مبارکباد ہوا خیمہ زن کاروانِ بہار :)

غدیر زھرا

لائبریرین
رفتہ رفتہ منقلب ہوتی گئی رسمِ چمن
دھیرے دھیرے نغمۂ دل بھی فغاں بنتا گیا

میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

جس طرف بھی چل پڑے ہم آبلہ پایانِ شوق
خار سے گل اور گل سے گلستاں بنتا گیا

السلام علیکم!
منتظمینِ محفل اور اراکینِ محفل کو اردو محفل کے پانچ ہزار اراکین مکمل ہونے پر بےحد مبارکباد :)
اس بے مثل بزم کو سجاتے ہوئے اس کی ترقی کے خواب دیکھنے والی آنکھیں آج کس قدر روشن ہوں گی۔۔دہائیوں کے اس سفر میں راہنمائی کے فرائض سر انجام دینے والوں کا شکریہ کہ جن کی بدولت یہ خوشگوار سفر جاری رہا :)
دعا ہے کہ محفل کا یہ خوبصورت کارواں یونہی بڑھتا رہے آمین :)

رنگِ محفل میں نظر آتا ہے اک رنگِ دگر
تیری محفل کے سوا بھی کچھ تری محفل میں ہے

16298812_980687045397089_8467724270402325503_n.jpg


16299304_980686712063789_5906487003531079559_n.jpg


:) :) :)
 

عثمان

محفلین
اس اعدادو شمار کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ یہ تعداد اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ انتظامیہ کچھ عرصہ بعد غیر فعال اکاونٹس کی چھانٹی کرتی رہتی ہے۔
 

محمدظہیر

محفلین
دعا ہے اردو کی ترقی میں شامل ہونے والے اس کارواں کا کبھی زوال نہ ہو اور اردو زبان کو اس کے مستحق مقام تک پہنچائے۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
ہم سب اراکین محفل اردو اور انتظامیہ اردو محفل کو دلی دعاؤں بھری مبارکباد
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ اردو محفل آمین
بہت دعائیں
 

با ادب

محفلین
اردو محفل اردو ادب سے انس رکھنے والوں کے لئیے اور اردو کی ترویج کے لئیے ایک بہت اچھا فورم ہے اللہ اسے اچھے اہل ذوق کے ساتھ ہمیشہ قائم رکھے آمین ۔ مبارک باد قبول کیجیئے
 

زیک

مسافر
سوال یہ ہے کہ ان پانچ ہزار میں سے کتنے ایکٹو رہے ہیں؟ کم از کم ایک پوسٹ کی؟ رجسٹر کرنے کے بعد لاگ ان کیا؟
 
Top