ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ ۔۔ نامہ وقت اور تبصرے

یاز

محفلین
یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ دونوں ٹیموں میں پہاڑ جیسا فرق فقط ویرات کوہلی کا ہے۔
ایک کوہلی، سب پہ بھاری ۔۔وغیرہ
 

الف عین

لائبریرین
لیکن ٹیسٹ میچیز میں کیا ہو گیا تھا جو یہ فرق نظر نہیں آیا؟ ویسے ہاشم آملہ بھی وراٹ سے کم نہیں اپنے قد میں!!
آج ونڈے میں پھر مزا آئے گا شاید
 

یاز

محفلین
لیکن ٹیسٹ میچیز میں کیا ہو گیا تھا جو یہ فرق نظر نہیں آیا؟ ویسے ہاشم آملہ بھی وراٹ سے کم نہیں اپنے قد میں!!
آج ونڈے میں پھر مزا آئے گا شاید
چند سال پہلے تک آملہ اور کوہلی کا قد تقریباً برابر کا سمجھا جا سکتا تھا، لیکن اب تو ایسا سوچنا بھی محال ہے.
ٹیسٹ میچ میں ون مین شو نہیں چل سکتا..... اگر چل سکتا ہوتا تو برائن لارا، سنگاکارا اور چندرپال وغیرہ اپنی ٹیموں کو سالوں تک نمبر ون رینکنگ پہ رکھنے پہ قادر ہوتے.
عبداللہ محمد صاحب! آپ کیا کہتے ہیں؟
 
آخری تدوین:
پہلے تو ہم یہ کہنا چاہینگے کہ آپکا ٹیگ ہمیں نہیں ملا غالباً آپ نے مراسلے میں تدوین کر کے ہمیں ٹیگا ہے-
پھر ہم یہ کہیں کہ ابراھم ڈی وی کی واپسی سے افریقن شائد کچھ بہتری بہتری محسوس کریں-
اور اے بی ڈی وی سے یاد آیا کچھ برس پہلے تک ہم اے بی کو کوہلی جی کے قد کا سمجھتے تھے ایک روزہ میں لیکن کوہلی جی بعد ازاں 2015 ورلڈ کپ بہت آگے نکل گئے اس میدان میں-
اور ایسا ہی ٹیسٹ میں وہاں ہم اسمتھ اور روٹ جی کو ہلکا سا ایج دیتے ہیں ابھی لیکن کوہلی جی نے 2016 کے بعد ٹیسٹ گیم کو بھی بہت اپ کر لیا ہے اور اب بس دنوں کی ہی بات ہے کہ باوی سب انکے قد کے سامنے بونے نظر آئیں گے-
اور جی یقیناً اکیلے بندے سے ٹیسٹ جیتنا مشکل ہے جیسا چنئی 99 ٹیسٹ اور سچن جی-
یاد تو ہوگ ہی-
اگرچہ لارا جی مختلف مواقع پر ایسا کیا ہے اور انضی جی نے بھی لیکن ایک آدھ موقع پر ہی ایسا ہوا ہے-
اب سنگا شو جی پر کیا کچھ کہنا کیونکہ انکے کیا کہنے جی-
اور مزید کچھ کہنے کو رہ تو نہیں گیا؟

چند سال پہلے تک آملہ اور کوہلی کا قد تقریباً برابر کا سمجھا جا سکتا تھا، لیکن اب تو ایسا سوچنا بھی محال ہے.
ٹیسٹ میچ میں ون مین شو نہیں چل سکتا..... اگر چل سکتا ہوتا تو برائن لارا، سنگاکارا اور چندرپال وغیرہ اپنی ٹیموں کو سالوں تک نمبر ون رینکنگ پہ رکھنے پہ قادر ہوتے.
عبداللہ محمد صاحب! آپ کیا کہتے ہیں؟
 
ٹیسٹ سے اس میچ تک یہ پچ تو 10 دنوں میں بلکل ہی بدل گئی ہے-
یوں لگ رہا ہے جیسے پوری پوری پچ اکھاڑ کر نئی رکھ دی گئی ہو وہاں-

انڈیا 178-1
31 اوورز

حق ہا کوہلی جی شتک جڑے بنا پویلین واپس
انڈیا 178-2

31 اعشاریہ 1 اوورز کا کھیل ہو چُکا!!
 

شاہد شاہ

محفلین
ٹیسٹ سے اس میچ تک یہ پچ تو 10 دنوں میں بلکل ہی بدل گئی ہے-
یوں لگ رہا ہے جیسے پوری پوری پچ اکھاڑ کر نئی رکھ دی گئی ہو وہاں-

انڈیا 178-1
31 اوورز

حق ہا کوہلی جی شتک جڑے بنا پویلین واپس
انڈیا 178-2

31 اعشاریہ 1 اوورز کا کھیل ہو چُکا!!
آپ ۲۴ گھنٹے کرکٹ ہی دیکھتے رہتے ہیں یا کوئی اور کام بھی کرتے ہیں :)
 
289-7
بارش سے پہلے تو لگ رہا تھا جیسے انڈیا سیریز اپنے کر لے گا اسی اننگ میں- لیکن بریک نے افریقہ کو کافی مدد دی ہے- تاہم پھر 290 رنز کا ہدف بھی آسان نہ ہوگا خاص طور پر جیسے افریقہ نے کلدیپ اور چاہل کو اس سیریز میں وکٹس گفٹ کی ہیں-
 
کچھ ہی دیر میں میچ شروع ہوگا-
ڈک ورتھ لوئس کے تحت افریقہ کو 28 اوورز میں 202 رنز بنانے ہیں-
یعنی کہ
افریقہ کو مزید 159 رنز بنانے ہیں 124 گیندوں میں-
 
خیر ہی ہو آج-
پہلی دفعہ بارش کے باعث میچ میں رکاوٹیں اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ افریقہ کے حق میں بہتر ہو رہا-
معلوم کریں کہیں اینڈ قریب ہی تو نہیں-
 
بارش سے پہلے یوں لگ رہا تھا کہ 350 ہوا ہی سمجھیں لیکن بعد میں اچانک ہی حالات بدل گئے-

اب بارش کے بعد میچ شروع ہوا تو 159 مزید بنانے کو ملے ہیں 124 گیندوں پر اور ابھی 9 وکٹس باقی-
اسپر یہ کہ گراؤنڈ گیلا ہے مطلب گیند جلد ہی گیلا ہونے کا خدشہ- اب اور کیا مدد ملے-
یہ الگ بات ہے کہ پاکستانیت کے باعث آجکل افریقہ کسی بھی پوزیشن سے ہارنے کی خوب صلاحیت رکھتا ہے- وغیرہ وغیرہ
 
Top