یوئیفا چمپئینز لیگ 18-2017

فہد اشرف

محفلین
پہلے ہاف کا اسکور صفر صفر رہا۔ بنزیما جی نے رسمِ بنزیمیت ادا کرتے ہوئے ایک آسان سا موقع گنوایا جہاں ان کے سامنے صرف گولکیپر موجود تھا۔
پورٹو اور لیور پول کے مقابلے میں بھی کوئی گول نہیں ہوا
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
ویراتی جی نے دوسرا پیلا کارڈ حاصل کر لیا ہے یعنی اب پی ایس جی 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلے گی
 

فہد اشرف

محفلین
یہ میچ بھی 2-1 سے میڈرڈ کے نام رہا۔
آج کا دوسرا میچ ڈرا رہا۔ میڈرڈ اور لیور پول کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
 
9 سال کے طویل انتظار کے بعد لیورپول چمپئینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ ہی گئی-
اب جب لیگ پہنچ سے دور ہے ایف اے کپ سے باہر ہو چُکے کلوپ کی ساری توانائیاں چمپئینز لیگ پر ہی صرف ہوں گی-
 
مانچسٹر سٹی نے باسل کو گول داغ بھی دیا-
آج پھر ہم آج کے بہتر میچ کو۔مس کر دیں گے کہ
ٹین اسپورٹس والے اب پی ایس ایل پر تبصرہ فرماتے رہیں گے- حیف:notworthy:
 
سٹی نے اس سیزن 47 میچز میں 121 گول داغے ہیں-
انکے بعد
لیورپول 115 گول 45 میچز
ریال۔میڈرڈ 111 گولز 48 میچز
بارسا 106 گولز 46 میچز

اور ان سب سے اوپر ایک ٹیم ہے جو شائد الٹرا ہائی آکٹین پر چل رہی

پیرس سینٹ جرمین
46 میچز 147 گولز مطلب 3+ کی اوسط فی میچ
سوپر سے بھی اوپر


اسکے علاوہ کوئی بھی ٹیم 100 سے اوپر نہیں جا سکی یورپئین ٹاپ لیگز میں-



آپ سکون سے ٹیسٹ دیکھیں یووینٹوس اور ٹوٹنھم کا - آھو!!!
ایدھر تو پیپ گارڈیلو جی نے سٹی کے سٹرائیکر کو گیل و وارنر ہی بنا دیا ہے-
 
یعنی یووینٹس کو اگلے 45 منٹ میں کم از کم 2 بار گیند کو جال۔کی راہ دکھانی اگر وہ اگلے مرحلے تک پہنچنے کے متمنی ہیں تو-
 
یووینٹس نے کر دکھایا دوسرے ہاف میں 2 گول داغ کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی-

دوسری طرف باسل نے مانچسٹر سٹی کو 2-1 سے ہرا دیا البتہ سٹی نے اگریگیٹ کی بنیاد اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی-
 
Top