یادگار غالب

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم منتظمین کرام
کیا اس کتاب ( شرح دیوان غالب )کو برقیایا جا چکا ہے ۔ ؟
کیا اس کو برقیایا جا سکتا ہے ۔؟

نایاب
 
الف عین

لائبریرین
ضرور برقیانا چاہئے، کاپی رائٹ کا بھی جھگڑا نہیں۔ لیکن یہ یاد گارِ غالب ہے، شرح دیوان غالب تو الگ کتاب ہے۔ جس میں مشہور نظم طباطبائی تو میری لائبریری میں ہی دستیاب ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نایاب، یادگار غالب پر کام کا آغاز تو میں نے ہی کئی سال قبل کیا تھا۔ اس کے چند برقیائے گئے صفحات یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔ مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے، شگفتہ نے بھی اس پر کام کیا ہوا ہے۔ اس کے بارے میں وہ خود بہتر بتا سکیں گی۔
 
نایاب

لائبریرین
نایاب، یادگار غالب پر کام کا آغاز تو میں نے ہی کئی سال قبل کیا تھا۔ اس کے چند برقیائے گئے صفحات یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔ مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے، شگفتہ نے بھی اس پر کام کیا ہوا ہے۔ اس کے بارے میں وہ خود بہتر بتا سکیں گی۔

السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
آپ کے تحریر کردہ صفحات اور اس کتاب کے متن میں بہت فرق ہے ۔

نایاب
 
شاہ حسین

محفلین
جناب نایاب صاحب ضرور لائبری کی زینت بنائیں اس کو اور مجھ کو اپنے ساتھ شریک سمجھیں میں بھی اس پر لازمی کام کرنا چاہوں گا ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نایاب بھائی ، اسے ٹائپ کر لیا تھا ، اب دیکھنا پڑے گا کہ اگر فرق ہے تو کس حد تک ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نایاب صاحب اس کتاب پر کام شروع کر دیں۔ ماشااللہ آپ ہی تو اس لائبریری کے روحِ رواں ہیں۔ :)

نایاب بھائی بلاشبہ لائبریری کے لیے ایک سرمایہ ہیں ۔

تصحیح :

درست املاء روح و رواں ہے ۔ "روحِ رواں" غلط رائج شدہ املاء ہے ۔

نایاب

لائبریرین

نایاب بھائی بلاشبہ لائبریری کے لیے ایک سرمایہ ہیں ۔

تصحیح :

درست املاء روح و رواں ہے ۔ "روحِ رواں" غلط رائج شدہ املاء ہے ۔

السلام علیکم
محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا
اللہ تعالی آپکو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
میں روح و رواں کہاں ۔ کہاں کا سرمایہ ؟
یہ تو آپ بہنوں( شگفتہ، فرحت ، ماوراء) کی اردو لائیبریری سے
لگن و محنت متاثر کر گئی اور میں بھی انگلی کٹا کر شہیدوں میں داخل ہو گیا ۔
بلاشبہ آپ تینوں ہستیاں اپنی اپنی جگہ پر محفل اردو لائیبریری کا اہم سرمایہ ہیں ۔
جنہیں محترم نبیل ، زکریا ، الف عین ، ابن سعید جیسی ہستیوں کی رہنمائی حاصل ہے ۔
اللہ تعالی ہم سب کے اس جذبہ خدمت اردو کو سدا قائم و توانا رکھے آمین
نایاب
 
فرخ منظور

لائبریرین

نایاب بھائی بلاشبہ لائبریری کے لیے ایک سرمایہ ہیں ۔

تصحیح :

درست املاء روح و رواں ہے ۔ "روحِ رواں" غلط رائج شدہ املاء ہے ۔

سیدہ اس کا کوئی حوالہ بھی دیں۔ ویسے املا کی املا بھی آپ نے غلط لکھی ہے۔ املا کے آخر میں ہمزہ نہیں ہوتا۔ :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
سیدہ آپ کے روح و رواں والے حوالے کا ابھی تک منتظر ہوں۔ امید ہے حوالہ ضرور دیں گی تاکہ میرے جہل میں کچھ کمی واقع ہو۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فرخ بھائی ، یہ مفہوم تو اپنی ساخت و معانی سے ہی اظہر من الشمس ہے ۔ انٹرنیٹ پر تو آپ کو فی الحال میری ہی ایک تحریر کا حوالہ ملے گا جو میں نے کافی پہلے یہاں اردو محفل پر پوسٹ کی تھی ، یہاں کسی زمرہ میں موجود ہے۔ نیٹ پر اگر مزید کسی نے اس بارے میں نشاندہی کی ہوئی ہو تو مجھے معلوم نہیں ابھی تک ۔ میرے لیے پہلا حوالہ ہماری ماسٹرز میں فائنل ایئر میں کلاس ڈسکشن جس میں ہمیں استاد نے اس بارے میں آگاہ کیا ۔

گرائمر کے پس منظر میں اس کے ہجے اور معانی پر غور کریں :

روحِ رواں : اس کا مطلب ہوا "رواں کی روح"

روح و رواں : اس کا مطلب ہوا "روح اور رواں"

اب اس مرکب کو جملے کی مثال میں دیکھیں :

آپ لائبریری کے روحِ رواں ہیں

اس جملے کا مطلب : آپ لائبریری کے رواں کی روح ہیں ۔
(یہ معنی مھمل ہے)

لیکن اگر روح و رواں استعمال ہو جملہ میں تو معانی صاف اور قطعی و واضح ہیں ۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

سیدہ اس کا کوئی حوالہ بھی دیں۔ ویسے املا کی املا بھی آپ نے غلط لکھی ہے۔ املا کے آخر میں ہمزہ نہیں ہوتا۔ :)

اردو زبان کی بنیادوں میں عربی اور فارسی کا چونکہ زیادہ اور گہرا حصہ رہا ہے اس لحاظ سے اردو میں کئی الفاظ ایسے استعمال ہوتے رہے ہیں پہلے کہ جن کے آخر میں ھمزہ ساکن موجود ہو اور یہ ھمزہ املاء میں بھی موجود رہتی تھی ۔ گذرتے وقت کے ساتھ اس کا استعمال ترک ہوتا گیا اور اب ھمزہ اس شکل میں کہیں اور کبھی کبھار ہی نظر آئے گی ورنہ نہیں ۔ املاء کے علاوہ ، انشاء ، زھراء ، اسماء اور بہت سے دوسرے الفاظ اسی قبیل کے ہیں ۔
 
براہِ مہربانی سنی سنائی باتوں سے احتراز کریں۔ اگر کسی مستند لغت کا حوالہ دے سکتی ہیں تو ضرور دیں۔ اور براہِ مہربانی فیروز اللغات کے علاوہ کسی مستند لغت کا حوالہ دیجیے گا فیروز اللغات انتہائی بے کار لغت ہے۔ اور ان الفاظ کو جن کے ساتھ آپ نے ہمزہ لگایا ہے قدیم ترین لغات میں بھی دیکھیے گا تو اس میں بھی آپ کو ہمزہ نظر نہیں آئے گا۔
 
پرانی کتب جب کافی اچھی حالت میں دیکھنے کو ملے دل کو بہت خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ بندہ ایسی کتب کا ضرور مطالعہ کرے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
فرخ بھائی ، یہ مفہوم تو اپنی ساخت و معانی سے ہی اظہر من الشمس ہے ۔ انٹرنیٹ پر تو آپ کو فی الحال میری ہی ایک تحریر کا حوالہ ملے گا جو میں نے کافی پہلے یہاں اردو محفل پر پوسٹ کی تھی ، یہاں کسی زمرہ میں موجود ہے۔ نیٹ پر اگر مزید کسی نے اس بارے میں نشاندہی کی ہوئی ہو تو مجھے معلوم نہیں ابھی تک ۔ میرے لیے پہلا حوالہ ہماری ماسٹرز میں فائنل ایئر میں کلاس ڈسکشن جس میں ہمیں استاد نے اس بارے میں آگاہ کیا ۔

گرائمر کے پس منظر میں اس کے ہجے اور معانی پر غور کریں :

روحِ رواں : اس کا مطلب ہوا "رواں کی روح"

روح و رواں : اس کا مطلب ہوا "روح اور رواں"

اب اس مرکب کو جملے کی مثال میں دیکھیں :

آپ لائبریری کے روحِ رواں ہیں

اس جملے کا مطلب : آپ لائبریری کے رواں کی روح ہیں ۔
(یہ معنی مھمل ہے)

لیکن اگر روح و رواں استعمال ہو جملہ میں تو معانی صاف اور قطعی و واضح ہیں ۔

یہ آپ نے مجھے ایک نئی اطلاع دی کہ اردو پر عربی اور فارسی کا بہت اثر ہے۔ بہت شکریہ اس کے لئے۔ لیکن معذرت چاہتا ہوں سیدہ لیکن ابھی آپ کو یہ بھی سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کہ دو الفاظ کے ساتھ اضافت لگانے سے اس کے کیا معانی بنتے ہیں۔
روحِ رواں کا مطلب رواں کی روح نہیں بلکہ ایسی روح جو جاری و ساری ہو۔
اب چشمِ پرآب کیا کیا مطلب ہوگا؟ آپ کے مطابق تو اس کا مطلب بنتا ہے پانی کی آنکھ جبکہ چشمِ پرآب سے مراد ہے آنسوؤں یا پانی سے بھری ہوئی آنکھ۔ ایسے ہی ہزاروں مرکبات کی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔ اور آپ کے بتائے ہوئے ہمزہ والے الفاظ نسیم اللغات اور فرہنگِ آصفیہ سے ابھی دوبارہ دیکھ کر آرہا ہوں ان میں کسی کے آخر میں ہمزہ نہیں لگی ہوئی۔ یا تو آپ یہ کہیے کہ آپ ان دونوں لغات کے مرتبین سے زیادہ علم رکھتی ہیں تو آپ کی بات من و عن قبول کر لوں گا۔
:)
 
Top