ہوشیار باش

اس دن سحری سے فارغ ہوئے اور اردو محفل میں حاضر ہوئے تو ایک زنانہ نام کے ساتھ ان "موصوف" کی نظم پڑھنے کو ملی۔ اس وقت تک اس نظم کو چھ سات زبردست کے ٹیگ اور اتنے ہی تبصرے مل چکے تھے۔ ہمارا ماتھا فوراً ٹھنکا اور ہماری چھٹی حس نے ہمیں خبردار کیا۔ ہم نے سوچا لگے ہاتھوں ایک لٹمس ٹسٹ بھی ہوجائے۔ ڈھونڈ کر ایک غلطی نکال لی۔ "موصوف" نے یونہی کو " یوں ہی" لکھا تھا۔

یادش بخیر ابھی دو دن پیشتر ہی انہوں نے اپنی ایک معرکتہ الآراء غزل میں قہر کو "قَہَر" باندھا تھا ۔

ہمارا اندازہ درست نکلا یعنی لٹمس ٹسٹ کا نتیجہ مثبت نکل آیا۔ موصوف کو آپے سے باہر ہوتے دیر نہیں لگی، جو ویسے بھی ان کا پلان تھا۔ لیکن اب ایکسپوز ہوچکے تھےلہٰذا اپنے ہر تیسرے مراسلے میں ہمیں نام لے لے کر مطعون کیا۔

آپے سے یوں باہر ہوئے کہ لگے مغلظات بکنے۔ انتظامیہ کو ہشیار ہوتے کچھ دیر لگی، مآل کار تمام معاملات قابو میں آئے اور محفلین نے سکھ کا سانس لیا۔
 
اکمل زیدی

محفلین

ویسے خلیل بھائی آپ کی کیا feelings تھیں . . . :D
 
میری چھٹی حس وہ لفظ پڑھنے کے بعد بیدار ہوئی۔ :p
 
فرقان احمد

محفلین
صاحب! اس تازہ سانحے کے بعدخود کو پابند کر لیا ہے کہ
اصلاحِ سخن سیکشن میں نوآموز 'شاعرہ' کے کلام پر تبصرہ کرنے سے گریز کی حکمت عملی اپنائی جائے اور اس حوالے سے خود پر کم از کم دو ماہ کی رضاکارانہ پابندی لگائی ہے۔
مزید یہ کہ،
سوچتا ہوں، موصوفہ کہیں سچ ہی نہ کہہ رہی ہوں۔ یہ تشویش اک ذرا الگ سے ہی ہے، خیر آپ ان نازک معاملات کو ہم سے بہتر ہی سمجھتے ہوں گے۔

فرقان بھائی۔! آپ اس سانحے کے بعد کچھ ناجائز حد تک سنجیدہ نہیں ہوگئے۔۔۔؟؟

دراصل میرا معاملہ اک ذرا مختلف ہے۔ میرے کئی یار دوست اردو محفل میں ہونے والی سرگرمیوں سے کافی حد تک آگاہ ہیں۔ دیکھیے صاحب! جب محلے کی سطح پر اس بات کو لے کر کھسر پھسر ہونے لگ جائے تو احتیاط لازم ہے۔ اپنے تئیں، اچھا بھلا سنجیدہ آدمی تھا، موصوفہ نے تاک کے ایسا تیر مارا کہ بس! اور جو لیبل لگا، اس کے بعد نوآموز شاعرہ کی آغاز کردہ کسی لڑی میں داخل ہوتے اور گلی کے نکڑ پر کھڑا ہوتے ایسے لگتا ہے بندہ اک ذرا ٹھر سا گیا ہو؛ کیا کروں؟ مجھ پر تو لفظوں کا ایسا ہی اثر ہوتا ہے بھائی!
 
آخری تدوین:
دراصل میرا معاملہ اک ذرا مختلف ہے۔ میرے کئی یار دوست اردو محفل میں ہونے والی سرگرمیوں سے کافی حد تک آگاہ ہیں۔ دیکھیے صاحب! جب محلے کی سطح پر اس بات کو لے کر کھسر پھسر ہونے لگ جائے تو احتیاط لازم ہے۔ اپنے تئیں، اچھا بھلا سنجیدہ آدمی تھا، موصوفہ نے تاک کے ایسا تیر مارا کہ بس! اور جو لیبل لگا، اس کے بعد نوآموز شاعرہ کی آغاز کردہ کسی لڑی میں داخل ہوتے اور گلی کے نکڑ پر کھڑا ہوتے دم گھٹتا محسوس ہوتا ہے یا پھر ایسے لگتا ہے بندہ اک ذرا ٹھر سا گیا ہو؛ کیا کروں؟ مجھ پر تو لفظوں کا ایسا ہی اثر ہوتا ہے بھائی!
بڑا اثر لے لیا ہے الفاظ کا،
اتنا اثر تو جسم کو سخت سردی میں کینال روڈ سے گزرتے ہوئے نہیں ہوتا ویسے۔
 
مقدس

لائبریرین
گاش آپ لوگ کتنے جذباتی ہو رہے اس بات کو کے کر۔۔۔ سوشل نیٹ ورک پر تو یہ سب عام سی باتیں ہیں۔۔ ویسے بھی فرقان بھائی آپ کو جاننے والے سب جانتے ہوں گے کہ آپ کس نیچر کے ہیں۔۔ اردو محفل میں کہی گئی ایک بات سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔۔ ایویں ہی ڈر کر آپ لوگ خود پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔ اس بارے میں تو سوچنا بھی وقت ضائع کرنا ہے اور آپ لوگ اس کو سیریسلی لے رہے ہو۔۔ ہاو اسٹرینج
 
الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ، بڑی دل چسپ گفتگو ہو رہی ہے!!!
میں نے تو دو جگہ ان محترمہ کو محض اگنور کر دیا، لیکن تیسرے میں اس وقت تک کوئی سرگرمی۔۔ بلکہ گرمی نہیں دکھائی تھی بیچارہ بیچاری نے۔ بہر حال میں تو بچ ہی گیا کہ ان کو میری بزرگی کا خیال آ گیا، البتہ صدق دلی سے مجھ کو اس لفظ کے معنی سے آگاہ کر دیا!! مگر کیا وہ ساری لڑیاں ہی حزف ہو گئیں؟ صرف مقفل کر دینا اور ان موصوف (ہ) کو معطل کر دینا کافی تھا جو اس محفل کو بھی فیس بک سمجھے ہوئے تھے۔
 
Top