مبارکباد ہندوستانی اراکین اردو محفل کو جشن آزادی مبارک ہو

کاشفی

محفلین
شکریہ
خوش رہیں شمشاد بھائی۔
میری طرف سے بھی آپ اور ہندوستان کے مسلمانوں کو ہندوستان کی جشنِ آزادی مبارک ہو۔
خدا کرے کہ ہندوستان کا مسلمان ہمیشہ ہندوستان کی فلاح و بہبود کےلیئے مل جل کر کام کرے۔۔اور ہمیشہ متحدہ رہے۔۔آمین
جشن آزادی کے سلسلے میں کچھ تصاویر اِدھر ملاحظہ کیجئے۔۔
 
بہت خوبصورت تصاویر ہیں واقعی جی چاہتا ہے دیکھتے رہیں ۔میرا کیمرا چھوٹے بھائی کی انجینئرنگ کی نزر ہو گیا ۔نہیں تو کچھ تصاویر شیر کرتا اس وقت انڈیا گیٹ اورلال قلعہ کا منظر کافی دلربا ہوتا ہے ۔پتنگ بازی بھی آج کے دن دیکھنے لائق ہوتی ہے ۔آسمان میں رنگ برنگے پتنگ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے قوس قزح ۔آج تو ہلکی ہلکی رم جھم بارش بھی ہو رہی ہے دہلی میں ۔بڑا ہی پر سکون ماحول ہے ۔ہنستے کھیلتے ،مسکراتے بچوں کے چہرے ایک عجب ہی منظر پیش کرتی ہے ۔ایسی خوشیاں تو کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ۔کاش پورے سال دونوں ہی ملکوں میں ایسا ہی ماحول ہوتا، دونوں ہی جگہ سبھوں کے چہرے ہنستے مسکراتے ہوتے ،کوئی کسی کا دشمن نہیں ہوتا صرف اور صرف امن ہوتا خوشحالی ہوتی اور ہم سب ايک دوسرے کے دکھ درد ميں شريک ہوتے۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو جشن آزادی۔ کم از کم میرا پسندیدہ نغمہ سال میں دو بار تو سننے میں آتا ہے۔ اس کی اپیل آفاقی ہے۔
 
اوپسس میں ایک دن لیٹ ہوگئی
میری طرف سے ہندوستانی اراکین کو جشن آزادی مبارک ہو۔:)
ہماری جانب سے بھی تمام پاکستانی اور ہندوستانی دوستوں کو جشنِ آزادی مبارک ہو
تمام پاکستانی اور ہندوستانی احباب کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔
اور میری جانب سے بھی ہندوستانی بھائیوں آزادی کی حقیقی خوشیا ں مبارک ہوں۔
:congrats:ہندوستانی بھائیوں کو بہت بہت آزادی مبارک
میری طرف سے بھی مبارک :)

آپ سبھوں کے محبت اور خلوص کا بے حد شکریہ
 

رانا

محفلین
بہت بہت معذرت میں کچھ لیٹ ہوگیا مبارک باد دینے میں۔ تمام ہندوستانی دوستوں کو جشن آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔:redheart:
 
Top