ہنسنا منع ہے

قیصرانی

لائبریرین
براہ کرم اس لطیفے کو بطور مذاق ہی لیا جائے

ایک بار آئی ٹی مینیجر برائے یورپ کی آسامی پر مائیکروسافٹ نے درخواستیں‌مانگیں۔ کٹ لسٹ کے مطابق کوئی پانچ ہزار امیدوار سامنے آئے۔ بل گیٹس نے انہیں ایک بہت بڑے گراؤنڈ میں بلوایا اور ان سے مخاطب ہوا

بل گیٹس: آپ سب خواتین و حضرات کا بہت بہت شکریہ۔ ہم دراصل ایک بہت اہمیت کی حامل آسانی کے لئے آج کا انٹرویو کر رہے ہیں۔ آپ میں سے وہ اصحاب جو جاوا زبان کو جانتے ہیں، وہ موجود رہیں، باقی تمام حضرات سے معذرت، وہ جا سکتے ہیں

ثقلین نامی ایک پاکستانی سوچتا ہے کہ اگرچہ میرے پاس جاوا کا کوئی علم نہیں، پھر بھی میں‌ اگر رک بھی جاؤں‌تو کیا حرج ہے

ایک ہزار افراد چلے جاتے ہیں

بل گیٹس: ہماری آج کے منتخب رکن کے بارے اتنا کہنا کافی رہے گا کہ وہ یورپ میں ہماری شناخت بن کر رہیں‌ گے۔ آپ میں سے وہ افراد جن کی ماتحتی میں‌کم از کم سو افراد ہوں، موجود رہیں، باقی سب جا سکتے ہیں

ثقلین پھر سوچتا ہے کہ آج تک میں‌نے اپنے سوا کسی پر دھونس نہیں جمائی، پھر بھی رکنے میں کیا حرج ہے

اتنی دیر میں‌مزید ایک ہزار افراد چلے جاتے ہیں

بل گیٹس: آپ کی جاب کی نوعیت بہت اہم ہے۔ آپ میں سے وہ افراد جو ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی ڈگری رکھتے ہیں، صرف وہی رک سکتے ہیں۔ باقی دوستوں سے معذرت

ثقلین پھر وہی سوچتا ہے کہ اگر میں ہائی سکول بھی پاس نہ کر سکا تو میرا کیا قصور۔ پھر بھی رک جاتا ہوں

ایک ہزار افراد پھر سر جھکائے چلے جاتے ہیں

بل گیٹس: آپ میں سے وہ افراد جو کم از کم پانچ سالہ تجربہ رکھتے ہیں، رک سکتے ہیں

ثقلین پھر وہی سوچ کر رک جاتا ہے

ایک ہزار مزید افراد چلے جاتے ہیں

بل گیٹس: آہا، اب صرف ایک ہزار مناسب افراد بچ گئے۔ دیکھیں جناب، ہمیں‌ جو امیدوار درکار ہے، اسے یورپ کی کئی زبانیں آتی ہوں

پانچ سو افراد اٹھ کر چلے جاتے ہیں

ثقلین پھر وہی سوچ کر رک جاتا ہے

بل گیٹس: گڈ۔ آپ تمام افراد بنیادی شرائط پر پورا اترے۔ اب وہی امیدوار رکے جو سربو کروشین زبان بول سکتا ہو

چار سو اٹھانوے افراد چلے جاتے ہیں

ثقلین پرھ وہی سوچ کر رک جاتا ہے کہ نہ جانے سے شاید کچھ بھلا ہو جائے

اب دو افراد اور بل گیٹس موجود ہیں۔ بل گیٹس کہتا ہے بہت بہت مبارکباد ہو۔ اب ذرا آپ دونوں ایک دوسرے سربو کروشین زبان میں بات کریں اور بتائیں کہ کس کی زبان پر زیادہ گرفت ہے

ثقلین سوچتا ہے کہ پالا مار لیا

دوسرے بندے سے مخاطب ہو کراردو میں کہتا ہے: "ہاں بھئی استاد، کیا حال ہیں؟"
دوسرا بندہ: "اوئے کمینے! تو بھی پاکستانی ہے؟"
 

تیشہ

محفلین
000200D8.gif
 

ظفری

لائبریرین
مشرقی جرمنی کے ایک قصبے میں ایک سرکاری باغ کے چاروں طرف خاردار تار لگا کر اس میں برقی کرنٹ دوڑا دیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ایک بورڈ لگایا گیا ۔
جس پر الفاظ تحریر تھے ۔
’’ جو اس جال کو چھوئے گا فی الفور ختم ہوجائے گا ۔
اس تحریر کے نیچے یہ الفاظ بھی تحریر تھے۔
’’ خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہفتہ قید کی سزا دی جائے گی
 
گذشتہ دنوں ساجد اقبال نے ایک لطیفہ بھیجا تھا کہ

ایک سردار جی کی بیگم ہاسپٹل میں تھیں۔ سردار جی نے نرس سے کہا کہ اگر لڑکا ہو تو کہنا کہ پاس اور لڑکی ہو تو کہنا، فیل۔ بچہ پیدائش کے فورا بعد مرگیا۔ نرس نے سردار جی سے کہا: سردار جی! آپ کی سپلی آئی ہے۔۔۔ :lll:
 
ایک سردار جی بے روزگار تھے۔۔۔ تنگ آکر بینک ڈکیتی کا ارادہ کیا۔ بینک پہنچے تو یاد آیا کہ بندوق تو گھر چھوڑ آئے ہیں۔ زور سے چینخے کہ میں بینک میں ڈکیتی کرنے آیا ہوں اور میرے پاس اسلحہ بھی ہے جو گھر پر رہ گیا ہے۔ ;)
بینک کا گارڈ بھی انہی کی طرح تھا۔ ہاتھ اوپر کرکے بولا: تم بھلے سے سب کچھ لوٹ جاؤ لیکن کل آکر اسلحہ ضرور دکھادینا۔ :grin:
 

سارہ خان

محفلین
تقریب کے اختتام پر گلوکار شہزاد رائے بچوں کو آٹو گراف دے رہے تھے ۔ ایک بچی نے سوال پوچھا۔
’’شہزاد بھائی !آپ کا نام شہزاد رائے کیوں ہے؟کیا آپ ہر کسی کو رائے دیتے رہتے ہیں ؟‘‘۔
شہزاد رائے نے جواب دیا ۔’’نہیں بے بی ! بات دراصل یہ ہے کہ میرا صحیح نام شہزاد روئے ’’Roy‘‘ ہے ۔ ‘‘
’’لو بھلا، شہزاد کیوں روئے ، روئے تو و ہ جو شہزاد کا گانا سنے ۔‘‘ بچی نے برجستہ کہا۔
 

ابوشامل

محفلین
تقریب کے اختتام پر گلوکار شہزاد رائے بچوں کو آٹو گراف دے رہے تھے ۔ ایک بچی نے سوال پوچھا۔
’’شہزاد بھائی !آپ کا نام شہزاد رائے کیوں ہے؟کیا آپ ہر کسی کو رائے دیتے رہتے ہیں ؟‘‘۔
شہزاد رائے نے جواب دیا ۔’’نہیں بے بی ! بات دراصل یہ ہے کہ میرا صحیح نام شہزاد روئے ’’roy‘‘ ہے ۔ ‘‘
’’لو بھلا، شہزاد کیوں روئے ، روئے تو و ہ جو شہزاد کا گانا سنے ۔‘‘ بچی نے برجستہ کہا۔
اوپر قیصرانی بھائی کا لطیفہ پڑھنے کے بعد تو یہ لطیفہ پڑھنے میں بالکل مزا نہیں آیا :( معذرت کے ساتھ
 

زین

لائبریرین
سمجھ تو پہلے ہی آگئی تھی لیکن آپ سے کہلوانا چاہتا تھا :)

مقام نامعلوم اسی لیے ہی رکھا ہے کہ نامعلوم مقام پر منتقل نہ کردیا جاؤں۔
 

ابوشامل

محفلین
سمجھ تو پہلے ہی آگئی تھی لیکن آپ سے کہلوانا چاہتا تھا :)

مقام نامعلوم اسی لیے ہی رکھا ہے کہ نامعلوم مقام پر منتقل نہ کردیا جاؤں۔
خدشات پر اتنا یقین کہ پہلے سے تیاری کر رکھی ہے؟
خیر ابتدائی طبی امداد کا سامان لے کر جانا سنا ہے کافی چھترول کرتے ہیں :)
 

زین

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا ۔

وہ کیا ہے نا کہ یہاں ہر روز ایک نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جاتا ہے اسلیے قبل از وقت اقدامات اٹھائے ہیں‌۔
کمبخت لوگ سامان ساتھ لیجانے کدھر چھوڑتے ہیں
ٹھیک ہی سنا ہے واقعی کافی ""چھترول"" کرتے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
اس لطیفے کی سمجھ آپ کو اس وقت آئے گی جب نامعلوم مقام پر منتقل کردیئے جاؤگے
 
Top