"یاد" کے موضوع پر اشعار!

پاکستانی

محفلین
چند لمحوں کی رفاقت بھی غنیمت ہے کہ پھر
چند لمحوں میں یہ شیرازہ بکھر جائے گا
اپنی یادوں کو سمیٹیں گے بچھڑنے والے
کس کو معلوم ہے کے کون کدھر جائے گا
 

تیشہ

محفلین
ضبط نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ضبط نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ض ب ط کیا ہر وقت شاعری میں جٹےُ رہتے ہو فیڈاپ نہیں ہوجاتے؟ :? کبھی کبھی کی پھر بھی مزہ دیتی ھے مگر آپ تو دھڑا دھڑ ، دھڑا دھڑ :p
ابھی میں کوئی نظم غزل لکھ جاؤں تو آپ نے مسٹ پھر آکے شروع ہوجانا ہے۔ :p بعد میں کوئی اور لکھ جائے تو بھی پھر سے لکھنا فرض ہے ۔


دم تو لیا کرو ، ہر وقت بس شاعری ۔ شاعری۔

:D
کم سے کم خوش گپیاں لگانے سے تو اچھا ہے نا۔ ادھر لگا رہتا ہوں۔ آپ بھی لگی رہا کریں۔ صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے۔ :)


میں خوش رہتی ہوں یہی میری صحت کا بھی راز ہے۔ اور آج کل تو ‘ آج میں اوپر آسماں نیچے۔ ‘
:p 8)
اچھی بات ہے۔ ویسے تو میرا بھی آج کال یہی حال ہے۔ :)


بس دعا کرو میری خوشیوں کو کس بد کی نظر نہ لگے۔
 

عمر سیف

محفلین
میری یہی دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو خوش اور آباد رکھے۔ آمین۔ اور بری نطر والوں کا منہ کالا ہو آمین۔ :D
 

عمر سیف

محفلین
یادوں کی بوچھاڑ سے جب پلکیں بھیگنے لگتی ہیں
کتنی سوہانی لگتی ہے تب مانجھی کی رسوائی بھی
 

پاکستانی

محفلین
شام کو صُبحِ چمن یاد آئی
کس کی خوشبوِ بدن یاد آئی
جب خیالوں میں کوئی موڑ آیا
تیرے گیسو کی شکن یا آئی
 

تیشہ

محفلین
یادوں کے دریچوں کو ذرا کھول کے دیکھو
ہم لوگ وہی ہیں کہ نہیں، بول کے دیکھو

ہم اوس کے قطرے ہیں کہ بکھرے ہوئے موتی
دھوکہ نظر آئے تو ہمیں رول کے دیکھو

ذرے ہیں ، مگر کم نہیں پاؤ گے کسی سے
پھر جانچ کے دیکھو ہمیں پھر تول کے دیکھو ۔
 

عمر سیف

محفلین
اشعار میرے یوں تو زمانے کے لیئے ہیں
کچھ شعر فقط ان کو سُنانے کے لیئے ہیں
یہ علم کا سودا،یہ رسالے ،یہ کتابیں
اِک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیئے ہیں
 

فریب

محفلین
باقی جہاں میں قیس نہ فرہاد رہ گیا
افسانہ عاشقوں کا فقط یاد رہ گیا
یوں آنکھ ان کی کر کے اشارہ پلٹ گئی
گویا کہ لب سے کچھ ہو کے ارشاد رہ گیا

داغ دہلوی
 

فریب

محفلین
وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے
تمھیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
 

عمر سیف

محفلین
دل کو آباد کیوں نہیں کرتا
وہ مجھے یاد کیوں نہیں کرتا
مجھ کو اپنا بنا نہیں سکتا
پھر وہ آزاد کیوں نہیں کرتا
 
Top