1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

جون ایلیا ہے فصیلیں اُٹھا رہا مجھ میں

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 8, 2014

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,752
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ہے فصیلیں اُٹھا رہا مجھ میں
    جانے یہ کون آ رہا مجھ میں

    جونؔ مجھ کو جلا وطن کر کے
    وہ میرے بِن بھلا رہا مجھ میں

    مجھ سے اس کو رہی تلاش، اُمید
    سو بہت دن چھپا رہا مجھ میں

    تھا قیامت، سکوت کا آشوب
    حشر سا اک بپا رہا مجھ میں

    پسِ پردہ کوئی نہ تھا پھر بھی
    ایک پردہ کھنچا رہا مجھ میں

    مجھ میں آ کے گِرا تھا ایک زخمی
    جانے کب تک پڑا رہا مجھ میں

    اتنا خالی تھا اندروں میرا
    کچھ دنوں تو خدا رہا مجھ میں​
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 9, 2014
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    کسی کنسٹرکشن کمپنی کی پرموشنل غزل لگتی ہے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,752
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    جون بھی روپے لے کر شاعری کرتے رہے ہیں۔۔۔ :eek::p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    فصیلیں تو ایسے ہی اٹھا رہے ہیں :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,752
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اس لئے تو اگلے ہی شعر میں کمپنی بدر یعنی جلاوطن ہوگئے۔۔۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • غمناک غمناک × 1
  6. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,752
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ عمر بھائی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت خوب ۔
    مجھ میں آ کے گِرا تھا ایک زخمی
    جانے کب تک پڑا رہا مجھ میں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    واہ۔ زبردست۔ :)
    پہلے مصرعے میں 'فصلیں' ہے یا 'فصیلیں'؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  10. x boy

    x boy محفلین

    مراسلے:
    6,208
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Breezy
    زبردست
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,324
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    آخری شعر میں حضرت جو فرما گئے ہیں، کوئی بھی اور صاحب یہ کہہ کر باآسانی فتوٰی کی زد میں آ جاتے ..........لیکن یہ جون تھے ، صرف شاعر نہ تھے ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,752
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ سر جی :)

    شکریہ فرحت۔ درستی کر دی ہے۔ لیکن اب خود بھی سوچ میں ہوں کہ فصلیں تھا یا فصیلیں۔ موضوع سے تو فصیلیں ہی ہوگا۔ خیر دوبارہ دیکھوں گا۔ :)

    شکریہ ایکس بوائے :)

    متفق چیمہ صاحب۔۔۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. محمد عادل عزیز

    محمد عادل عزیز محفلین

    مراسلے:
    50
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    عمدہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,752
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ جناب :)
     
  15. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت خوب غزل ہے۔

    شعر نمبر چار میں شاید ٹائپو ہے۔ قیامت کی جگہ قیمت لکھا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  16. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,752
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    درستی کر دی ہے۔ شکریہ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ ۔۔۔! کہ درستی کر دی ہے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. سہیل امجد

    سہیل امجد محفلین

    مراسلے:
    4
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ماشاءاللہ، کیا “مستریانہ“ تبصرہ فرمایا ہے آپ نے۔
     
  19. زونی

    زونی محفلین

    مراسلے:
    4,187
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    اتنا خالی تھا اندرون میرا
    کچھ دنوں تو خدا رہا مجھ میں

    واہ لاجواب !!!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,752
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بلا شک و شبہ۔۔۔ جون کا نرالا انداز اور اختلافی موضوعات۔۔۔ سونے پر سہاگہ۔۔۔۔ :)
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر