ہنسنا منع ہے

زین

لائبریرین
اچھی بات ہے ایسے دھاگے یاد رکھا کریں۔

نئے ممبران کا کچھ نہ کچھ افاقہ ہوجائے گا
 
زین

لائبریرین
:)

ایک دولت مند لڑکا ایک شخص سے نہایت عاجزی سے التجا کررہا تھا ۔ ’’ اگر آپ اپنی لڑکی کی شادی مجھ سے کریں‌تو میں‌آپ کو اس کے وزن کے برابر سونا دوں گا۔ ‘‘
’’ مجھے کچھ وقت دو۔‘‘لڑکی کے باپ نے کہا
’’سوچنے کےلیے ؟‘‘ لڑکے نے پوچھا۔
’’نہیں‌! لڑکی کا وزن بڑھانے کے لیے۔‘‘جواب ملا

:) :) :)
 
ابوشامل

محفلین
کل بذریعہ ایس ایم ایس ایک لطیفہ موصول ہوا، ملاحظہ کیجئے:

سی آئی اے اور را کی تحقیقات کے مطابق بش کو لگنے والے جوتے پر اسامہ بن لادن کے فنگر پرنٹس مل گئے ہیں۔
جوتا جماعت الدعوۃ کی اکٹھی کی گئی قربانی کی کھال سے تیار کردہ چمڑے سے بنایا گیا تھا۔
اور وہ جس جانور کی کھال تھی وہ اجمل قصاب نے ذبح کیا تھا :)
 
سارہ خان

محفلین
کسی فرم کے ایک مینجر ریٹائر ہوئے تو ان کے ساتھیوں نے انہیں الوداعی پارٹی دی ۔ کھانے کے بعد ان کے جانشین نے تقریر کرتے ہوئے کہا ۔
’’آج ہم سے ایک ایسا شخص جدا ہورہا ہے جو خوف اور بزدلی کے مفہوم سے نا آشنا ہے ، جسے ظلم اور زیادتی کے معنی نہیں آتے اور جو شکست کا مطلب نہیں سمجھتا ‘‘۔
’’تحفے کے طور پر انہیں ڈکشنر ی دے دی جائے ‘‘ پیچھے سے ایک آواز آئی ۔
 
زین

لائبریرین
ڈاکٹر ے مریض کو نسخہ سمجھاتے ہوئے کہا کہ ۔’’ یہ دوا کی پرچی لو اس میں‌دو شربت دن میں‌تین بار ، سات کیپسول اور نو گولیاں‌لینی ہیں۔‘‘
مریض:’’ ڈاکٹر صاحب میرے پیٹ‌میں‌درد ہے اسٹور نہیں کھولنامجھے ‘‘
 
زین

لائبریرین
ایک ڈاکٹر شکار سے واپس آیا تو اس کے دوست نے پوچھا۔ ’’ آپ کا دورہ کیسا رہا کیا کوئی شکار بھی مارا؟‘‘
’’نہیں‌یار.........!‘‘ ڈاکٹر نے مایوسی سے بولا۔ ’’ کچھ بھی ہاتھ نہیں‌آیا اس سے تو بہتر تھا کہ میں اسپتال میں رہتا ۔‘‘
 
سارا

محفلین
نام کے حوالے سے اسے اپنے نام کے بڑے فائدے تھے۔۔یونیورسٹی میں اسکا داخلہ فارم اکثر لڑکیوں والی کھڑکیوں میں بھی قابلِ قبول سمجھے جاتے تھے۔۔ایک دفعہ اسے ایک شوقین مزاج کا خط موصول ہوا۔۔موصوف نے اس کی کچھ تحریریں پڑھ رکھی تھیں لیکن اسکی جنس سے ناواقف تھا۔۔موصوف نے اپنے پہلے خط میں اس کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملائے اور آخر میں پوچھا کہ کیا ہماری دوستی ہو سکتی ہے؟
کیونکہ خط میں کہیں سے بھی ظاہر نہیں ہو رہا تھا کہ موصوف نے اسے صنفِ نازک سمجھ کر خط لکھا ہے لہذا اس نے بھی سادا سا جواب لکھ دیا۔۔
''کیوں نہیں ''
پھر ان خطوط کا تانتا بندھ گیا۔۔اس کی طرف سے جواب میں تاخیر ہوئی تو موصوف نے لکھا ۔۔
''تم نخرے بہت کرتی ہو۔۔''
یہ پڑھ کر اس نے خود کو چیک کیا اور اس کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔۔اور اس نے فوراً اس وقت کی تصویر ارسال کی جب وہ ''داڑھی شدہ'' ہوتا تھا۔۔جواب میں ارجنٹ میل سے پیغام موصول ہوا ۔۔لکھا تھا۔۔
''صوفی ! تیرا ککھ نہ رہے۔۔میں نے تو ماں کو بھی راضی کر لیا تھا۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ککھ کا مطلب ہوتا ہے تنکا

مطلب تمہارا کچھ بھی نہ رہے۔

یہ کسی مشہور لکھاری کے ساتھ ہوا تھا۔
 
جیا راؤ

محفلین
ایک ڈاکٹر شکار سے واپس آیا تو اس کے دوست نے پوچھا۔ ’’ آپ کا دورہ کیسا رہا کیا کوئی شکار بھی مارا؟‘‘
’’نہیں‌یار.........!‘‘ ڈاکٹر نے مایوسی سے بولا۔ ’’ کچھ بھی ہاتھ نہیں‌آیا اس سے تو بہتر تھا کہ میں اسپتال میں رہتا ۔‘‘

:biggrin::biggrin:
 
جیا راؤ

محفلین
ڈاکٹر ے مریض کو نسخہ سمجھاتے ہوئے کہا کہ ۔’’ یہ دوا کی پرچی لو اس میں‌دو شربت دن میں‌تین بار ، سات کیپسول اور نو گولیاں‌لینی ہیں۔‘‘
مریض:’’ ڈاکٹر صاحب میرے پیٹ‌میں‌درد ہے اسٹور نہیں کھولنامجھے ‘‘

ان میں
Pain killers
anti-allergy, anti-histamine
anti-inflammatory
antibiotics

سب شامل ہیں۔۔۔۔ :):)
بیماری کوئی بھی ہو کسی نہ کسی دوا سے تو ٹھیک ہو ہی جائے گی۔۔۔ :battingeyelashes:
مرض کی تشخیص کا تردد اب کون کرے۔۔۔ ! :noxxx:
:mad:
 
جیا راؤ

محفلین
کسی فرم کے ایک مینجر ریٹائر ہوئے تو ان کے ساتھیوں نے انہیں الوداعی پارٹی دی ۔ کھانے کے بعد ان کے جانشین نے تقریر کرتے ہوئے کہا ۔
’’آج ہم سے ایک ایسا شخص جدا ہورہا ہے جو خوف اور بزدلی کے مفہوم سے نا آشنا ہے ، جسے ظلم اور زیادتی کے معنی نہیں آتے اور جو شکست کا مطلب نہیں سمجھتا ‘‘۔
’’تحفے کے طور پر انہیں ڈکشنر ی دے دی جائے ‘‘ پیچھے سے ایک آواز آئی ۔

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔ :biggrin::biggrin:
 
شمشاد

لائبریرین
ان میں
pain killers
anti-allergy, anti-histamine
anti-inflammatory
antibiotics

سب شامل ہیں۔۔۔۔ :):)
بیماری کوئی بھی ہو کسی نہ کسی دوا سے تو ٹھیک ہو ہی جائے گی۔۔۔ :battingeyelashes:
مرض کی تشخیص کا تردد اب کون کرے۔۔۔ ! :noxxx:
:mad:

گاڑی کے میکینک والا حال کیا کہ یہ بھی بدل دو، یہ بھی بدل دو، کسی نہ کسی پرزے کے بدلنے سے نقص دور ہو ہی جائے گا۔
 
Top