیادہ طلب ہے۔ اگر ہم لنکس کے زیادہ ماہرین تیار کرتے ہیں تو بہت بہتر معاوضے پر اور اہمیت کے حامل بین الاقوامی پروجیکٹس کے ذریعے ملک میں کثیر سرمایہ لاسکتے ہیں۔ آپ نے صحیح فرمایا کہ آزاد سوفٹویر تو لوگ تب استعمال کریں گے جب انہیں آزادی کا فرق اور اس کی اہمیت کا اندازہ ہوگا جو کہ پاکستان میں مفقود ہے۔ لہذا لنکس کی تشہیر میں اس بات کو اجاگر کرنا چاہئیے۔
ایک بات اور،
طالب علموں کو کم از کم ہندوستان میں لینکس جب بھی پڑھائی جاتی ہے، اساتذہ اس کو محض کمانڈ پرامپٹ سے پڑھاتے ہیں۔ اور عام لوگوں کے ذہن میں یہ بات بس جاتی ہے کہ لینکس محض کمانڈ پرامپٹ ہے۔ یہی نہیں، کسی یوزر کو کوئی پریشانی ہو اور وہ کسی فورم میں کچھ مسئلہ بتائے تو اس کے جواب میں ایک سے ایک "گیک" لوگ کمانڈس کا ڈھیر لگا دیتے ہیں اور بے چارہ نو سکھیا بھاگ لیتا ہے۔ میری شکایت ان گیک لوگوں سے زیادہ ہے۔ ایک میرے کچھ دنوں کے بلاگ کا یہ لنک دیکھیں:
http://www.nagpur-lug.com/node/7?PHPSESSID=1a99b8bbd7c752113dd769d9704115c6
اس کے علاوہ اس فورم میں بھی میں نے کئی اس قسم کی پوسٹس کی ہیں، میری بجائے آپ لوگ ہی سرچ کر لیں فورم میں:
http:/thinkdigit.com/forum
Forum: Open Sorce
My log in ID: Aijaz Akhtar
 

اجنبی

محفلین
نعمان: ارے خوب یاد دلایا ، میرے تو امتحان ہو رہے تھے۔ اچھا پھر میں چل کر امتحان کی تیاری کرتا ہوں ، پھر ملیں گے :)

اعجاز انکل: بس مجھے یہ پارٹیشن کا رولا سمجھ آجائے تو اوبنٹو کی ایسی تیسی ۔ امتحان کے بعد انشاءاللہ اس کو رگڑا دوں گا ۔ ویسے معلومات کا بے حد شکریہ ۔
 
ایک مزے کا قصہ

آج کام کے دوران میرے برابر کے کیبن میں ایک صاحب اپنے لیپ ٹاپ پر لنکس انسٹال کرنے کی ٹھان بیٹھے۔ (میں دراصل اپنی کمپنی کی حد تک لنکس کے استعمال کو فیشن کا درجہ دلانے میں کامیاب ہو چکا ہوں)۔ ان کو شاید اوبنٹو سے کوئی ضد تھی یا مجھ سے معلوم نہیں۔ وہ ہمارے نیٹ ورک والے سے فیڈورا کور 3 کی سی ڈی مانگ لائے اور انسٹال کر لی۔ اب جناب کا گرافکس اور وائرلیس کا ڈرائیور غائب۔ لنچ کے بعد سے شام تک نیٹ ورک والے کو کوستے رہے اور فورمز اور ایچ پی کی سائیٹ پر ڈرائیور تلاش کرتے رہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ جس فورم پر جاتے ان سب کی تان اسی پر ٹوٹتی کہ جناب اگر لیپ ٹاپ پر لنکس چلانی ہے تو اوبنٹو یا سوس انسٹال کر لیجیے۔ اور پھر یہ لمبا لیکچر ان کے خواص پر۔

جب آخری گھنٹے میں مجھ سے اوبنٹو کی سی ڈی لینے آئے تو خجالت سے ان کا چہرہ سرخ تھا۔ میرا بڑا جی چاہا کہ کچھ کہیں مگر خیر جانے دیا۔ مگر ابھی تک ساری بات کو یاد کر کے طبعیت چلبلی سی ہو جاتی ہے۔

سوچا آپ لوگوں سے ذکر کردوں ۔ جی ہلکا ہو جائے شاید۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، ویسے ہی وضاحت کرنا چاہ رہا تھا کہ suse نیورمبرگ کی ایک کمپنی کی تیار کردہ ڈسٹری بیوشن ہے اور اس کا تلفظ سُوزے مستعمل ہے۔
 
غالب امکان ہے نبیل کہ آپ درست ہوں گے۔ مجھے کچھ ہفتے پہلے سوس یا سوزے کے ڈائیریکٹر سیلز برائے جنوبی ایشیا کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔ وہ صاحب کورین نسل تھے ۔ فرنگی میں بھی تلفظ اچھا نہ تھا۔ وہ اس کو کبھی سوسے بولتے تھے کبھی سوس۔ میں نے یہ تلفظ وہیں سے اختیار کیا تھا۔

اب آپ نے تصحیح کی تو لگ رہا ہے کہ وہ سوزے کہنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی ز پھسل جاتی ہوگی۔
:lol:
 

دوست

محفلین
میں صرف یہاں ہنسی میں شریک ہورہا ہوں۔
:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
ورنہ مجھے صرف لینکس کا فورم پڑھنے کا مزہ آتا ہے۔ابھی صرف مبصر ہوں نا۔
 
ونڈوز ایکس پی صرف سات ہزار میں دستیاب ہے ۔ کیا یہ بات درست ہے ۔ برائے مہربانی ، اگر کوئی صاحب پاکستان میں مائیکروسافٹ کے ڈسٹری بیوٹر کا پتا جانتے ہوں تو مجھے ضرور بتائیں ۔ میں مائیکروسافٹ کی جین ون ونڈوز ایکس پی لینا چاہتا ہوں ۔
 
دوست نے کہا:
میں صرف یہاں ہنسی میں شریک ہورہا ہوں۔
:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
ورنہ مجھے صرف لینکس کا فورم پڑھنے کا مزہ آتا ہے۔ابھی صرف مبصر ہوں نا۔

:( میں‌ تو ہنسنے کی پوزیشن میں بھی نہیں‌ہوں پریشانی کی وجہ میرے کمپیوٹر کی حالت ہے جو بوٹ ہوتے وقت ایک درد نا ک آواز جس کےمتعلق قیاس ہے کہ ہارڈ ڈسک ہی کی ہوسکتی ہے کے ساتھ بے ہوش ہوجاتا ہے

شمیل قریشی! نیٹ کلب میں آپ‌ کے بلاگ کے لنک پر کلک کیا تو حیران رہ گیا آپ کی پوسٹ بہت سے “ سوالیہ “‌ نشانوں پر مشتمل ہے اسی طریقہ سے اپنا بلاگ کھولا تو وہاں ‌بھی یہی کچھ ۔ پھر کچھ مزید تجربات کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ اس طریقے سے ایکسپلورر 6 سے پہلے کے تمام ورژنز پر اردو کیریکٹرز کی جگہ سوالیہ نشان ہی نظرآتے ہیں۔
 
عتیق الرحمان بھائی ،

آپ پر سلامتی ہو ،

ہمارے بلاگز نیٹ کلب میں نہیں کھل پائے ، یہ بات میرے لیے حیران کن ہے ۔ اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہاں پر کوئی وائرس ہو جو براوزینگ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہو۔ نیٹ کلبز میں عام تور پر اینٹی وائرس پروگرام استعمال نہیں کیے جاتے ۔نیٹ کلبز میں زیادہ تر لوگ چیٹینگ کے لیے آتے ہیں اور ایم آئی آر سی استعمال کرتے ہیں ۔ ایم آئی آر سی کا پروگرام وائیرس پھیلانے کے سلسلے میں بہت بدنام ہیں ۔
 
Top