"یاد" کے موضوع پر اشعار!

حجاب

محفلین
اس طرح دل کے زرد آنگن میں
تیری یادوں کے داغ جلتے ہیں
جیسے آندھی میں ٹوٹی قبروں پر
سہمے سہمے چراغ جلتے ہیں۔
 
حجاب

محفلین
یادوں کی آگ میں میری آنکھیں سلگ اُٹھیں
راتوں کو سوچنے کی تو عادت نہ تھی مجھے
شائد وہ میرے عشق کی اک انتہا ہی تھی
کہ تیرے ہم سفر سے رقابت نہ تھی مجھے
 
پاکستانی

محفلین
تیری باتیں ہی سنانے آئے
دوست بھی دل ہی دکھانے آئے

پھول کھلتے ہیں تو ہم یہ سوچتے ہیں
تیرے آنے کے زمانے آئے

ایسی کچھ چُپ سی لگی ہے جیسے
ہم تجھے حال سُنانے آئے

عشق تنہا ہے سرِ منزلِ غم
کون یہ بوجھ اُٹھانے آئے

اجنبی دوست ہمیں دیکھ کر
کچھ تجھے یاد دلانے آئے

دل دھڑکتا ہے سفر جے ہنگام
کاش پھر کوئی بلانے آئے

اب تو رونے سے بھی دل دکھتا ہے
شائد اب ہوش ٹھکانے آئے

سو رہو موت کے پہلو میں فراز
نیند کس وقت نجانے آئے
 
تیشہ

محفلین
ض ب ط کیا ہر وقت شاعری میں جٹےُ رہتے ہو فیڈاپ نہیں ہوجاتے؟ :? کبھی کبھی کی پھر بھی مزہ دیتی ھے مگر آپ تو دھڑا دھڑ ، دھڑا دھڑ :p
ابھی میں کوئی نظم غزل لکھ جاؤں تو آپ نے مسٹ پھر آکے شروع ہوجانا ہے۔ :p بعد میں کوئی اور لکھ جائے تو بھی پھر سے لکھنا فرض ہے ۔

دم تو لیا کرو ، ہر وقت بس شاعری ۔ شاعری۔

:D
 
عاصم ملک

محفلین
:D
باجو لگتا ہے آپکوشاعری کچھ خاص پسند نہیں ہے، اگر ہے تو پھر دھڑا دھڑ والی شاعری کی قسم پسند نہیں :)
 
عمر سیف

محفلین
بوچھی نے کہا:

کم سے کم خوش گپیاں لگانے سے تو اچھا ہے نا۔ ادھر لگا رہتا ہوں۔ آپ بھی لگی رہا کریں۔ صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے۔ :)
 
عمر سیف

محفلین
تم ہو تمہاری یاد ہے یادوں کا قافلہ
ہے دور تک تمہاری سوچوں کا سلسلہ
دل میں عجب طرح کی خوشیاں بکھر گئیں
وہ دل ربا سا شخص ہمیں جب کبھی ملا
 
تیشہ

محفلین
ضبط نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ض ب ط کیا ہر وقت شاعری میں جٹےُ رہتے ہو فیڈاپ نہیں ہوجاتے؟ :? کبھی کبھی کی پھر بھی مزہ دیتی ھے مگر آپ تو دھڑا دھڑ ، دھڑا دھڑ :p
ابھی میں کوئی نظم غزل لکھ جاؤں تو آپ نے مسٹ پھر آکے شروع ہوجانا ہے۔ :p بعد میں کوئی اور لکھ جائے تو بھی پھر سے لکھنا فرض ہے ۔

دم تو لیا کرو ، ہر وقت بس شاعری ۔ شاعری۔

:D
کم سے کم خوش گپیاں لگانے سے تو اچھا ہے نا۔ ادھر لگا رہتا ہوں۔ آپ بھی لگی رہا کریں۔ صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے۔ :)

میں خوش رہتی ہوں یہی میری صحت کا بھی راز ہے۔ اور آج کل تو ‘ آج میں اوپر آسماں نیچے۔ ‘
:p 8)
 
تیشہ

محفلین
عاصم ملک نے کہا:
:D
باجو لگتا ہے آپکوشاعری کچھ خاص پسند نہیں ہے، اگر ہے تو پھر دھڑا دھڑ والی شاعری کی قسم پسند نہیں :)

مجھے شاعری بہت پسند ہے جی 8) وہ بدذوق ہیں جنکو لگاؤ نہیں ۔

مگر ایسے دھڑا دھڑ والی قسم سے الرجک ہوں :?
 
عمر سیف

محفلین
بوچھی نے کہا:
ضبط نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ض ب ط کیا ہر وقت شاعری میں جٹےُ رہتے ہو فیڈاپ نہیں ہوجاتے؟ :? کبھی کبھی کی پھر بھی مزہ دیتی ھے مگر آپ تو دھڑا دھڑ ، دھڑا دھڑ :p
ابھی میں کوئی نظم غزل لکھ جاؤں تو آپ نے مسٹ پھر آکے شروع ہوجانا ہے۔ :p بعد میں کوئی اور لکھ جائے تو بھی پھر سے لکھنا فرض ہے ۔

دم تو لیا کرو ، ہر وقت بس شاعری ۔ شاعری۔

:D
کم سے کم خوش گپیاں لگانے سے تو اچھا ہے نا۔ ادھر لگا رہتا ہوں۔ آپ بھی لگی رہا کریں۔ صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے۔ :)

میں خوش رہتی ہوں یہی میری صحت کا بھی راز ہے۔ اور آج کل تو ‘ آج میں اوپر آسماں نیچے۔ ‘
:p 8)
اچھی بات ہے۔ ویسے تو میرا بھی آج کال یہی حال ہے۔ :)
 
Top